Gali Badral Updates

Gali Badral Updates ہر کدے آ
(1)

28/08/2026
26/08/2026

پہلے ہری پور میں معصوم آیت نور کے ساتھ ظلم کی انتہا اور اب ایبٹ آباد کے ایک سکول میں آٹھ سالہ معصوم بچی سکول کے ہی ایک لڑکے کی درندگی کا شکار بنی۔
اب سرِعام سزا لازم ہے۔ ہزارہ ڈویژن کی عوام یہی چاہتی ہے کہ ان خنزیر نما مجرموں کو سرِ عام سنگسار کیا جائے۔

انتقالِ پُرملالسجاد علی ہزارہ کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ وہ کل کراچی سے اپنے گاؤں کے لیے آ رہے...
26/08/2026

انتقالِ پُرملال
سجاد علی ہزارہ کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ وہ کل کراچی سے اپنے گاؤں کے لیے آ رہے تھے کہ راستے میں یہ سانحہ پیش آ گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سجاد سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲

26/08/2026

گلی بدرال ضروری اعلان
ج کل ہمارے معاشرے میں کمسن بچے بچی اغواء ہو رہے ہیں ان میں کچھ زیادتی کا نشانہ بن گئے اور کچھ کو معذور بنا دیا جاتا ہے گلی بدرال میں سب بھائی اپنے علاقے پر نظر رکھے کسی انجان کو آبادیوں میں داخل نہ ہونے دیں اور ہم اپنے ٹرانسپورٹرز بھائیوں سے بھی درخواست کرتے ہے ایسے بندوں کی نشان دہی کریں۔۔۔

24/08/2026

چھپڑے تلے چا کین آ غازی صاحب پھر آۓ ہیں ماشاءاللہ ۔۔
مخالفین کہتے ہیں: "چھپرے والے ہوٹل میں ایم پی اے کو چائے پلائی ہے!" 😄
آج اکرام غازی نے اپنے مخالفین کو ایسا جواب دیا کہ بات صرف چائے اور ہوٹل سے نکل کر عوامی نمائندے کے کردار اور مزاج تک پہنچ گئی۔
اکرام غازی نے صاف کہہ دیا کہ مجھے اپنے لوگوں کے درمیان بیٹھنے کے لیے بڑے بڑے صوفوں، پروٹوکول اور دکھاوے کی ضرورت نہیں۔ میں اپنے کارکنوں اور عوام کے ساتھ زمین پر بھی بیٹھ سکتا ہوں۔ میرے لیے اصل عزت اپنے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے میں ہے، نہ کہ آگے پیچھے صوفے لگوانے میں۔
اب مخالفین چاہے اسے چھپرے والے ہوٹل کی چائے کہیں یا کچھ اور، اصل سوال یہ ہے کہ کیا ایک منتخب نمائندے کا اپنے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینا کوئی عیب ہے؟
یا پھر عوام سے دور رہنا، بڑے بڑے پروٹوکول اور دکھاوے کو ہی سیاست سمجھ لیا گیا ہے؟
اکرام غازی نے آج ایک بات واضح کر دی:
عوامی نمائندہ وہ نہیں جو صرف کرسی اور صوفے پر بیٹھے، بلکہ وہ ہے جو اپنے لوگوں کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ بیٹھ سکے، چاہے جگہ محل ہو یا چھپر کے نیچے ایک سادہ سا ہوٹل۔
مخالفین باتیں کرتے رہیں، اکرام غازی عوام کے درمیان بیٹھ کر جواب دیتے رہیں گے۔ ❤️✌️
ویڈیو ضرور دیکھیں، پھر فیصلہ آپ خود کریں!

22/08/2026

پڑھنہ سے گلی بدرال بلیک ٹاپ روڈ
عوامی چیئرمین ولج کونسل گلی بدرال ماجد اسحاق تنولی نے ایم پی اے جناب زاہد چنزیب صاحب سے پڑھنہ سے گلی بدرال بلیک ٹاپ روڈ کا مطالبہ کیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم پی اے جناب زاہد چنزیب صاحب نے پڑھنہ سے گلی بدرال بلیک ٹاپ روڈ کا اعلان کر دیا ۔
یہ اہل علاقہ کا بہت بڑا مسئلہ تھا تمام اہل علاقہ کی طرف سے ایم پی اے پی کے 38 جناب زاہد چنزیب صاحب کا دل سے شکریہ..

گلی بدرال، تناول — شکریہ اکرام غازی صاحب! ❤️ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ عوامی ایم پی اے جناب اکرام غازی صاحب کے فنڈز اور...
16/08/2026

گلی بدرال، تناول — شکریہ اکرام غازی صاحب! ❤️
ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ عوامی ایم پی اے جناب اکرام غازی صاحب کے فنڈز اور عوامی چیئرمین ویلج کونسل گلی بدرال ماجد اسحاق تنولی کی خصوصی کاوشوں سے معذور نوجوان عظیم کے گھر تک مین روڈ سے پی سی سی سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
خراب راستے کی وجہ سے عظیم اور اس کے اہلِ خانہ کو گھر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، لیکن اکرام غازی صاحب اور ماجد اسحاق تنولی کی کوششوں سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی جانب گامزن ہے۔
اہلیانِ گلی بدرال کی جانب سے فخرِ تناول، عوامی ایم پی اے اکرام غازی صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ، جو صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان میں موجود رہتے ہیں۔
اکرام غازی صاحب نے پورے پی کے-39 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔
آخر میں ایک بار پھر ایم پی اے اکرام

انا للہ وانا الیہ راجعونبڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عمران بھائی  اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم ...
13/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عمران بھائی اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
تمام دوست احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ اللّٰہ پاک عمران بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین ..

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gali Badral Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share