HCNN

HCNN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HCNN, Media/News Company, Mansehra.

23/02/2025
30/12/2023

ڈسٹرکٹ کورٹس مانسہرہ میں دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کے 175امیدواروں کا استقبال کرتا ہوا ٹی ایم اے مانسہرہ کا شاہکار۔

ضلع مانسہرہ میں پہلی مرتبہ غریب، بے سہارا، نادار، مظلوم اور یتیم افراد کو فری قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے قاضی فری ل...
06/12/2023

ضلع مانسہرہ میں پہلی مرتبہ غریب، بے سہارا، نادار، مظلوم اور یتیم افراد کو فری قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے قاضی فری لیگل سروسز کے پلیٹ فارم کا قیام۔

سنیاری سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی محمد م...
29/10/2023

سنیاری سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی محمد ممتاز ملک چیئرمین کھواڑی خالد عثمان کی جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے۔ ملک ممتاز نے جیتنے والی ٹیم کھوارڑی سپر لیگ کے لئے پچاس ہزار روپے نقد انعام فراہم کیا اور چھکے اور چوکے لگانے والے کھلاڑیوں کو موقع پر دو ہزار روپے نقد انعام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے رنر ٹیم بلہگ بالا سپر لیگ کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد پانچ ہزار روپے دیئے۔ سنیاری سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ میں چھتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔

12/08/2023

صوبائی اسمبلی کے امیدوار وامیدوار ڈپٹی کنوینئر تحصیل کونسل مانسہرہ ملک ممتاز۔ صوبائی اسمبلی کے امیدوار خرم خان بکریال سٹی میں تحصیل ممبر مراد خان کے زیر انتظام جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ کبڈی میچ کے دوران شرکاء سے خطاب اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے۔

  ڈاکٹر عافیہ صدیقی 1972 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کر کے 1990 میں اسٹوڈینٹ ویزا پر مزید تعلیم حاص...
08/06/2023


ڈاکٹر عافیہ صدیقی 1972 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کر کے 1990 میں اسٹوڈینٹ ویزا پر مزید تعلیم حاصل کرنے امریکہ کی ریاست ٹیکساس گئیں جہاں پہلے ہی ان کا بڑا بھائی آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا - ڈاکٹر عافیہ نے 1992 میں اپنی ایک ریسرچ کی وجہ سے امریکہ میں پانچ ہزار ڈالر کا انعام بھی حاصل کیا - 1995 میں انہوں نے ایک سائنسدان امجد محمد خان سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی اور یہ ہی شخص ڈاکٹر صاحبہ کی بربادی کا سبب بنا کیونکہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر امجد محمد خان سی آئی اے کا مہرہ بن چکا تھا جسے بعد میں ڈاکٹر عافیہ کے خلاف استعمال کیا گیا - ڈاکٹر عافیہ نے ذاتی طور پر بائیو کیمسٹری پر کام کرتے ہوئے ایک ایسی شاندار ریسرچ کی تھی جو آج تک کوئی امریکی سائنسدان بھی نہ کر سکا - ڈاکٹر عافیہ نے مہلک ہتھیار تیار کرنے کا فارمولا ایجاد کر لیا تھا جو آج تک ان سے کوئی بھی معلوم نہ کر سکا - ڈاکٹر عافیہ یہ فارمولا پاکستان یا عالم اسلام کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھیں جبکہ امریکہ چاھتا تھا کہ عافیہ یہ فارمولا انہیں دے دیں جس کے لئے ڈاکٹر عافیہ نے صاف انکار کر دیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا امریکہ ان کا فارمولا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے گا -
اور یہاں سے وہ کہانی شروع ہوئی جس نے ڈاکٹر عافیہ کی زندگی برباد کر دی - ڈاکٹر عافیہ کی تعلیم اور تحقیق امریکہ میں مکمل ہوئی تھی اس لئے وہاں کے سائنسدان اس ریسرچ سے واقف تھے جس کی بنا پر انہوں نے ایف بی آئی کو رپورٹ کر دی کہ عافیہ کے پاس ایسی ریسرچ ہے جو اگر پاکستان کے ہاتھ لگ گئی تو وہ اسے امریکہ کے خلاف استعمال کرے گا -
2002 میں ڈاکٹر صاحبہ کو طلاق ہوئی تو ان کے شوہر نے ڈاکٹر عافیہ پر من گھڑت الزامات لگائے جس کے بعد ڈاکٹر عافیہ پاکستان واپس ا گئیں کیونکہ وہ یہاں رہ کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہتی تھیں مگر افسوس اس وقت پاکستان نے ان کا ساتھ نہ دیا اور 2003 میں پرویز مشرف نے ایک سنگین غلطی کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کر دیا جو ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا جس میں فوج کا عمل دخل شامل نہ تھا - پانچ سال تک کوئی نہ جانتا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کہاں اور کس حال میں ہیں - جب عافیہ کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی تب تک پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی شکل میں ایک ذہین اور قابل خاتون کو کھو کر ناقابل تلافی نقصان حاصل کر چکا تھا -
امریکیوں نے ڈاکٹر عافیہ سے رسرچ ورک حاصل کرنے کے لئے بہت دباؤ ڈالا جس کے لئے ڈاکٹر عافیہ کو زہینی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ظلم کا ہر پہاڑ توڑ دیا گیا مگر وہ عافیہ کی زبان نہ کھلوا سکے یہاں تک کہ ان کے ایک بچے قتل کر دیا گیا مگر ڈاکٹر عافیہ کو آج تک زندہ رکھا ہوا ہے جس کی وجہ ان کی ریسرچ اور فارمولا ہے جو اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے حصول تک امریکہ عافیہ صدیقی کو زندہ رکھنے پر مجبور ہے - امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ کے کچھ ساتھیوں کو بلگرام جیل بھی بھیجا تاکہ وہ عافیہ سے بات چیت کر کے ان سے فارمولا حاصل کر سکیں مگر وہ سب ناکام ہو گئے کیونکہ ڈاکٹر صاحبہ نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا اگر یہ فارمولا امریکہ کو مل گیا تو وہ مجھے مارنے کے بعد دنیا کو تباہ کر دے گا جو میں نہیں چاہتی - اس انکار کے بعد ڈاکٹر عافیہ پر اس قدر ظلم کیا گیا کہ وہ ذہینی طور پر مفلوج ہو گئیں مگر زبان نہ کھولی -
2013:میں جب امریکہ عافیہ سے مایوس ہو گیا تو بارک اوباما نے پاکستان سے کہا وہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لیے تیار ہے مگر حکومت پاکستان نے کوئی دل چسپی نہ لی اور اب تک عافیہ صدیقی امریکہ کی قید میں ہیں مگر ان کی بہن کی حالیہ کوششیں دیکھ کر قوم کو امید ہے ہم جلد ہی ڈاکٹر عافیہ کو آزاد دیکھ سکیں گے

بلا تبصرہ۔۔۔۔۔۔یوم مزدور
01/05/2023

بلا تبصرہ۔۔۔۔۔۔
یوم مزدور

دو دن میں دوہرے قتل کی دوسری واردات۔ مانسہرہ میں پندرہ گھنٹوں کے دوران پانچ افراد کے قتل کے واقعات نے مانسہرہ جیسے پرامن...
29/04/2023

دو دن میں دوہرے قتل کی دوسری واردات۔ مانسہرہ میں پندرہ گھنٹوں کے دوران پانچ افراد کے قتل کے واقعات نے مانسہرہ جیسے پرامن ضلع کی فضا کو کراچی جیسا خون آلود کر دیا۔
تھانہ سٹی کی حدود چکڑیالی گنڈہ کسی میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ۔ حسرت ولد سردار بہادر نامی نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے بھائی محسن ولد سردار بہادر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تھانہ سٹی کی حدود مانسہرہ بائی پاس پر مبینہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے علاقہ چیئرمیں عامر نذیر کے چچا زاد بھائی ناصر نور ولد نور محمد سکنہ چکیاء بائ پاس چوک اور مسرور شاہ ولد میر محمد شاہ سکنہ ٹھنڈی کھوئی کو قتل کردیا گیا.
ان واقعات سے چند گھنٹے قبل ثاقب شاہ اور جواد بٹ کو شاہنواز چوک مانسہرہ میں قتل کیا گیا۔

Address

Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HCNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share