
09/07/2025
محکمہ موسمیات پاکستان
موسمی الرٹ برائے خیبرپختونخوا
(جاری کردہ: محکمہ موسمیات، اسلام آباد)
اسلام آباد: 9 جولائی 2025 – رات 10:46 بجے
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق ایک موسمی سسٹم وزیرستان، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، نوشہرہ، ہری پور اور سوات میں اکٹھا ہورہا ہے ، جو آئندہ چند گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
متاثرہ علاقوں میں چترال، دیر، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، صوابی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو اور کرم شامل ہیں۔
آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات پاکستان، اسلام آباد