Tour Sure

Tour Sure سرن ویلی مانسہرہ کے خوبصورت پہاڑ، دریا، میدان ،جھرنے اور بہت سے خوبصورت سیاحتی مقامات اور چوٹیاں دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔ شکریہ

25/07/2025

دریاۓ سرن میں جبڑ ویلی سے ندی میں طغیانی کی اطلاعات ہیں دریا کے اردگرد لوگ محتاط رہیں

منڈہ گچھہ و مضافات سرن ویلی مانسہرہ23 جولاٸی 2025 ویلی میں آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ مون سون کو دوران پہاڑی علاقوں ...
23/07/2025

منڈہ گچھہ و مضافات سرن ویلی مانسہرہ
23 جولاٸی 2025
ویلی میں آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ مون سون کو دوران پہاڑی علاقوں کے سفر سے اجتناب کریں
شکریہ

لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھیں@
16/07/2025

لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھیں@

Kund Bangla - A Forgotten Gem of Siran Valley. Kund Bangla is a historical place built in 19th century during Brit...

پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن کا وہ خزانہ ہیں جو دنیا بھر کے حسین مناظر کو مات دیتے ہیں۔ بلندوبالابرف پوش پہاڑ،نی...
15/07/2025

پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن کا وہ خزانہ ہیں جو دنیا بھر کے حسین مناظر کو مات دیتے ہیں۔ بلندوبالابرف پوش پہاڑ،نیلی شفاف جھیلیں،گنگناتے جھرنے اور سبز وادیوں کا حسین امتزاج یہ سب شمالی پاکستان کو جنت نظیر بناتے ہیں ۔
ان ہی حسین وادیوں میں سے ایک مانسہرہ کی وادی سرن بھی ہے جو بہت کم وقت میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے جس کی خوبصورتی کو عوام الناس تک پہچانے لیٸے راقم بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے

1عرشی میڈو

عرشی میڈو بھی بہت کم وقت میں مقبول ہوٸی ہے لیکن اسکا حسن ڈنہ کے بغیر ادھورا ہے منڈی سے تھوڑا سا آگے جاکے ترنا ندی کراس کر کے ایک راستہ سیدھا اوپر رام گلی کی طرف جاتا ہے جب کہ ندی کے ساتھ ہی باٸیں جانب سے عرشی اور ڈنہ کا ٹریک شروع ہو جاتا ہے چند قدم بعد ہی ندی دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے عرشی کے لیٸے باٸیں جانب مڑنا ہے اور یہیں سے عرشی کا اصل ٹریک شروع ہو جاتا ہے جو تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے کا سفر ہے اور اس دوران آپ کو بیسوں مرتبہ پانی میں سے گزرنا پڑتا ہے اس لیٸے اگر آپ چپل ساتھ رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے تاکہ آپ کے جوتے محفوظ رہ سکیں جونہی ندی آپ کا ساتھ چھوڑتی ہے تو آپ اپنے آپ کو عرشی میڈو میں پاتے ہیں چھوٹی سے چراگاہ چاروں طرف سے گھنے جنگل میں گھری درمیان میں صاف شفاف ندی ایک خوبصورت آپ کے سامنے
ہوگا۔

2 ڈنہ میڈو

عرشی کے بالکل سامنے سے جنگل کی طرف ڈنہ میڈو کا ٹریک شروع ہوتا ہے جو ہے تو مکمل چڑھاٸی لیکن اتنا خوبصورت اور پرسکون کہ تھکاوٹ بالکل محسوس نہیں ہوتی تقریباً ایک گھنٹے کی ہاٸیکنگ کے بعد جونہی جنگل ختم ہو گا آپ کے سامنے منظر بالکل تبدیل ہو گا۔
ملکی اور سوہنی کی آغوش میں یہ حسین چراگاہ۔
جیسے ہی آپ کی نظر سرسبز پہاڑوں کے دامن میں اس چراگاہ پر پڑے گی دل ایک عجیب سی طمانیت سے بھر جاۓ گا۔ منظر گویا جنت کا ٹکڑا معلوم ہوتا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسےفطرت نے اپنے تمام رنگ اسی ایک منظر میں سمو دیے ہوں ۔یہ جگہ محض ایک منظر نہیں بلکہ دل کو چھو لینے والا ایک جذبہ ہے۔
ڈنہ میڈو میں بیک ، چھنج، سلطانی ڈنہ مشہور ہیں یہاں آپ کو ایک ٹین کی چھت والی مسجد ملے گی جہاں آپ رات بھی گزار سکتے ہیں۔
عرشی اور ڈنہ کے چند عکس آپ کی نظر کرتے ہیں انشااللہ اس سفر کی مکمل داستان ہمارے یوٹیوب چینل Tour Sure پہ آپ دیکھ سکیں گے۔

کنڈ بنگلہ،سراں ڈنہسطح سمندر سے تقریباً آٹھ ہزار فٹ (8000)فٹ بلندی پہ واقع خوبصورت ترین سیاحتی مقامات جو چاروں طرف سے گھن...
09/07/2025

کنڈ بنگلہ،سراں ڈنہ
سطح سمندر سے تقریباً آٹھ ہزار فٹ (8000)فٹ بلندی پہ واقع خوبصورت ترین سیاحتی مقامات جو چاروں طرف سے گھنے جنگل میں گھیرے ہوۓ ہیں ان مقامات کے لیٸے دو جیپ ٹریک ایک شنکیاری سے دوسرا بالاکوٹ سے جب کہ بہت سے پیدل ٹریک بھی موجود ہیں ۔کنڈ بنگلہ اور سراں وادی سرن اور بالاکوٹ ویلی کے سنگم میں واقع ہے اس لیٸے یہاں سے دونوں وادیوں کے خوبصورت نظارے کیے جا سکتے ہیں
کنڈ بنگلہ کی اپنی تاریخ ہے جوکہ منرو ٹریک پہ واقع انگریز دور میں 1919 میں تعمیر ہوا جو اب اپنی اصل حالت میں موجود نہیں کیونکہ 2005 کے زلزلہ میں عمارت متاثر ہوٸی اور نٸی عمارت ابھی تعمیر ہورہی ہے سیر و سیاحت کے شوقین حضرات کے لیٸے یہ انتہاٸی پرکشش پواٸنٹ ہے خاص طور پہ ڈنہ میڈو کیونکہ گرمیںوں کے موسم میں یہاں کا منظر اور خاموشی انتہاٸی دلفریب ہوتی ہے
یکم جولاٸی کے چند عکس ناظرین کے پیش خدمت ہیں انشااللہ مکمل ویلاگ بہت جلد ہمارے یوٹیوب چینل
Tour Sure پر

27/06/2025

سانحہ سوات پہ دل بہت رنجیدہ ہے اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرماۓ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ
اللہ تعالی ہم سب کو ایسی حادثاتی موت سے بچاۓ آمین
😭😭😭😭😭😭😭😭😭

23/06/2025

توجہ
سرن ویلی آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے وہ پہلے ویلی کے متعلق مکمل معلومات لے لیں پھر ڈراٸیور حضرات کو اپنے مقررہ پواٸنٹ کا لازمی بتاٸیں کیونکہ ڈراٸیور اپنا وقت اور فیول کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوٸے ڈاڈر یا سچاں سے آگے نہیں جاتے اور کہتے ہیں یہی سرن ویلی ہے اس لیٸے بہت سے لوگ ویلی کے حسن کو دیکھے بغیر واپس چلے جاتے ہیں اور ان دو پواٸنٹ پہ رش بھی زیادہ ہو جاتی ہے لہذا مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اچھے اخلاق سے اپنے مہمانوں کو گاٸیڈ کریں اور ویلی کا مکمل تعارف بھی کرواٸیں اور ساتھ بتاٸیں کہ جبڑ ویلی اور منڈہ گچھہ ویلی کے کس کس پواٸنٹ تک کون سی گاڑی آسانی سے جا سکتی ہے تاکہ آنے والے لوگ ایک اچھا تاثر لے کے واپس جاٸیں ۔بہت شکریہ

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tour Sure posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tour Sure:

Share