
27/05/2025
جب ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب دنیا کا دورہ کیا تو ایک منظر پوری امتِ مسلمہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی تھا:
بادشاہ جھکے ہوئے، غلاموں کی مانند کھڑے، اور اسلام کے نام پر بےغیرتی کی انتہا!
یہ محض سفارتی استقبال نہیں تھا، یہ اسلام کی روحانی غیرت کا جنازہ تھا۔
ایسے موقع پر علامہ اقبال کا ایک شعر بجا یاد آتا ہے:
"فکرِ عرب کو دے کے فرنگی تخیلات
اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو"
اقبال نے کئی دہائیاں پہلے یہ دیکھ لیا تھا کہ عرب حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن بن چکا ہے، نہ کہ مکہ۔
یہ لوگ نہ تو امت کی نمائندگی کرتے ہیں، نہ اسلام کی روح کو سمجھتے ہیں۔
یہ وہی عرب ہیں جنہوں نے صیہونی منصوبوں کو آسانی سے پایۂ تکمیل تک پہنچنے دیا، اور اسلامی وحدت کا خون کیا۔