Oghi point اوگی پوائنٹ

Oghi point اوگی پوائنٹ OGHI POINT (Official)
تازہ ترین خبروں کے لئے پیج کو لائیک اور فالو کریں ۔

17/10/2025
فائرنگ کے تبادلے کے بعد مانسہرہ پانو انٹرچینج پر غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام — پٹرول اسکواڈ اپر ہزارہ کی شا...
17/10/2025

فائرنگ کے تبادلے کے بعد مانسہرہ پانو انٹرچینج پر غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام — پٹرول اسکواڈ اپر ہزارہ کی شاندار کارروائی، لکڑی سے لدا ٹرک دھر لیا

پٹرول اسکواڈ اپر ہزارہ سرکل مانسہرہ نے ڈی ایف او پٹرول اسکواڈ سعید وزیر کی زیرِ قیادت اور ایس ڈی ایف او پٹرول اسکواڈ مسعود نبی کی نگرانی میں ایک جرات مندانہ کارروائی کے دوران غیر قانونی کیل لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پٹرول اسکواڈ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر ٹرک کا تعاقب کیا جو غیر قانونی لکڑی سے بھرا ہوا تھا۔ تعاقب کے دوران سمگلروں کی گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے موقع پر شدید کشیدگی پیدا ہو گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم پٹرول اسکواڈ کے بہادر اہلکاروں نے نہ صرف اپنی پوزیشن برقرار رکھی اور بعدازاں سے دھر لیا ۔ٹمبر سمگلروں کی نجی کار لکڑی اور گاڑی کو محکمانہ تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ سمگلروں کے خلاف فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت کارروائی کے ساتھ ساتھ فائرنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور عملے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر فوجداری مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ڈی ایف او سعید وزیر نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ،جنگلات کے وسائل کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔ غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔"
ڈی ایف او سعید وزیر نے کہا کہ پٹرول اسکواڈ کی ٹیمیں دن رات جنگلات کی حفاظت میں مصروف ہیں اور کسی کو بھی قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے اس کارروائی کو جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک مثالی کامیابی قرار دیا ہے اور ٹیم کی جرأت و فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مفتی محمود کانفرنس کے مرکزی قیادت سٹیج پر موجود ۔۔۔
17/10/2025

مفتی محمود کانفرنس کے مرکزی قیادت سٹیج پر موجود ۔۔۔

مرتضیٰ خان اعوان کی مفتی محمود مرکز پشاور میںآئندہ مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔اس موقع پرسینیٹر دلاور صاح...
16/10/2025

مرتضیٰ خان اعوان کی مفتی محمود مرکز پشاور میں
آئندہ مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر
سینیٹر دلاور صاحب،
سینیٹر امیر عطااللہ صاحب،
جناب صہیب الرحمٰن صاحب،
اور جناب عبدالجلیل جان صاحب
(صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا،
سینئر وائس پریذیڈنٹ سرحد چیمبر آف کامرس،
اور ممبر شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ جے یو آئی)
بھی موجود تھے۔

16/10/2025


اوگی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے طلائی زیورات اور قیمتی کلائی گھڑیاں برآمد کر لیں, عدالت نے ملزم کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ اوگی کی حدود گاؤں کھٹائی میں سید سفیر حسین شاہ ولد سید لیاقت شاہ کے گھر سے نامعلوم چور سونے کے زیورات، جن میں انگوٹھیاں، دو عدد کڑے اور بیش قیمت کلائی گھڑیاں شامل تھیں، چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، جس پر انچارج تھانہ اوگی صداقت خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے سراغ لگا کر ملزم صدام ولد نور اکبر ساکن کھٹائی کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیاجہاں سے عدالت نے ملزم کو جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا

چئیرمین شاہد سلیمان ویلج کونسل اربوڑہ دفتر کی مصروفیات
16/10/2025

چئیرمین شاہد سلیمان ویلج کونسل اربوڑہ دفتر کی مصروفیات

سابق امیدوار تحصیل میئر اوگی سید واجد علی شاہ یوکے (uk) میں اپنے چھوٹے بھائی سید ساجد علی شاہ کے ساتھ ۔۔۔
15/10/2025

سابق امیدوار تحصیل میئر اوگی سید واجد علی شاہ یوکے (uk) میں اپنے چھوٹے بھائی سید ساجد علی شاہ کے ساتھ ۔۔۔

‏پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نو منتخب وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی حلف برداری کے آئینی عمل ...
15/10/2025

‏پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نو منتخب وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی حلف برداری کے آئینی عمل سے متعلق باضابطہ طور پر گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

‏عدالت نے واضح ہدایت دی ہے کہ گورنر آئین کے مطابق وزیرِاعلیٰ سے بلا تاخیر حلف دلوانے کے پابند ہیں، بصورتِ دیگر اگر 15 اکتوبر بروز بدھ شام 4 بجے تک حلف نہ دلوایا گیا تو مجھے بطور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی نامزدگی پر، حلف لینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

‏یہ اقدام صوبے میں آئینی تسلسل، جمہوری استحکام اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ ہم سب کا مقصد یہی ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور آئین کی بالادستی ہر حال میں قائم رہے۔

‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

15/10/2025

چھجڑ سیداں مہرفانڈویش کے پاس مین روڈ پر کافی دنوں سے کرش پڑی ہوئی ہے اللہ نہ کرے کوئی خادثہ ہو جائے انتظامیہ نوٹس لے

 #چرنگدہ   رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے اللّٰہ تعالی ازدواجی زندگی میں خوشیاں نصیب فرمائے آمین
13/10/2025

#چرنگدہ
رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے اللّٰہ تعالی ازدواجی زندگی میں خوشیاں نصیب فرمائے آمین

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oghi point اوگی پوائنٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Oghi point اوگی پوائنٹ:

Share