
20/09/2025
إنا لله وإنا إليه راجعون
اوگی کا دل آج پھر خون کے آنسو رو رہا ہے۔ نوجوان عثمان غنی
ڈینگی کے خلاف جنگ ہار گیا۔ درجنوں قیمتی زندگیاں ڈینگی کے ہاتھوں ختم ہوچکی ہیں لیکن انتظامیہ اب بھی سو رہی ہے۔
ہر سال ڈینگی آتا ہے، لیکن اس بار اسپرے تک نہیں کیا گیا! نہ صفائی، نہ عوامی آگاہی، نہ بروقت اقدامات۔ کیا ہماری جانوں کی کوئی قیمت نہیں؟ ہم پوچھتے ہیں آخر کب تک اوگی کے لوگ مرے جاتے رہیں گے اور افسران فائلوں میں مصروف رہیں گے کیوں نہ ڈینگی کے سدباب میں ناکام رہنے والے افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے
کب تک یہ نااہلی برداشت کی جائے گی اے اللہ! ہم سب اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ ہمیں اس مشکل سے نجات دے۔ ہمیں ہمت دے کہ ہم حق کی آواز بلند کریں
اب وقت ہے کہ اوگی کے لوگ خاموش نہ رہیں۔ ہر فرد اپنی ذمہ داری ادا کرے، متعلقہ اداروں پر دباؤ ڈالے اور عوامی سطح پر بھرپور مہم چلائیں متعلقہ زمداران کو فلفور معطل کیا جائے۔
علی حسن شاہ