hindko touch tv

hindko touch tv news update rodsho parksho Interview travel videos entertainment video

مانسہرہ پولیس مقابلہ ، افغانی ڈکیت (قاتل) اشتہاری ملزم ہلاک ، اسلحہ برآمدآج مورخہ 16/10/2025 کو تھانہ صدر ضلع مانسہرہ کی...
16/10/2025

مانسہرہ پولیس مقابلہ ، افغانی ڈکیت (قاتل) اشتہاری ملزم ہلاک ، اسلحہ برآمد

آج مورخہ 16/10/2025 کو تھانہ صدر ضلع مانسہرہ کی حدود میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا ۔ دوران جنرل ہولڈاپ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو معمول کے مطابق تلاشی کے لیے روکا گیا۔ پولیس کے اشارے پر رکنے کے بجائےموٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک حملہ آور، جس کی شناخت بعد میں یوسف عرف چیچی ولد زری خان، قوم افغانی، سکنہ گاؤں جلو، تھانہ صدر مانسہرہ کے طور پر ہوئی، گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

دوران شناخت ملزم ایک بدنام زمانہ اشتہاری مجرم شناخت ہوا جو کہ مقدمہ نمبر 951 مورخہ 19/12/2023 بجرم 302/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ صدر مانسہرہ، قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم مورخہ 19/12/2023کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہیلیہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں ڈکیتی کی عرض سے گھسا تھا اور 26/27سالہ شعیب نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بھاگے ہوئےملزمان کی گرفتاری کے لیے گرد و نواح میں جامع سرچ اور اسٹرائیک آپریشن جاری ہے۔

مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو...
16/10/2025

مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مالا کنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگرا۔

ریکسیو حکام کا بتانا ہے کہ ٹرک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ محمد فیاض کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں

اطلاع گمشدگی۔۔۔تصویر میں دیکھے جانے والی بچی جسکا نام عائزل دختر محمد اظہر ہے۔ عمر 2 سال کے قریب ہے جوکہ آج صبح لال بانڈ...
14/10/2025

اطلاع گمشدگی۔۔۔

تصویر میں دیکھے جانے والی بچی جسکا نام عائزل دختر محمد اظہر ہے۔ عمر 2 سال کے قریب ہے جوکہ آج صبح لال بانڈی مانسہرہ میں اپنے نانا سیف الرحمن کے گھر کے قریب کھیلتے ہوئےلاپتہ ہوچکی ہے، اگر کہیں دکھائی دے یا کوئی معلومات ہوں تو نیچے دئیے گئے نمبر پر مانسہرہ پولیس کنٹرول روم ، تھانہ صدر یا ورثہ کو فوری اطلاع دیں شکریہ۔۔۔

مانسہرہ پولیس کنٹرول روم: 0997920110
تھانہ صدر مانسہرہ: 0997440100
ورثہ: 03401996276

‎پوسٹ کو شئیر کرنا مت بھولئیے گا۔ ‎

14/10/2025

مانسہرہ صدر انجمن تاجران حاجی وسیم تقریر جن کو ہم نے بھائی بنا یا وه ہی غدار نکلے ۔

12/10/2025

چلو چلو مانسہرہ چلو 🇵🇰
کل بروز پیر، 13 اکتوبر 2025، دوپہر 2 بجے کے بعد ان شاءاللہ افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی، جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن)، انجمنِ تاجران اور دیگر محبِ وطن جماعتوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
تمام معزز عہدیداران، کارکنان اور عوام الناس سے پُرزور اپیل ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اپنی افواجِ پاکستان سے محبت اور حمایت کا اظہار کریں۔

منجانب:
سید جنید علی قاسم
صدر، پاکستان مسلم لیگ (ن)، ضلع مانسہرہ.

12/10/2025

پاکستان عُلما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا ویڈیو بیان.

12/10/2025

پاک فوج کے جوان افغان چیک پوسٹ 🇵🇰پر پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں

07/10/2025

مشتاق احمد خان صاحب اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔

ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی

ریسکیو 1122 مانسہرہمانسہرہ: بیدادی موٹر وے پر کار اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کی اطلاع۔مانسہرہ : ریسکیو کنٹرول روم مانس...
06/10/2025

ریسکیو 1122 مانسہرہ

مانسہرہ: بیدادی موٹر وے پر کار اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کی اطلاع۔

مانسہرہ : ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ کی ایمبولینس بمع میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔
مانسہرہ: حادثہ میں
وقار (58 سال ) سمیت دو خواتین زخمی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پر ریسپانس کرتے ہوے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

ترجمان:
ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ

*تھانہ صدر کی حدود متیال میں 4 افراد کا قتل ،نامزد تمام ملزمان گرفتار* *مانسہرہ تھانہ صدر کے حدود میں زمین کے تنازعہ پر ...
05/10/2025

*تھانہ صدر کی حدود متیال میں 4 افراد کا قتل ،نامزد تمام ملزمان گرفتار*

*مانسہرہ تھانہ صدر کے حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ جس میں 4 افراد جانحق جبکہ 2 زخمی ، مانسہرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا*

تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود متیال میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں دین ولد عبدالرحمن، عبداللہ ولد سلیمان، حق نواز ولد محمد انور اور رفاقت ولد محمد انور شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سلیمان ولد خدابخش اور ثناءاللہ ولد محمد یونس شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

ڈی ایس پی سٹی کیڈٹ محمد فاروق اور ایس ایچ او تھانہ صدر لیاقت شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ بھرپور کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں وحید یونس ولد محمد یونس، سمیع اللہ ولد وحید یونس، ابرار احمد ولد محمد یونس، عبدالستار ولد محمد یونس ، حمید یونس ولد محمد یونس اور ثناءاللہ ولد حمید یونس بھی شامل ہیں،پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

05/10/2025

مانسہرہ چار افراد قتل
متہال میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل ایک زخمی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ اتوار کے روز ملزم عبد الحمید ولد یونس سکنہ سوتریاں اپنے بھتیجے کے ہمراہ متہال میں اپنے قریبی عزیز کے گھر فاتحہ خوانی کے لیئے گیا جہاں ان کے دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے اور دوران گفتگو تلخ کلامی سے بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ فائرنگ میں اسنان عرف عبداللہ ولد سلیمان بخش ، چن زیب ، رفاقت اور نواز پسران انور قتل ہو گئے جب کہ صداقت اور سلیمان بخش زخمی حالت میں ہسپتال میں موجود ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار افراد کے قتل ہونے کی تصدیق کی گئی جب کہ تھانہ صدر مانسہرہ کی پولیس ڈی ایس پی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ۔ كنگ عبد اللہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے چار افراد کے خلاف مقدما درج

04/10/2025

جھاری کس باب ہزارہ کے پل پر پنڈی سے ایبٹ باد جانے والی کوسٹر کھائی میں جاگری ابتدائی طلاعات تین افراد جاں بحق بارہ افراد شدید زخمی..

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when hindko touch tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category