M D News Network

M D News Network M D News
24/7 Bulletin From Mansehra

26/08/2026

اسلام آباد ‏پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران سکندر خوفناک حادثے کے گھنٹوں بعد سامنے آگئے See more

26/08/2026

نا جانے کس بدنصیب کی یہ لاڈلی شہزادی ہو گی جو اتنی رات میں سڑکوں پہ پیٹ کی خاطر خوار ہو رہی ہے اللّٰہ پاک ہر بیٹی کے نصیب آچھے کریں آمین ثم آمین یارب العالمین

25/08/2026

مانسہرہ 99کروڑ روپے کی لاگت سے ٹھاکرہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی کا خطاب

25/08/2026

مانسہرہ پولیس بالاکوٹ کی مساجد میں علانات۔
اپنے بچوں کی حفاظت کریں ۔ اعلان یہ ہونا چاہیۓ کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے ۔

25/08/2026

ڈھوڈیال: چند ماہ قبل ہونے والی لڑائی کا جرگے کی کوششوں سے راضی نامہ

ہجرا ہمایون خان پٹھان ارغوشال ڈھوڈیال ..
اج چند ماہ قبل ہونے والی لڑائی کے معاملے پر اہلِ علاقہ کی مشاورت اور جرگے کی مسلسل کوششوں سے فریقین کے درمیان راضی نامہ کرا دیا گیا۔

راضی نامے کے لیے علاقے کے معززین اور عمائدین نے بار بار کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں فریقین باہمی رضامندی سے معاملہ ختم کرنے پر آمادہ ہوئے۔

جرگے میں علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا اسراعیل صاحب ارغوشال، گول مسجد کے خطیب قاسم شاہ صاحب، مولانا عبدالرشید صاحب، چن بابو ارغوشال، ڈاکٹر نسیم، شہراز خان شاطے، نوید عالم خان ڈھرڈیال، احتشام وحید شنکیاری، عاطف اعوان شنکیاری، مظہرخان شنکیاری ۔رضوان ممبر ڈھوڈیال، عامر خان ڈھوڈیال،زبیر شاد وائس چیئرمین اغوشال۔ عابد صاحب ٹی ایم اے، ذاکر ناظم اور وسیم ادا ڈھمنگ عاصم خان ۔سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

اہلِ علاقہ نے جرگے کے اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی باہمی مشاورت اور جرگے کے ذریعے علاقے کے تنازعات کو پرامن انداز میں حل کیا جائے گا۔

25/08/2026

معاشی خراب صورتحال اور شدید مہنگائی نے لوگوں کو چوری کرنے پر مجبور کردیا ہے
حالت یہاں تک پہنچ گئی ہیں
پٹرول ڈلوانے کے بعد آدمی فرار میں ہونے میں کامیاب
💔😢💔😢

آیت نور کیس میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مارنے والے لعنتی درندے ملزمان قاسم۔اور طلحہ
25/08/2026

آیت نور کیس میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مارنے والے لعنتی درندے ملزمان قاسم۔اور طلحہ

ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ | روڈ ٹریفک حادثہمانسہرہ: بالاکوٹ بولی کے مقام پر ٹویوٹا اور جی ایل آئی گاڑیوں کے درمیان تصادم ...
25/08/2026

ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ | روڈ ٹریفک حادثہ

مانسہرہ: بالاکوٹ بولی کے مقام پر ٹویوٹا اور جی ایل آئی گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 بالاکوٹ کی ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کی۔
ریسکیو ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس اور نجی گاڑیوں کے ذریعے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی افراد میں
1۔ محبوب ولد اکرم
2ـ احمد ولد اقبال
3۔ تنویر (ڈرائیور)
4۔ ابرار ولد رخسار خان
5۔ شاہ فہد ولد قمر علی
6۔ مطیع اللہ ولد شکیب اللہ
7۔ محمد ارشد ولد عبد الغفار
شامل ہیں۔

ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ

25/08/2026

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکول بدحالی کا شکار، صوابی کے اسکول میں بارش کا پانی داخل ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو گئیں۔
ناقص نکاسی آب اور اسکولوں کی خستہ حالی نے انتظامی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

14 سالہ کم سن بچے کی پراسرار موت، حقیقت سامنے لائی جائے!اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں مانسہرہ کے علاقے دیول، بٹل سے ت...
25/08/2026

14 سالہ کم سن بچے کی پراسرار موت، حقیقت سامنے لائی جائے!

اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں مانسہرہ کے علاقے دیول، بٹل سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ کم سن بچے کی افسوسناک موت نے ہر حساس دل کو رنجیدہ کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر اسے مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مکمل تحقیقات سامنے آنے سے قبل کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مناسب نہیں۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ واقعے کے بعد مبینہ طور پر جس گھر میں بچہ کام کرتا تھا، اس گھر کے مالکان وہاں سے چلے گئے ہیں، جس کے باعث مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ واقعے کی مکمل، غیر جانب دار، شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کو سامنے لایا جائے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔

اگر تحقیقات کے نتیجے میں کسی فرد کا جرم ثابت ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

یہ ایک 14 سالہ کم سن بچے کی زندگی اور اس کے خاندان کے انصاف کا معاملہ ہے، اسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

مطالبہ: اہلیانِ علاقہ، دیول بٹل مانسہرہ

Address

محلہ دودال شنکیاری مانسہرہ
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M D News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share