OGHI News Network -ONN

OGHI News Network -ONN All Latest News About OGHi Manshara and All over the World

05/07/2022

بریکنگ نیوز: سینئر صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار، وکیل کی تصدیق

🤣🤣  پیر شف شف والی سرکار کو چونا لگ گیا 🤣🤣🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀راولپنڈی کی مشہور و معروف روحانی شخصیت و پیر حق خطیب حسین علی ...
02/07/2022

🤣🤣 پیر شف شف والی سرکار کو چونا لگ گیا 🤣🤣
🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀🎀

راولپنڈی کی مشہور و معروف روحانی شخصیت و پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ المعروف شف شف کو بہلا پھسلا کر تقریباً آٹھ کروڑ روپے کا چُونا لگانے والا مرید بڑی رقم لیکر فرار ہوگیا۔ اس سنسنی خیز واقعہ کی متعلقہ پیر نے پولیس کو رپورٹ تک نہ درج کروائی کہ کہیں ان کے لاکھوں مریدین کا دل ان سے کٹھا نہ ہوجائے۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سجادہ نشین دربار عالیہ کے آستانہ شریف پر ایک ٹھگ مرید کی شکل میں چند ماہ قبل ان کے بزنس مین کے روپ میں جلوہ افروز ہوا اور روتے ہوئے پیر صاحب سے التجاء کی کہ:-

" اس کا بزنس بہت نقصان میں جا رہا ہے لہذا آپ دُعا کریں کہ میری مشکل آسان ہو جائے" ۔ - - -

پیر صاحب نے اس دُکھی شخص کے لیے خصوصی دُعا فرمائی اور وہ شکریہ ادا کرتا ہوا چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز بعد وہی شخص قیمتی تحفے و تحائف سے لدا پھُندآ آیا اور بولا کہ:-

" پیر صاحب کی دعا سے میرا بزنس نفع میں جا رہا ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ یہ حقیر سا نذرانہ قبول فرمائیں" ۔

پیر صاحب نےاس ٹھگ مرید سے بھاری نذرانہ قبول کر لیا۔ کچھ دن گزرے ہی نہ تھے کہ وہی شخص اچانک دوبارہ نمودار ہوا اور پیر صاحب سے دعا کی التجاء کی کہ:-

میرا دوبارہ بزنس چمک اُٹھے اور اس بزنس میں منافع ہوا"

پیر صاحب نے پھر دعا فرمائی اور وہ شخص چلا گیا۔ چند روز بعد وہی شخص ایک قیمتی گاڑی بطور تحفہ لے کر پیر صاحب کی خدمت میں حاظر ہوا اور بولا :-

" یہ سب آپ کی دعا کا نتیجہ ہے کہ میرا بزنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور نفع بھی خوب مل رہا ہے تو سوچا آپ کی خدمت میں یہ حقیر سا تحفہ پیش کروں، قبول فرما کر شکریہ کا موقع دیں" ۔

پیر صاحب نے بلا حیل و حجت قیمتی گاڑی کا تحفہ قبول کر لیا اور بنارسی ٹھگ خوشی خوشی روانہ ہو گیا۔

وہی شخص کچھ دنوں بعد پھر پیر صاحب کے آستانہ پر حاظر ہوا اور نہایت ملتجیانہ لہجہ میں بولا:-
" پیر صاحب! دعا کی درخواست ہے کہ اللہ میرے بزنس کو اور چمکائے" - -

پیر صاحب نے نہایت خشوع و خضوع سے دعا فرمائی اور وہ شخص اپنے نامعلوم ٹھکانے کی جانب روانہ ہوگیا۔ چند روز ہی گزرے تھے کہ وہ بہروپیا پیر صاحب کے آستانہ پر چار عدد برینڈ نیو چمچماتی گاڑیوں کے ساتھ حاضر ہوا اور ادب و احترام سے یہ حقیر سا نذرانہ پیر صاحب کی خدمت میں یہ کہہ کر پیش کر دیا کہ :-
"یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے اور میرا بزنس خوب چمک گیا ہے" ۔

پیر صاحب نے اس بار حیران ہو کر سوچا کہ ایسا کون سا بزنس ہے جس میں اتنا شاندار منافع ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کے دل میں اس شاندار بزنس میں شراکت داری کی خواہش جاگی جس کا انہوں نے اس بنارسی ٹھگ سے برملا اظہار کیا جسے دوسری جانب سے فوری طور پر قبول کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اس شخص کو مبلغ آٹھ کروڑ روپے بزنس میں لگانے کے لیے دیے اور وہ شخص چلا گیا اور ایسا گیا کہ آج تک اس کا کوئی سرا کھُرا نہ ملا۔ ذرائع کے مطابق ابھی پیر صاحب اس شدید صدمہ سے نکل نہ پائے تھے کہ انہیں ایک اور شاک لگا، وہ یہ کہ تمام گاڑیاں رینٹ کی تھیں جو کہ ایک شوروم سے لی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کی پیر صاحب نے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی اور صبر کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اس کا واویلا اس لیے نہیں کیا کہ ان پر جان نچھاور کرنے والے دنیا بھر میں موجود لاکھوں کی تعداد میں مریدین کیا سوچیں گے کہ وہ پیر صاحب کی خدمت میں جو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ کیسے اتنی آسانی سے کوئی فراڈیا ہڑپ کر سکتا ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پولیس کو پیر صاحب کی جانب سے اس ٹھگ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پیر صاحب اس بنارسی ٹھگ کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀🤣🤣🎀

مفتی سردار علی صاحب (عرف توجو مفتی صاحب)روڈ ایکسیڈنٹ میں شھید ہوگئے ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اللہ ال...
07/05/2022

مفتی سردار علی صاحب (عرف توجو مفتی صاحب)روڈ ایکسیڈنٹ میں شھید ہوگئے ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اللہ
اللہ رب العزت تمام دینی خدمات قبول فرمائے، کامل مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین

Congrats PTI tehsil oghi
01/04/2022

Congrats PTI tehsil oghi

01/04/2022

اوگی
سرکاری نتائج کے مطابق نوابزادہ فرید تحصیل چئرمین اوگی منتحب

01/04/2022
ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں حوالاتی جانبحق حوالاتیوں اور قیدیوں نے بارکوں میں آگ لگا دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ...
27/12/2021

ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں حوالاتی جانبحق حوالاتیوں اور قیدیوں نے بارکوں میں آگ لگا دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی آگ بجھانے کے لئے فائربرگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے حالات کشیدہ

منشیات کے خلاف اس جنگ میں میرا ساتھ دیجئے۔
10/12/2021

منشیات کے خلاف اس جنگ میں میرا ساتھ دیجئے۔

05/12/2021

منشیات فروشوں کے خلاف اوگی پولیس کی کاروائیوں میں تیزی۔دو دنوں میں کئی گرفتاریاں سامنے آئی ہے۔عوام سے درخواست ہے کہ منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کا ساٹھ دیں۔

افسوسناک خبر... کالج دراہا کے قریب کنیٹ میں 2 ڈاکو چوری کر رہے تھے تو دو نوجوان لڑکوں نے انہیں موقع پر پکڑ لیا جس کہ نتی...
15/10/2021

افسوسناک خبر...
کالج دراہا کے قریب کنیٹ میں 2 ڈاکو چوری کر رہے تھے تو دو نوجوان لڑکوں نے انہیں موقع پر پکڑ لیا جس کہ نتیجے میں ان چوروں نے دونوں جوانوں کو گولیاں مار کے جانجق کر دیا
دونوں چور پکڑی گئے...
واقع تھانہ حاکی کی حدود کا ھے...
اللہ پاک ہم سب پر اپنا رحم کرے آمین...

لاہور میں جوکر کے روپ میں کھلونے بیج کر ماں کا علاج کروانے والی باہمت لڑکی یہ ہے پاکستان کی قابل فخر بیٹی جو سخت گرمی می...
28/08/2021

لاہور میں جوکر کے روپ میں کھلونے بیج کر ماں کا علاج کروانے والی باہمت لڑکی یہ ہے پاکستان کی قابل فخر بیٹی جو سخت گرمی میں اس قسم کا لباس پہن کر عزت سے کمارہی ہے ناکہ اپنے جسم کی نمائش کرکے
صائمہ کا کہنا ہے راستے بہت تھے میرے پاس مگر میں نے یہ راستہ چنا
پوری ٹیم آپ کو سلام پیش کرتی ہے بہن اللّٰہ آپ کی مشکلات آسان کرے آمین۔۔۔!!!

21/08/2021
16/08/2021

پاکستان
کا قرضہ ایبٹ آباد شفیق پلازہ کے ڈاکٹرز
ایک ماہ میں ختم کر سکتے ہیں

انتہائی ضروری میسیج ہے یہ خدارا تحصیل اوگی  میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل آرام سے چلائیں اپنی جان کی حفاظت کرو دوسرے کی جان...
11/08/2021

انتہائی ضروری میسیج ہے یہ خدارا تحصیل اوگی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل آرام سے چلائیں اپنی جان کی حفاظت کرو دوسرے کی جان کا بھی خیال رکھیں
انسانی جان بہت قیمتی ہیں جو اس دنیا سے چلا جاتا ہے ان کے اہل خانہ سے پوچھو ان پر کیا گزرتی ہے

اوگی رشیدہ گرین ہلز اکیڈمی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 3 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک ۔۔۔۔اللہ رحم فرمائے آمین
10/08/2021

اوگی رشیدہ گرین ہلز اکیڈمی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 3 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک ۔۔۔۔اللہ رحم فرمائے آمین

یه کوئی مزدور نھیں بلکه گورنمنٹ ھائی سکول ملوکڑه ضلع مانسهره کے طلباء ھیں جنھیں والدین نے گھر سے اپنے بچوں کے بھتر مستقب...
06/08/2021

یه کوئی مزدور نھیں بلکه گورنمنٹ ھائی سکول ملوکڑه ضلع مانسهره کے طلباء ھیں جنھیں والدین نے گھر سے اپنے بچوں کے بھتر مستقبل کی خاطر تعلیم کے لئے بھیجا ھے . لیکن سکول میں ظالم اساتذه ان سے مزدوروں کا کام لے رھے ھیں . یه ھیں قوم کے معمار

Address

05
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OGHI News Network -ONN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share