ABAD Pakistan

ABAD Pakistan ABAD Pakistan is a digital media outlet initiated by journalists to spotlight SDGs & promote youth empowerment.
(11)

our platform provides valuable information while welcoming contributions (Urdu & English) from everyone who wishes to write for us.

مرکزی حکومت کا قرض 1283 ارب روپے کم ہو گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ____________________________کیا عام آدمی کی زندگی بہتر...
16/11/2025

مرکزی حکومت کا قرض 1283 ارب روپے کم ہو گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
____________________________
کیا عام آدمی کی زندگی بہتر ہوئی ؟؟؟

14/11/2025

Hand Made items

14/11/2025

ملک میں چینی فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔
آپ کے شہر میں قیمت کیا ہے ؟

پاکستانی نیوز رومز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے گائیڈ لائنز صحافی سمٹ میں متعارف کروا دی گئی...
14/11/2025

پاکستانی نیوز رومز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے گائیڈ لائنز صحافی سمٹ میں متعارف کروا دی گئیں۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی جانب سے منعقد کیے گئے صحافی سمٹ میں میڈیا ماہرین نے صحافت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے اخلاقیات ترتیب دی ہیں۔ یہ اقدام پاکستانی نیوز رومز میں اے آئی ذمہ دارانہ استعمال کے لیے گائیڈ لائنز بنانے کی پہلی مشترکہ کوشش ہے۔

صحافی سمٹ کا تین روزہ یہ اجتماع صحافت میں اے آئی کے کردار پر مرکوز تھا۔ یہ پروگرام ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن یونیورسٹی آف دی پنجاب کے اشتراک سے منعقد ہوا جسے یورپی یونین ان پاکستان اور یونیسکو کے تعاون حاصل تھا۔

صحافت میں اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کی یہ گائیڈ لائنز میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے سینیئر پروفیشنلز کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہیں جن کا مقصد شفافیت اور احتساب کو مضبوط بنا کر نیوز رومز کو صحافت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں مدد دینا ہے۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے بانی اسد بیگ کے مطابق یہ گائیڈ لائنز اور اصول اے آئی کے نیوز رومز میں انضمام کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے اور اس سے صحافتی عمل کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

اسد بیگ کا مزید کہنا ہے کہ ان گائیڈ لائنز کو عملی نیوز روم کے تجربات سے جوڑنا نہایت اہم ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن کے فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے صحافی سمٹ میں اے آئی کے نیوز رومز کے انضمام پر مبنی مباحثوں، ورکشاپس اور مکالموں میں بھرپور حصہ لیا۔

ڈپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ اشفاق نے کہ میڈیا اسٹوڈنٹس پاکستان میں صحافت کے مستقبل کو متعین کریں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں ایسے مواقع فراہم کریں جہاں وہ اے آئی کے بارے میں اہم مکالمات میں شامل ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں امید ہے اس سمٹ میں ہونے والی بحثیں اور تربیتی سرگرمیاں طلبہ کو اپنے پیشہ ورانہ راستے بہتر طور پر متعین کرنے میں مدد دیں گی۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی 2026 کے آغاز میں انڈسٹری مشاورت کا عمل شروع کرے گا تاکہ پاکستانی نیوز رومز میں ان سے آئی گائیڈ لائنز کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

کوپ30 سربراہی اجلاس کو شمولیت (inclusivity) کے بڑے مسائل کا سامنا ہے، کیونکہ کمزور اور متاثرہ گروہوں کی نمائندگی یا تو ک...
14/11/2025

کوپ30 سربراہی اجلاس کو شمولیت (inclusivity) کے بڑے مسائل کا سامنا ہے، کیونکہ کمزور اور متاثرہ گروہوں کی نمائندگی یا تو کم ہوتی ہے یا انہیں مکمل طور پر خارج کر دیا جاتا ہے۔

مقامی برادریوں کو اکثر مباحثوں کی تشکیل میں حصہ لینے کے بجائے صرف مشاہدہ کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے، جبکہ گلوبل ساؤتھ کی سول سوسائٹی کے لیے زیادہ سفری اور رہائشی اخراجات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

نتیجے کے طور پر، موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد اہم فیصلہ سازی کے عمل سے بڑی حد تک غیر حاضر رہتے ہیں۔

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے رات میں 2 سے 4 گھنٹے کی نیند لینے کا انکشاف کیا ہے۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں ...
14/11/2025

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے رات میں 2 سے 4 گھنٹے کی نیند لینے کا انکشاف کیا ہے۔

اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے والی سانائے تاکائیچی نے اپنے پہلے خطاب میں ’ ورک لائف بیلنس‘ کے تصور کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کیونکہ ہم تعداد میں کم ہیں، اس لیے ہم ہر نسل کو متحد کر کے اور سب کی شراکت سے جاپان کی تعمیر نو کر سکتے ہیں، میں سب سے کہتی ہوں، کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو، میں خود ورک اور لائف بیلنس کے خیال کو ایک طرف رکھ دوں گی، میں کام کروں گی، کام، کام، کام، اور بس کام ‘۔

بعد ازاں نومنتخب وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے صبح 9 ہونے والی بجٹ میٹنگ کو 6 گھنٹے قبل یعنی رات 3 بجے کے اوقات سے تبدیل کرکے اپنے معاونین میں ہلچل مچا دی تھی۔

اب حال ہی میں جاپان کی پارلیمانی کمیٹی سے کی گئی گفتگو کے دوران سانائے تاکائیچی نے انکشاف کیا کہ’میں کم سےکم نیند کی عادت پر زندہ ہوں اور تقریباً 2 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے تک سوتی ہوں، یہ کیفیت شاید میری جلد کیلئے اچھی نہیں ہے‘۔

دوران گفتگو جب تاکائیچی سے حکومتی منصوبوں کے تحت اوور ٹائم کی حد بڑھانے پر غور سمیت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مزدوروں اور مالکان کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، کچھ لوگ دو نوکریاں کرتے ہیں تاکہ گزر بسر کر سکیں جبکہ کچھ ادارے اوور ٹائم پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ جاپان گزشتہ کئی عرصے سے کام اور زندگی میں توازن کے بحران سے دوچار ہے جبکہ جاپان میں’ کاروشی‘ یعنی ’زیادہ کام سے موت‘ جیسا لفظ عام ہو چکا ہے۔

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا...
14/11/2025

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔
14/11/2025

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔

14/11/2025

پائلٹ شوہر کے محبت بھرے اعلان پر مسافر بیوی شرما گئی۔ جہاز کے مسافروں نے میاں بیوی کی محبت کو سراہا۔

جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف...
14/11/2025

جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے دن سے ہوگا۔

جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی لاء کالج ملتان سے 1984 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔

وہ 1987 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2001 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، انہوں نے 2001 میں ملتان میں ظفر لاء چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011 میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے 2019 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔

انہیں نومبر 2024 میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کا سربراہ بنایا گیا تھا، جبکہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے عہدے استعفی دے دیا تھا۔

دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد 27ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئینی ترمیم پر دستخط کیے تھے۔

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو  بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پ...
14/11/2025

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں تیمور جھگڑا نے کہا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ باچاخان ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جاکر خط خود جمع کرایا تھا۔

رپورٹ ، ابوبکرصدیق ، جیو نیوز

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے لیے 9.60 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
14/11/2025

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے لیے 9.60 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

Address

Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABAD Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ABAD Pakistan:

Share