Mansehra 99 News

Mansehra 99 News Mansehra 99 News Abbasi new agency

03/11/2025

ہری پور... مانسہرہ میں اہرپورٹ بن گیا اب ہری پور میں بنے گا روزانہ درجنوں جہاز مانسہرہ میں اترتے ھیں.
یوسف ایوب کا خطاب

ایبٹ آباد   سیاحتی مقام ہرنو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ایمان عرف...
02/11/2025

ایبٹ آباد سیاحتی مقام ہرنو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ایمان عرف رانی دختر لیاقت محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

مرحومہ کی نعش ورثاء نے ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد سے وصول کر لی۔ میت کو بچی کے دو بھائیوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے وصول کیا، جس کے بعد آبائی گاؤں صوبن گلی پسوال روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی ایمان دسویں جماعت کی طالبہ تھی، جو اپنی تین سہیلیوں کے ہمراہ ہرنو کی سیر کے لیے گئی تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کشتی نما جھولے سے گر گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد اس کے ساتھ جانے والی سہیلیاں موقع سے فرار ہو گئیں، تاہم پولیس نے تینوں لڑکیوں کا سراغ لگا لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مرحومہ کا والد بیرونِ ملک ملازمت کرتا ہے۔ علاقے میں اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور سوگ کی فضا قائم ہے۔

*ڈی پی او مانسہرہ سردار شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کے مطابق ایس پی اوگی زاہد الرحمٰن کی زیر نگرانی سرکل اوگی کے مختلف...
02/11/2025

*ڈی پی او مانسہرہ سردار شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کے مطابق ایس پی اوگی زاہد الرحمٰن کی زیر نگرانی سرکل اوگی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد*

آپریشن کے دوران ڈی ایس پی اوگی وحید خان نے ایس ایچ او اوگی صداقت خان، ایس ایچ او دربند اشتیاق خان اور دیگر نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر سرچ کی نگرانی کی۔ اس موقع پر پولیس نے مشکوک مقامات، کرایہ داروں، اور اہم حساس جگہوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی جس سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ شناختی دستاویزات اور کرایہ داری ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

اس آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا تھا۔

سردار وقارالملک ایڈوکیٹ  913 جبکہ وقاص رضا خان ایڈوکیٹ 831 ووٹ لے  کے پی کے بار کونسل کے ممبر منتخب  کے
01/11/2025

سردار وقارالملک ایڈوکیٹ 913 جبکہ وقاص رضا خان ایڈوکیٹ 831 ووٹ لے کے پی کے بار کونسل کے ممبر منتخب کے

کے پی کے میں صوبائی وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا . تاج خان ترند مشیر سپورٹس اینڈ یوتھ آفیر ہیوں گئے
01/11/2025

کے پی کے میں صوبائی وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا . تاج خان ترند مشیر سپورٹس اینڈ یوتھ آفیر ہیوں گئے

مانسہرہ .شہباز عرف دوست نامی نوجوان جو بازار میں برهنہ پھرنے والے نوجوان کو مینٹل ہسپتال ڈ اڈر پہنچا دیا گیا جہاں اس کا ...
31/10/2025

مانسہرہ .شہباز عرف دوست نامی نوجوان جو بازار میں برهنہ پھرنے والے نوجوان کو مینٹل ہسپتال ڈ اڈر پہنچا دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ھے۔نوجوان کا ذہنی توازن خراب ھے

آبادی اور وسائل میں توازن سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے: ڈائریکٹر جنرل بہبودِ آبادی مانسہرہ)خیبر پختونخوا میں 32 فیصد بچے ا...
31/10/2025

آبادی اور وسائل میں توازن سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے: ڈائریکٹر جنرل بہبودِ آبادی مانسہرہ)
خیبر پختونخوا میں 32 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ 40 فیصد غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اگر آبادی میں موجودہ رفتار سے اضافہ جاری رہا تو 2050 تک صوبے کی آبادی دگنی ہو جائے گی، جس سے روزگار، تعلیم، رہائش اور ماحول پر شدید دباؤ پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبودِ آبادی خیبر پختونخوا، ریحان گل خٹک نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی، آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس میں "آبادی اور وسائل میں توازن" کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم اور 35 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے حمل ٹھہرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، جبکہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے زچہ و بچہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد سے ماؤں اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مانسہرہ، سہیل عمران نے سیمینار میں ضلع مانسہرہ کی آبادیاتی صورتِ حال پر تفصیلی جائزہ پیش کیا اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ آبادی کے بڑھتے چیلنجز سے عوام کو آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یو این ایف پی اے کے فوکل پرسن سید عمران شاہ نے بھی سیمینار میں آبادی اور وسائل کے توازن سے متعلق عالمی تجربات پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر محکمہ ایڈمنسٹریشن نے صوبائی کابینہ میں شامل مزمل اسلم اور تاج محمد ت...
31/10/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر محکمہ ایڈمنسٹریشن نے صوبائی کابینہ میں شامل مزمل اسلم اور تاج محمد ترند کو مشیر وزیراعلی خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

31/10/2025

صاف سھترا مانسہرہ شہر کا منظر .
ٹی ایم او ملک فراست کی نگرانی میں

31/10/2025

مانسہر.ٹی ایم او ملک فراست کی نگرانی میں شہر بھر میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز اس دوران شہر اور محلوں اور بازاروں کی صفائی کی جائے گی. شہر سمیت محلوں گلیوں سمیت لاری اڈہ سے گندگی کا خاتمہ اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے گی

سیکورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم ...
30/10/2025

سیکورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل

فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 6 جوان جام شہادت نوش کرگئے، آئی ایس پی آر

کیپٹن نعمان سلیم (میانوالی)
حوالدار امجد علی (صوابی )
نائیک وقاص احمد (راولپنڈی)
سپاہی اعجاز علی (شکار پور)
سپاہی محمد ولید (جہلم)
سپاہی محمد شہباز (خیرپور)

*آر ایچ سی شنکیاری الٹراساؤنڈ مشین چوری کیس — زمہ داران کا تعین* *ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سرکل آفیسر مانس...
30/10/2025

*آر ایچ سی شنکیاری الٹراساؤنڈ مشین چوری کیس — زمہ داران کا تعین* *
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سرکل آفیسر مانسہرہ اینٹی کرپشن واجد خان سے واقع کی شفاف انکوائری کے حوالے سے میٹنگ کی*

مانسہرہ تھانہ شنکیاری میں مورخہ 19 ستمبر 2025 کو ڈاکٹر عامر بختیار، ڈی ایس او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مانسہرہ کی تحریری درخواست پر آر ایچ سی شنکیاری سے الٹراساؤنڈ مشین کی چوری کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کیاگیا۔

ابتدائی انکوائری اور تفتیش کے دوران مانسہرہ پولیس کے افسران نے اینٹی کرپشن سٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ، ہسپتال کے عملے سے پوچھ گچھ، اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا، جس میں متعدد بے ضابطگیاں اور مشکوک سرگرمیاں سامنے آئیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وقوعہ سے قبل بھی ہسپتال سے یو پی ایس اور بیٹریاں لاپتہ ہو چکی تھیں، تاہم اس حوالے سے انتظامیہ نے کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی۔

وقوعہ کے روز یعنی 14 ستمبر 2025 کو ایم او بطور عارضی انچارج ڈیوٹی پر موجود تھے۔(ڈبلیو ایم او) نے الٹراساؤنڈ مشین اپنے کمرے میں منتقل کی، مریضوں کے اسکین کیے مگر نہ تو ان کا اندراج سرکاری ریکارڈ میں کیا گیا اور نہ ہی مقررہ فیسیں جمع کروائی گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے ڈیوٹی وقت سے قبل ہسپتال چھوڑ دیا اور چوری کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے شام پانچ بجے کے بعد بند کر دیے گئے، اسی دوران ایک نقاب پوش خاتون ہسپتال میں داخل ہوئی اور تقریباً پچیس منٹ بعد واپس چلی گئی۔ کیمروں کی فوٹیج میں ایل ایچ وی اور اس کی بھانجی کو کیمروں کا رخ تبدیل کرتے اور فوٹیج حذف کرتے دیکھا گیا، جس کے باعث ان پر شدید شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بعد ازاں عملے نے اپنے طور پر چندہ جمع کر کے نئی الٹراساؤنڈ مشین خریدی اور اس کی تصاویر انتظامیہ کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیں تاکہ واقعہ کو چھپایا جا سکے۔مزید تحقیقات میں مالی بے ضابطگیوں کے شواہد بھی سامنے آئے، جن میں بغیر منظوری کے دو واش رومز کی تعمیر (مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے) اور سرکاری فیسوں کی عدم جمع آوری شامل ہیں، جو کہ سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے زمرے میں آتا ہے۔جملہ انکوائیری تفتیش پولیس اور اینٹی کرپشن سے ایم ایس آر ایچ سی شنکیاری ، آن ڈیوٹی میڈیکل آفیسر ، ڈبلیو ایم او ، ایل ایچ وی اور چوکیدار اس پورے واقعے کے زمہ داران ہیں جنکے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی انکوائیری جاری ہے۔

معاملے کی مزید شفاف انکوائری کے لیے ڈی پی او مانسہرہ نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن واجد خان سے تفصیلی میٹنگ بھی کی اور انہیں میریٹ پر انکوائری کو یقینی بنانے اور زمہ داران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائ کے لئیے ہدایات جاری کیں۔

Address

Mansehra

Telephone

+923459610545

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra 99 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mansehra 99 News:

Share