31/05/2025
اگر آپ زمین پر جنت نظیر نظاروں کے متلاشی ہیں اور قدرت کی رعنائیوں کو من کی جھیل میں سمونا چاہتے ہیں تو ایکبار سرن ویلی کا ضرور وزٹ کریں۔اسلام آباد اور پشاور سے موٹر وے پر سفر کرتے ہوۓ برہان انٹر چینج سے ہزارہ موٹر وے اختیار کریں۔برہان سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت کے بعد اچھڑیاں انٹر چینج سے شاہراہ قراقرم اختیار کریں۔صرف دو منٹ کی مسافت کے بعد آپ خانپور کے مقام سے سرن ویلی کی حدود میں داخل ہو جائینگے۔دھڑیال۔کلیگاہ۔سم۔ڈاڈر۔بھوگڑمنگ کے قدرتی نظاروں کا لطف اٹھاتے ہوۓ آپ آدھے گھنٹے میں وادی کے دارلخلافہ جبوڑی پہنچ جائینگے جہاں قیام وطعام کیلیے بہترین ریزورٹ آپکا منتظر ہے۔وادی کے بالائی علاقوں سے متعلق مکمل معلومات اور مفت رہنمائی کیلیے سرن ویلی ٹریول اینڈ ٹؤر سروسز سے آپ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔وادی کے بالائی علاقے جن میں ہائکنگ والے مقامات بھی شامل ہیں حسن ورعنائی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ جہاں ہر منظر، ہر جھونکا، ہر آبشار آپ کی روح کو چھو جائے گا۔
یہ وادی نہ صرف اپنی فطری خوبصورتی، سرسبز پہاڑوں، بہتے چشموں، اور شفاف فضاؤں کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں کی پُرسکون فضا، روایتی مہمان نوازی، اور آسان رسائی اس علاقے کو سیاحوں کے لیے جنت بنا دیتی ہے۔جبوڑی میں لب جو کی انتظامیہ آپکو بہترین اور پرسکون ماحول کے علاوہ آپکی خواہشات کے مطابق معیاری رہائش فراہم کرے گی۔ لب جو ریزورٹ'ریسورنٹ اینڈ ولاز جبوڑی۔رابطہ نمبر۔0341.9272903(وٹس ایپ)
وادیٔ سرن ہماری قومی خوبصورتی کا سرمایہ ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ:
یہاں کچرا نہ پھیلائیں
دریا کو آلودہ نہ کریں
جنگلات اور چرند پرند کو نقصان نہ پہنچائیں
ہر شے کو ویسا ہی چھوڑیں جیسا آپ نے پایا
یہ خوبصورتی آپ کی امانت ہے — اسے بچانا ہمارا فرض ہے۔