20/12/2025
اسکول و کالج کے اوقات میں بچیوں کو ہراساں کرنے کی شکایات پر ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس
آوارہ و اوباش نوجوانوں کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات
مانسہرہ: اسکول و کالج کے اوقات کار کے دوران بچیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر آوارہ اور اوباش نوجوانوں کی موجودگی اور ہراسانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے بیٹ افسران کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام بیٹ افسران اپنے اپنے علاقوں میں اسکول و کالج کے آغاز اور چھٹی کے اوقات میں خود موقع پر موجود ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے باہر نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔ آوارہ گردی، ہراسانی یا کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔