18/07/2025
مانسہرہ( چوہدری قیصر سے) مانسہرہ پاکستان تحریک انصاف این اے 14 کے امیدوار سیلم عمران خان سواتی 5 اگست کے حوالے سے مشاورتی پروگرام کے حوالے سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک انتہائی منظم پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ھے پاکستان تحریک انصاف کے ورکر متحد ھیں ان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ھمارا مقصد پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو جیل سے آزاد کرانا ھے اس کیلۓ 5 اگست کے دن کا انتخاب کیا ھے 5اگست کو عمران خان کی رھائی کیلۓ بھر پور پرامن احتجاج کیا جاۓ گا انہوں کہا پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا ایک ھی مشن ھے قائد تحریک انصاف کے خلاف بناۓ گۓ بے بنیاد بوگس مقدمات کا خاتمہ کیا جاۓ اور انہیں عزت طریقے سے رھاکیا جاۓ مشاورت اجلاس سے عادل دلاور شاھد رفیق اور سمیت ضلع بھر کے عہدہ دارن نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ظلم وبربریت کی تمام حدیں پار کردیں مگر پاکستان تحریک انصاف اور کار کنان چٹان کی ڈٹے ھوۓ ھیں انشاء اللہ 5 اگست عمران خان کی رھائی کا دن ھو گا