14/11/2024
زیادہ بار ناں کہنا سیکھیں
اس تصویر میں موجود آدمی نے ایک دکان کھولی اور اس کے تمام دوستوں، خاندان والوں اور پڑوسیوں نے وہاں سے مال خریدا اور اُدھار مانگا۔
چند سال بعد دُکان خالی ہو گٸ
یہ جو ہم ہر کسی کو ہاں کہتے ہیں اس سے ہماری بربادی کا وقت شروع ہو جاتا ہے
آپ یہ سوچ کر ہاں کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں لیکن درحقیقت آپ ناکام ہو رہے ہوتے ہیں اس دوران آپ محنت کرنے کیساتھ ساتھ قربانیاں بھی دے رہے ہوتے ہیں مگر آخر میں سب آپ سے منہ موڑ لیتے ہیں۔
لہذاہمیشہ ہاں مت کہو...
اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں اور بچت کریں، ہوشیار رہیں، سب کچھ ضائع نہ ہونے دیں۔
عقلمند کے لیے ایک لفظ ہی کافی ہے۔