تورغرحجرہ-Torghar Hujra

تورغرحجرہ-Torghar Hujra تورغر کے سیاسی و سماجی مسائل کو اجاگر کرنا اور لوگوں میں آگاہی پھیلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر جناب صفدر اعظم قریشی کو ضلع تورغر کا قائم مقام ڈی سی تعینات کردیا۔
13/04/2025

صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر جناب صفدر اعظم قریشی کو ضلع تورغر کا قائم مقام ڈی سی تعینات کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈپٹی کمشنر تورغر کے جاری کردہ 3MPO آرڈر کو معطل کردیا۔ پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا...
10/10/2024

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈپٹی کمشنر تورغر کے جاری کردہ 3MPO آرڈر کو معطل کردیا۔ پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا ۔
صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جناب سردار امان خان صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جنرل سیکرٹری جناب یاسین آیاز صاحب صاحب، محمد بشیر خان صاحب ایگزیکٹیو ممبر، محمد علی صاحب ممبر کے پی کے بار کونسل ایبٹ آباد اور دیگر معزز ممبران وکلاء کمیونٹی کے ساتھ گروپ فوٹو ۔

زندہ ہیں وکلاء زندہ ہیں

سید اجمل شاہ ایڈوکیٹ کے خلاف جاری کیا گیا 3MPO کا آرڈر نہایت افسوسناک ہے۔سرکار اس طرح کی فسطائیت اور ظلم و جبر سے نوجوان...
08/10/2024

سید اجمل شاہ ایڈوکیٹ کے خلاف جاری کیا گیا 3MPO کا آرڈر نہایت افسوسناک ہے۔

سرکار اس طرح کی فسطائیت اور ظلم و جبر سے نوجوانوں کے ترجمان اجمل شاہ کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔

اجمل شاہ تورغر کے نوجوانوں کی توانا آواز ہے اور اس آواز کو کوئی بھی خاموش نہیں کر سکتا۔

تورغر کے لوگ بالخصوص نوجوان اجمل شاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
سرکار کا اس بھونڈے طریقے سے علاقے کے نمائندوں کا تین ایم پی او کے تحت جاری کردہ حکم کی عوام کی نظروں میں کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

سرکار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو غلام نہیں بنا سکتی۔

ڈپٹی کمشنر تورغر کے اس جبر ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

‏وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کے مختلف اضلاع میں آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہمی کے لیے سڑک رسائی ...
03/09/2024

‏وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کے مختلف اضلاع میں آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہمی کے لیے سڑک رسائی منصوبے کا آغاز، منصوبے کے تحت صوبے میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام کرنے کیساتھ نئی سڑکیں بھی بنائی جائینگی. اب تک بیشتر سڑکوں کی تعمیر پر کام کا آغاز ہوچکا ہے.

31/08/2024

باہر کے لوگوں کو ووٹ دینے کا صلہ عوام کع ملنا شروع: ضلع سے نیشنل بینک سمیت وائلڈ لائف کا محکمہ بھی بٹگرام منتقل ھوچکا ہے۔
جبکہ اکاؤنٹ آفس مانسہرہ میں واقع ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف علاقے کے نمائندے اپنی ذاتی مفادات کو علاقائی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں جس سے ضلع تورغر مزید پستی کا شکار ہے

ڈومیسائل بنانے کا پرانا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔اب طالبعلم خودآن لائن اپلائی کر کے ڈومیسائل بنوائے گا ضروری اطلاع ...
08/07/2024

ڈومیسائل بنانے کا پرانا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔اب طالبعلم خودآن لائن اپلائی کر کے ڈومیسائل بنوائے گا

ضروری اطلاع برائے حصول ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ
وہ طلباء جنہوں نے میٹرک امتحان دیا ہے یا وہ جماعت دہم میں ہیں وہ بروقت ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کیلئے درجہ ذیل طریقہ کار اپنائیں.
1. انلائن اپلائ کرتے وقت اپنے ساتھ والد اور والدہ کی قومی شناختی کارڈ رکھے.
2. بائیو مٹرک تصدیق کیلئے والدین میں سے ایک کو اپنے ساتھ نادرا افس لیجائیے.
3. طالبعلم کا فارم ب یا سمارٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہے.
4. طالبعلم اپنا اور اپنے والد صاحب کا تصویر اپنے ساتھ ضرور رکھے.
ویریفیکیشن کے بعد اپکا ڈومیسائل انلائن تحصیلدار کو بھیجا جائیگا. اسکے بعد اپکو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائیگا.
نوٹ: تمام طلباء بروقت ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ بنوائیں تاکہ انٹرمیئڈیٹ داخلے میں مشکلات نہ ہو.

خیبرپختونخوا کی خواتین/بچیوں کے لیے فیملی ویلفیئر ورکرز کے 24 ماہ تربیتی کورس میں داخلے کا سنہرا موقع۔
25/06/2024

خیبرپختونخوا کی خواتین/بچیوں کے لیے فیملی ویلفیئر ورکرز کے 24 ماہ تربیتی کورس میں داخلے کا سنہرا موقع۔

04/06/2024

بریکنگ نیوز 🚨🚨
خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پوسٹنگ ٹرانسفر پر عائد کی گئی پابندی ہٹا لی۔ نوٹیفکیشن جاری

15/04/2024

آسمانی بجلی اس علاقے میں زیادہ گرتی ہے جہاں اوپری کرہ ہوائی میں زیادہ طوفانی ہوائیں چلتی ہوں-
کسی بھی مقام پر بجلی گرنے کا امکان بلند ترین سٹرکچرز پر زیادہ ہوتا ہے-
اگر کسی جگہ بادل گرج رہے ہوں اور بجلی گرنے کا امکان ہو وہاں گھر سے باہر مت نکلیے- اگر گھر سے باہر ہیں تو درختوں سے دور رہیے، کھلے میدان میں رہیے-
پانی کی جگہ سے دور رہیں اور کوشش کریں۔
اگر بجلی گرنے کا امکان بہت زیادہ ہے (یعنی گرج چمک زیاہ ہے) تو زمین پر بیٹھ جائیے یا لیٹ جائیے تاکہ آپ کی بلندی کم سے کم رہے۔
خود کو بچائیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔

خود بھی ان معلومات پر عمل کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی شئر کریں۔

15/04/2024

اطلاع برائے عوام الناس

اطلاعأَ عرض ہے داسو ڈیم کا ایک عارضی بند ٹوٹنے کی وجہ سے دریا سندھ میں کچھ گھنٹوں کے بعد پانی کا بہاو معمول سے بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذہ مطلع کیا جاتا ہے دریا سندھ کے کنارے جانے سے اجتناب کریں اور دریائے سندھ کے قریب مقیم لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں رابطہ نمبر 541001-0997 یا 541075-0997 پر رابطہ کریں۔

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ تورغر اور فوڈ ڈپارٹمنٹ تورغر نے تاجر برادری کی باہمی رضامندی اور م...
06/03/2024

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ تورغر اور فوڈ ڈپارٹمنٹ تورغر نے تاجر برادری کی باہمی رضامندی اور منسلکہ اضلاع (بٹگرام و مانسہرہ) کے نرخ سے موازنہ کر کے نیا نرخنامہ جاری کر دیا ہے۔ نرخنامہ کا اطلاق آج سے ہو گا۔

دکانداران حضرات سے گزارش کی جاتی ہیکہ سرکار کے مقرر کردہ نرخوں کی تعمیل یقینی بنائیں اور ماہ رمضان میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

ضلعی انتظامیہ تورغر اور محکمہ فوڈ کے افسران باقاعدگی سے بازاروں اور دکانوں کا دورہ کرتے رہیں گے۔ خلاف ضابطہ پائے جانے پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

عوام سے گزارش ہیکہ کہ شکایت ہونے کی صورت میں 541001-0997 اور 5589363-0349 پر اپنی شکایات درج کروائیں۔ شکایت پر مناسب کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے کابینہ میں درجہ ذیل وزرا و مشیران آج حلف اٹھائیں گے۔
06/03/2024

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے کابینہ میں درجہ ذیل وزرا و مشیران آج حلف اٹھائیں گے۔

Address

Mansehra
21300

Telephone

+923435355506

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تورغرحجرہ-Torghar Hujra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to تورغرحجرہ-Torghar Hujra:

Share

Category