
24/05/2025
گلگت: 16 مئی سے لاپتہ سیاحوں کا سراغ مل گیا۔
سیاحوں کی گاڑی اسٹک نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔
سیاح 16 مئی کو گلگت سے سکردو جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔
سیاحوں کا تعلق گجرات سے تھا جو سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان آئے ہوئے تھے۔
لاپتہ سیاحوں کے لواحقین نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے تلاش کی اپیل کی تھی۔
متاثرہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔