INB News Mansehra

INB News Mansehra Investigation News Bureau Mansehra
National Inernational News and Advertising Agency

مانسہرہ (آئی این بی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی طرف سے مثالی پولیس کے لیے بجٹ میں بڑی خوشخبری! پولیس میں سپاہی سے لیکر ان...
13/06/2025

مانسہرہ (آئی این بی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے مثالی پولیس کے لیے بجٹ میں بڑی خوشخبری!

پولیس میں سپاہی سے لیکر انسپکٹر تک کے عملے کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنیکی تجویز
پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے:
حکومت کا شہدا پیکیج میں نمایاں اضافہ
کانسٹیبل، ASI اور انسپکٹر کیلئے شہدا پیکیج کو 10 ملین سے بڑھا کر 11 ملین روپے کر دیا گیا
ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے لیے یہ پیکیج 15 ملین سے بڑھا کر 16 ملین روپے کر دیا گیا
SP، SSP اور DIG رینک کے شہدا کیلئے پیکیج کو 20 ملین سے 21 ملین روپے کر دیا گیا
شہداء کے اہل خانہ کو 10,7,5 مرلہ اور 1 کنال کے پلاٹس دیے جائینگے

مانسہرہ (آئی این بی)منڈی بہاءالدین خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیامنڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے ...
09/06/2025

مانسہرہ (آئی این بی)منڈی بہاءالدین خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا

منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

اظہارے تشکر
21/05/2025

اظہارے تشکر

تلاش گمشدہ یاسر ولد توفیق 034694132000323109501803484320186
20/05/2025

تلاش گمشدہ یاسر ولد توفیق
03469413200
03231095018
03484320186

مانسہرہ (آئی این بی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ ...
17/05/2025

مانسہرہ (آئی این بی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یکم جولائی 2025 کے بعد سیاہی یا ہاتھ سے تحریر شدہ نشانات والے کرنسی نوٹ قانونی حیثیت کھو بیٹھیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان نور احمد کے مطابق، ایسی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور بینک کی جانب سے اس نوعیت کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ وضاحت ایک جعلی نوٹیفکیشن کے بعد سامنے آئی، جس میں کہا گیا تھا کہ مستقبل میں ایسے نوٹ ناقابل قبول ہوں گے جن پر قلم سے لکھا ہو یا نشانات ہوں۔

اس جعلی نوٹیفکیشن نے عوام میں اضطراب پھیلایا جس پر اسٹیٹ بینک کو باضابطہ وضاحت دینا پڑی۔

یاد رہے کہ ستمبر 2014 میں اسٹیٹ بینک نے عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ کرنسی نوٹوں پر سیاسی نعرے نہ لکھیں، اور متنبہ کیا تھا کہ اس طرح کے خراب شدہ نوٹ بینک قبول نہیں کریں گے۔ اس ہدایت کا پس منظر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وہ اپیل تھی، جس میں انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ ”گو نواز گو“ کے نعرے والے نوٹ گردش میں لائے جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے تب بھی واضح کیا تھا کہ کرنسی نوٹوں کی بے حرمتی قانوناً جرم ہے اور کوئی مالی نقصان ہونے کی صورت میں اس کا ذمہ دار فرد خود ہوگا۔

اب تازہ بیان میں ترجمان نور احمد نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ کرنسی نوٹ قومی اثاثہ ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان پر تحریر یا سیاہی جیسے نشانات ان کی افادیت کو متاثر کر سکتے ہیں، مگر فی الوقت ایسے نوٹ قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جاری بے بنیاد اطلاعات پر کان نہ دھریں

مانسہرہ (آئی این بی)اسلام آباد میں قتل، لاش مانسہرہ لانے کی کوشش— مانسہرہ تھانہ صدر پولیس کی بروقت کارروائی، تینوں ملزما...
06/05/2025

مانسہرہ (آئی این بی)اسلام آباد میں قتل، لاش مانسہرہ لانے کی کوشش— مانسہرہ تھانہ صدر پولیس کی بروقت کارروائی، تینوں ملزمان گرفتار*

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود کوٹکے میں مقامی شہریوں نے ایک مشکوک گاڑی (نمبر LOS-1904) کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی کی ڈگی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ قتل اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پل کی حدود میں کیا گیا تھا، جس کے بعد مقتول کی لاش کو چھپانے کی غرض سے مانسہرہ لایا جا رہا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیے جس پر ڈی ایس پی سٹی جاوید خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عامر نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ فرار ہونے والے تیسرے ملزم کو جدید ٹیکنیکل ذرائع سے تلاش کر کے حراست میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں علی رحمان ولد عبداللہ، لیسان ولد سید خان (دونوں ساکنان مہمند ایجنسی)، اور مسمات (ر) زوجہ سلیمان شامل ہیں۔ مقتول کی شناخت سلمان ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گاڑی (LOS-1904) میں ہی لاش چھپا کر لائی جا رہی تھی۔

مانسہرہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو مقتول کی لاش سمیت گرفتار کر کے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مقدمے کی تفتیش متعلقہ تھانے میں مکمل کی جا سکے۔

مانسہرہ (آئی این بی)عوامی شکایات پر پولیس کی بروقت کارروائی فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت ایک ملزم گرفتار، منشیا...
05/05/2025

مانسہرہ (آئی این بی)عوامی شکایات پر پولیس کی بروقت کارروائی فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت ایک ملزم گرفتار، منشیات برآمد
ضلع مانسہرہ میں تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں فحاشی کے اڈے کے اطلاع پر پولیس کی بروقت کارروائی، دو خواتین سمیت ایک مرد گرفتار، بھاری مقدار میں آئس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی حبیب اللہ محلہ نرال میں واقع ایک گھر سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی عوامی شکایات موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ عبدالستار خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او وقاص احمد نے لیڈی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی کے دوران مسمات (ر) زوجہ سجاد خان سکنہ مظفرآباد حال سیری نرال اور ایک نوجوان احمد عباسی ولد ساجد عباسی سکنہ نڑوکہ دلولہ کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا۔ مزید برآں، ملزمہ (ر) کی بیٹی مسمات (ر) کو بھی قابلُ اعتراض حالت میں پا کرگرفتار کیا گیا اور گھر سے تلاشی کے دوران 720 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف فحاشی اور منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

مانسہرہ (آئی این بی)مانسہرہ پولیس کی بڑی کارروائی، ٹرانسفارمر چور گینگ بے نقاب  پانچ ملزمان گرفتارمانسہرہ: تھانہ صدر کی ...
03/05/2025

مانسہرہ (آئی این بی)مانسہرہ پولیس کی بڑی کارروائی، ٹرانسفارمر چور گینگ بے نقاب پانچ ملزمان گرفتار

مانسہرہ: تھانہ صدر کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو مانسہرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ سامان، 3 لاکھ 50 ہزار نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ صدر کے علاقوں شہلیہ، بلھگ، بھورج، غازو، موڑ بفہ، کھواڑی، برٹ اور جنکیاری میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں پر مشتمل متعدد مقدمات درج تھے۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ان وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

جس پر ڈی ایس پی سٹی جاوید خان کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عامر اور ان کی ٹیم نے مسلسل محنت اور جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ٹرانسفارمر چور گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے پانچ خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبد القدیر ولد مقبول الرحمن سکنہ بسند، نزاکت ولد سید خان سکنہ سرگال ایبٹ آباد حال ڈب نمبر 2 مانسہرہ، سردار محمد ولد گل زمان سکنہ شنکیاری حال شہلیہ، توصیف ولد فرید سکنہ کھواڑی، اور سید محمد ولد صالح محمد سکنہ کباڑ خانہ ڈھانگری چوک شامل ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان سے 15 عدد پنکھے، ٹرانسفارمر کوائلز، کوائلز کی فروخت سے حاصل شدہ 3 لاکھ 50 ہزار نقدی ، ایک عدد سوزوکی مہران ٹیکسی (جو واردات میں استعمال ہوتی رہی) اور ٹرانسفارمر کھولنے کے اوزار برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان مختلف تھانوں کو ٹرانسفارمر اور دیگر چوریوں کے مقدمات میں بھی مطلوب تھےملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس گینگ کی گرفتاری سے عوام الناس اور واپڈا کو درپیش شدید پریشانی کا مؤثر ازالہ ہوا ہے۔ مانسہرہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔

مانسہرہ (آئی این بی) سید قاسم حسین شاہ کی دعوت موصوف نے دعوت میں لوگوں کی زبردستی شرکت کے لیے روڈ بند کر دیا عوام میں غص...
02/05/2025

مانسہرہ (آئی این بی) سید قاسم حسین شاہ کی دعوت موصوف نے دعوت میں لوگوں کی زبردستی شرکت کے لیے روڈ بند کر دیا عوام میں غصے کی لہر گاڑیوں کو زبردستی روک کر لوگوں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی سیر و تفریح کے لیے آئی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

مانسہرہ (آئی این بی)پاک بھارت جنگ۔۔ مانسہرہ سمیت صوبے کے 29 اضلاع میں جدید سائرن نصب کرنے کا حکم۔۔۔۔سول ڈیفنس خیبرپختونخ...
30/04/2025

مانسہرہ (آئی این بی)پاک بھارت جنگ۔۔ مانسہرہ سمیت صوبے کے 29 اضلاع میں جدید سائرن نصب کرنے کا حکم۔۔۔۔
سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کا عوامی تحفظ کے لیے اہم قدم
موجودہ ملکی صورتحال اور ایل او سی (Line of Control) پر کشیدگی کے پیشِ نظر، سول ڈیفنس خیبرپختونخوا نے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پورے صوبے میں جدید سائرن نصب کیے ہیں۔ جانیں یہ سائرن کیوں ضروری ہیں:
اہم نکات برائے عوامی آگاہی:
1. سائرن کا مقصد:
سائرن کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال، جنگی خطرے یا فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور پر عوام کو الرٹ کرنا ہے تاکہ لوگ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کر سکیں۔

2 . پورے خیبرپختونخوا میں تنصیب:
صوبے کے تمام اضلاع میں 50 جدید سائرن نصب کیے جا چکے ہیں تاکہ شہری علاقوں، بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر بروقت وارننگ ممکن ہو۔

3. سائرن صرف آواز نہیں، بروقت وارننگ ہے!
یہ سائرن کسی بھی ممکنہ خطرے، جیسے جنگی صورتحال یا فضائی حملے کی صورت میں بروقت آگاہی فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگ فوری طور پر اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کر سکیں۔

4. سائرن بجنے پر کیا کریں؟

فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل ہوں

غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں

بزرگوں، بچوں اور خواتین کو ترجیحی طور پر محفوظ رکھیں

افواہوں سے بچیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں

5. عوامی تعاون ضروری ہے:
یہ سائرن آپ کے تحفظ کے لیے لگائے گئے ہیں۔ ان کا غلط استعمال، مذاق یا نظرانداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ سنجیدگی سے لیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔

محفوظ رہنا ہے تو ہوشیار رہیں!
سائرن کی آواز ایک انتباہ ہے، غفلت نہ برتیں۔
اپنے خاندان اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں سول ڈیفنس کا ساتھ دیں۔
انتظامیہ پولیس آپ کو ساتھ ساتھ آگاہ کرتی رہے گئی اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں رکھنا

مانسہرہ (آئی این بی نیوز)ریسکیو1122صوابی ریکوری ٹیم ,کی  امدادی کاروائی موٹر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کامیابی سے ریکور کرلیا...
26/04/2025

مانسہرہ (آئی این بی نیوز)ریسکیو1122صوابی ریکوری ٹیم ,کی امدادی کاروائی

موٹر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کامیابی سے ریکور کرلیا۔

ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکے سے چار ہلاک، 500 سے زائد زخمی ہفتہ 26 اپریل 2025    مانسہرہ (آئی این بی نیوز)ایران می...
26/04/2025

ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکے سے چار ہلاک، 500 سے زائد زخمی
ہفتہ 26 اپریل 2025

مانسہرہ (آئی این بی نیوز)ایران میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع بندرگاہ پر ایک بڑے دھماکے اور آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ایرانی ریسکیو محکمے کے سربراہ بابک محمودی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ہلاکتوں کے حوالے سے بیان جاری کیا۔
شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Address

Mansehra Kpk
Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INB News Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INB News Mansehra:

Share