12/09/2025
وی سی درمیانہ گراں کے چیرمین اور
نوجوان اتحاد گروپ کاغان کے
صدر سید افتخار حسین شاہ،
نائب صدر شہزادہ فہد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری فیصل خان سواتی
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسیم خان سواتی،
اور ویلج کونسل درمیانہ گراں کے سیکریٹری راجہ جواد حسین تنولی صاحب، احمد باجی اور سید ظہیر حسین شاہ کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپکی وساطت سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر سردار امان اور
کرن ایوب تنولی صاحبہ سے کاغان میں مکہ ہوٹل پر ملاقات ہوئی، جس میں اسکولوں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وی سی درمیانہ گراں کے اسکولوں سے متعلق تمام ضروری دستاویزات کرن
ایوب تنولی صاحبہ کے حوالے کر دیے گئے۔
میں جملہ اساتذہ کرام کی طرف سے نوجوان اتحاد کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور مجھے نوجوانوں کی اس لگن پر فخر ہے
کہ وہ تعلیم جیسے اہم شعبے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین