TEN Digital

TEN Digital Ten Digital with Babar Ali Tanoli
Podcast News update Current affairs

15/09/2026

کنگ عبداللہ ہاسپٹل مانسہرہ کے موجودہ حالات

08/09/2026
07/09/2026

🌹 ربیعُ الاول کی آمد — خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ❤️

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمدِ مبارک سے دنیا کو نور، رحمت اور ہدایت نصیب ہوئی۔
آئیے اس بابرکت مہینے میں اپنے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کریں اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ﷺ❤️

جشنِ میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔ 🌹

#میلادالنبیﷺ #عیدمیلادالنبیﷺ #محمدﷺ

‏ڈئیر اسٹیبلشمنٹ !! پہلے آپ نے کہلوایا کہ نواز شریف سسلین مافیا ہے اور خراب نظام کو عمران خان ٹھیک کرے گا۔ پھر آپ نے بتل...
02/08/2026

‏ڈئیر اسٹیبلشمنٹ !! پہلے آپ نے کہلوایا کہ نواز شریف سسلین مافیا ہے اور خراب نظام کو عمران خان ٹھیک کرے گا۔ پھر آپ نے بتلایا کہ عمران خان نا اہل ہے، یہ رہا تو نظام ڈیفالٹ ہو جائے گا۔ پھر سمجھایا کہ سسلین مافیا تجربہ کار ہے، یہی ملک بچائے گا۔ انہیں مسلط کرنے کے بعد پھر آپ کہلوا رہے ہیں کہ نظام کولیپس ہو گیا ہے۔
‏ایک بار آپ خود پر بھی نظرِثانی فرما کر دیکھ لیں۔
Iqrar Ul Hassan

16/07/2026

اوپن میرٹ پر ہونے والی بھرتی کے خلاف احتجاجی ویڈیو، محمد یونس نے الزامات مسترد کر دیے، تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول وی سی مہاڑ، یونین کونسل ساون میرا میں کلاس فور کی حالیہ اوپن میرٹ بھرتی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احتجاجی ویڈیو کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ نو منتخب ملازم کے والد محمد یونس نے تناول پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاجی ویڈیو میں استعمال ہونے والی زبان اور لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی تقرری مکمل طور پر اوپن میرٹ اور محکمہ تعلیم کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہوئی ہے، محمد یونس نے کہا کہ احتجاج کے دوران نہ صرف موجودہ ایم پی اے پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے بلکہ ان کے ووٹرز اور سپورٹرز کے خلاف بھی نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے، جو کسی بھی مہذب معاشرے کی روایات اور اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہر شہری کا حق ہے، تاہم بدزبانی، دھمکی آمیز رویہ اور سرکاری اداروں کو بند کرنے جیسے بیانات کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علم کے مطابق ماضی میں سکول کے لیے زمین دینے والے شیر محمد کے خاندان کے دو افراد اسی ادارے میں ملازمت حاصل کر چکے تھے اور سکول کو زمین دینے کے بدلے،اس ادارے میں اج بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ بعد میں بھی دو مزید شخص اس ادارے میں ملازم ہوئے اب جب کہ ادارہ ھزا میں ایک سیٹ کی گنجائش نکلی تو ان کے بیٹے نے پہلی مرتبہ اوپن میرٹ پر درخواست دی اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ میرٹ کے مطابق تقرری حاصل کی۔ اگر کسی کو تقرری پر اعتراض ہے تو اس کے لیے عدالت اور متعلقہ قانونی فورم موجود ہیں، لیکن کسی شخص کی عزت اچھالنا، عوام کو مشتعل کرنا یا سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش مناسب طرزِ عمل نہیں۔ محمد یونس نے کہا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے بیٹے کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، اس لیے انہیں اور ان کے خاندان کو بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا جائے، استعمال کی گئی نامناسب زبان اور مبینہ دھمکی آمیز بیانات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، جبکہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔
انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان کے مطابق موجودہ ایم پی اے نے اس بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی، اس لیے ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس شواہد موجود ہیں تو وہ متعلقہ اداروں کے سامنے پیش کیے جائیں، لیکن کردار کشی اور الزام تراشی سے گریز کیا جائے۔ محمد یونس نے امید ظاہر کی کہ محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام شفاف تحقیقات کے ذریعے تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے تاکہ علاقے میں غلط فہمیاں ختم ہوں، میرٹ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ کسی بھی شہری کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

15/07/2026

⚠️ انتباہ (Disclaimer)
اس پریس کانفرنس میں پیش کیے گئے تمام بیانات، الزامات اور مؤقف متعلقہ فریق/شخص کے اپنے خیالات اور دعوے ہیں۔ ہمارا میڈیا پلیٹ فارم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق کا دعویٰ نہیں کرتا اور نہ ہی ان کی مکمل صحت کی ضمانت دیتا ہے۔
اگر اس معاملے میں کسی دوسرے فریق کا مؤقف یا وضاحت موجود ہو یا وہ اپنا مؤقف پیش کرنا چاہے، تو ہمارا پلیٹ فارم اسے بھی مکمل اور منصفانہ موقع فراہم کرے گا تاکہ عوام تک تمام پہلوؤں کے ساتھ درست معلومات پہنچ سکیں۔
ہم ذمہ دار، غیر جانبدار اور متوازن صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔
چوری کے مقدمہ میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کی پریس کانفرنس

میں عمران خان، اُن کی فیملی اور چاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ آپ نے دو سال میری فیملی کو کیا کچھ نہیں کہا، میں نے برد...
03/06/2026

میں عمران خان، اُن کی فیملی اور چاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔
آپ نے دو سال میری فیملی کو کیا کچھ نہیں کہا، میں نے برداشت کیا۔ آپ نے ان فالو اور بلاک کرنے کی مہم چلائی، کوئی فرق نہیں پڑا۔ لیکن آج میں خود اپنی مرضی سے، اپنی انا کی قربانی دے رہا ہوں۔ آئیں پاکستان کا سوچتے ہیں۔
Iqrar Ul Hassan

سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
02/06/2026

سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

Address

Near NBP Bank
Mansehra
21320

Telephone

+923451300455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TEN Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TEN Digital:

Shortcuts

Share