Mansehra Media Room

Mansehra Media Room Hazara��
(1)

 #اوگی تورغر بار ایسوسی ایشن کے صدارت کے لئے الیکشن کمشنر جہان شاہ ایڈووکیٹ کو سعید خان ایڈووکیٹ اپنے صدارت کے کاغذات نا...
03/09/2026

#اوگی تورغر بار ایسوسی ایشن کے صدارت کے لئے الیکشن کمشنر جہان شاہ ایڈووکیٹ کو سعید خان ایڈووکیٹ اپنے صدارت کے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔۔۔

03/09/2026
 #اوگی صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر  اسسٹنٹ کمشنر  اوگی عادل وسیم  نے سول ویٹرنری ہسپتال ...
02/09/2026

#اوگی صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم نے سول ویٹرنری ہسپتال اوگی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات، ادویات کی بروقت فراہمی اور بہتر سروس ڈیلیوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

 #اوگی صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر  اسسٹنٹ کمشنر  اوگی عادل وسیم  نے  آر ایچ سی چار باغ ...
02/09/2026

#اوگی صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم نے آر ایچ سی چار باغ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات، ادویات کی بروقت فراہمی اور بہتر سروس ڈیلیوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

02/09/2026
02/09/2026

#اوگی :- گھریلو ناچاقی پر دونوں فریقین کے درمیان صلح، معززینِ علاقہ کا اہم کردار
گھریلو ناچاقی کے باعث فریقِ اول محمود خان، ساجد خان، واجد خان اور کبیر خان جبکہ فریقِ دوم شہزاد کے درمیان پیدا ہونے والی رنجش کو معززینِ علاقہ نے اپنی کوششوں سے ختم کروا دیا۔
صلح کی اس کوشش میں سابقہ یوتھ کونسلر سید اسد شاہ۔سابق ممبر تاج محمد، شکرت کوہستانی، شمس ملک جغبٹ، فرمان اللہ سابق ممبر اور سید اسد شاہ نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں فریقین کو آپس میں بغل گیر کروا کر باہمی رنجش ختم کروا دی۔
اس موقع پر ایس ایچ او اوگی ملک آصف اعوان اور اے ایس آئی نوید خان نے بھی صلح کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
معززینِ علاقہ کی کاوشوں سے دونوں فریقین نے باہمی اختلافات ختم کرکے آئندہ محبت، بھائی چارے اور امن کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Media Room posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share