14/06/2026
دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی عثمان خان شنواری جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے بعد اپنے خواہش کی تکمیل کیلئے عالم دین بن گیا پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری کے مطابق اس نے مولانا طارق جمیل کے مدرسے میں2017میں داخلہ لیا تھا کیونکہ انکا کہناہے کہ مجھے کرکٹر بننے سے زیادہ عالم دین بننے کاشوق تھا میں نے آخری مرتبہ 2019میں پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کرکٹ میچ کھیلا اور پھر میں نے اپنی پوری توجہ اپنے علم حاصل کرنے کی طرف مرکوز کردی اللہ تعالیٰ نے میری خواہش پوری کرکے مجھے عالم بنایا ہے مجھے بہت آفر آئی پی ایس ایل سے بنگلہ دیش لیگ سے بھی دبئی سے لیکن میری توجہ صرف اپنی کتابوں پر تھی اب میں خود اپنا کاروبار بھی کررہا ہوں اور ساتھ میں ایک مدرسے میں فی سبیل اللہ پڑھاتا ہوں مجھے بہت خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھےاپنے راستے کیلئے منتخب کیا ہے میں اپنی زندگی سے بالکل مطمئن ہوں
یادرہے عثمان شینواری نے پاکستان کی جانب سے17ون ڈے 16ٹی20 اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل رکھا ہےاور پی ایس ایل میں لاہور قلندر کیلئے کھیلا ہے