27/05/2025
مانسہرہ تا بالاکوٹ: مہانڈری اسٹین کے منشی کی مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ
مانسہرہ (نمائندہ خصوصی) – مانسہرہ سے بالاکوٹ اور مہانڈری جانے والی ہائی ایس اور کوسٹرز کے منشیوں کا رویہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ خاص طور پر مہانڈری اسٹین کے ایک منشی کی جانب سے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی، ہتک آمیز الفاظ، اور گالی گلوچ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق منشی کا رویہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ خواتین اور بزرگ مسافروں کے ساتھ بھی نازیبا الفاظ کا استعمال معمول بن چکا ہے۔ متعدد مسافروں نے شکایت کی کہ ٹرانسپورٹ سروس استعمال کرنا ان کے لیے ذہنی اذیت کا سبب بن چکا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ایسے غیر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو باعزت اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آ سکے۔