04/06/2026
مانسہرہ:چنار کوٹ کے مقام پر کوسٹر اور مہران گاڑی کا آپس میں تصادم ، بانڈہ پیراں کے رہائشی دوکزن جانبحق،دو بھائی شدید زخمی ۔مقامی زرائع کے مطابق حادثہ کا شکار خاندان چھترپلین رانجھا میں اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کے لیے جا رہا تھا۔
ریسکیو سروس کے مطابق حادثہ میں جانبحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عدنان ،خورشید اور سلمان نامی 3 افراد زخمی تھے۔
تمام زخمی افراد کو موٹر وے پولیس کی ایمبولینس میں شنکیاری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق شخص کو قانونی کارروائی کے لیے ریسکیوسرور کی ایمبولینس میں بٹل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ روڈ حادثہ میں دو زخمی عادل اور عدنان سگے بھائی ہیں اور دوسرا زخمی خورشید اور جانبحق نثار آپس میں کزن ہیں بعد ازاں زخمی خورشید کے بارے میں اطلاع ملی ملی کی وہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے اور تھانہ بٹل کے محرر نے بھی تصدیق کی ہے۔زرائع کے مطابق حادثہ کا شکار خاندان کی چھترپلین رانجھا میں زمینیں ہیں اور پچھلے تقریبا بیس سال سے یہ روازانہ بفہ پیراں بانڈہ سے چھترپلین جاتے ہیں اور سبزیاں وغیرہ کاشت کرتے ہیں ۔ چھترپلین میں کافی رشتہ داری ہے اور آج بھی اپنی روٹین کے مطابق آتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئے ہیں ۔۔۔
اللہ پاک بخش فرماے۔۔۔
اور لواحقین کو صبرے جمعیل عطا فرماے امین۔
#𝐌𝐚𝐧𝐬𝐞𝐡𝐫𝐚