Azad Media.pk

Azad Media.pk بول۔بول کے لب آزاد ہیں تیرے
(1)

05/09/2026

مانسہرہ:چھ ستمبر کو کبڈی کا شاندار ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔
تمام احباب کو شرکت کی دعوت ہے۔

04/09/2026

مکمل تفصیلات اس ویڈیو میں دیکھیں!

ناران میں جیپ ڈرائیورز کے درمیان تنازع، نازیبا و نفرت انگیز گفتگو کی ویڈیو وائرل، مانسہرہ پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گ...
30/08/2026

ناران میں جیپ ڈرائیورز کے درمیان تنازع، نازیبا و نفرت انگیز گفتگو کی ویڈیو وائرل، مانسہرہ پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گرفتار

مانسہرہ تھانہ ناران کی حدود میں دو جیپ ڈرائیورز کے درمیان ذاتی رنجش کی بنیاد پر ہونے والے تنازع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص کی جانب سے نازیبا اور قابلِ اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور واقعے کے حوالے سے موصولہ تحریری درخواست پر تھانہ ناران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد ولد مزمل دین، سکنہ لمبی پٹی کو گرفتار کر لیا۔ جس پر دفعہ 355، 506 اور 153-A کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مانسہرہ پولیس واضح کرتی ہے کہ کسی بھی شخص کو نازیبا، قابلِ اعتراض یا نفرت انگیز گفتگو کے ذریعے معاشرے کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shukryaa Mansehra Police
آپکا کردار مثالی رہا سارے معاملے میں❤️

30/08/2026

ناراں :گجر قوم کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کرنے پر سجاد نامی شخص کے خلاف سخت ترین دفعات کے تحت پرچہ درج۔
مائیں سانجھی ہوتی ہیں
تمام اقوام کے تمام معززین کا شکریہ جنھوں نے اظہار یکجہتی کی۔
گجر قوم کے تمام لوگوں سے ملتمس ہوں کہ اب کسی بھی قسم کے انتشار یا منافرت بھری پوسٹوں سے گریز کریں۔
پولیس کا کردار اس معاملے میں مثالی رہا۔انکا دل سے شکریہ
تمام اقوام خوبصورت گلدستہ ہیں اللہ رب العزت ہم سب کو اتفاق اتحاد سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سجاد  نامی بندے نے ناراں میں ذاتی نوعیت کی لڑائی میں پوری گجر قوم کو گالی دی اور انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کی جس سے پ...
30/08/2026

سجاد نامی بندے نے ناراں میں ذاتی نوعیت کی لڑائی میں پوری گجر قوم کو گالی دی اور انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کی جس سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔
اس پر باقائدہ ناراں تھانے میں درخواست دے دی ہے اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سجاد نامی ملزم کو گرفتار کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا رسپانس بلاشبہ مثالی رہا ہے اور بندہ جو کہ پہاڑی علاقے میں روپوش ہو گیا تھا اسکو ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا ہے۔
اور قانونی پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
تمام بھائیوں سے پرامن رہنے کی گزارش کی جاتی ہے ۔کسی بھی قسم کے انتشار و نفرت انگیز بیانات سے گریز کریں ۔
پولیس کے تعاون کا دل سے شکریہ جنھوں نے معاملہ بڑی ذمہ داری و پروفیشنل انداز میں سنبھالا ہے ۔
کسی بھی قسم کے احتجاجی گیدرنگ و انتشار سے گریز کریں

قانون کے تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں ۔

از: رجب علی آزاد
Mansehra Police

29/08/2026

مشہور آئی سرجن ڈاکٹر آفتاب کے ساتھ آنکھوں کے مسائل اور ان کے حل پر ایک خصوصی اور تفصیلی گفتگو!
​اگر آپ کو آنکھوں سے متعلق کوئی بھی مسئلہ یا سوال درپیش ہے، تو نیچے کمنٹ میں تحریر کریں۔ ہم ڈاکٹر صاحب سے آپ کے سوالات کے جوابات حاصل کر کے آپ کی رہنمائی کریں گے۔

ایڈریس: آفتاب آئ کیئر پاک ویلفیئر ہسپتال بلمقابل ایمرجنسی گیٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ

03475516006

25/08/2026

سید مصدق شاہ بخاری کی مخالفین پر سخت ترین تنقید

25/08/2026

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے جاری کردہ 99 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار روپے کے خصوصی فنڈز سے ٹھاکرہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس توسیعی و ترقیاتی کام کا باضابطہ افتتاح پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سردار خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری شکور خان لغمانی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مانسہرہ عابداللہ نے مل کر کیا۔
​افتتاحی تقریب میں علاقائی رہنماؤں، سپورٹس سے وابستہ اہم شخصیات، نوجوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس کے فوراً بعد سٹیڈیم کی بحالی کے کام کا عملی طور پر آغاز ہو گیا۔
​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمال سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ سپیکر بابر سلیم سواتی کی خصوصی کاوشوں کے باعث علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کے جدید ترین مواقع میسر آ رہے ہیں۔ ٹھاکرہ سٹیڈیم کی اس نئی تعمیر و نو سے مقام کے کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی میدانوں میں ملک کا نام روشن کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ملے گا۔

یہ صرف ایک ایوارڈ نہیں یہ ہماری سالوں کی ریاضت ہے ۔یہ ہماری  اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی محنت ہے۔یہ ان " آوازوں" کو جواب ہے ...
24/08/2026

یہ صرف ایک ایوارڈ نہیں یہ ہماری سالوں کی ریاضت ہے ۔یہ ہماری اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی محنت ہے۔
یہ ان " آوازوں" کو جواب ہے جو چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ "آپ سے نہ ہو پائے گا" .
یہ میرے پائوں کے چھالوں کا مرہم ہے!
یہ میرے ان رت جگوں کا انعام ہے جو سخت تکلیف میں گزرے
پاکستان میں دو کیمرہ مارکیٹ سے پورے پاکستان کو سامان جاتا یے ایک ہے کراچی اور دوسری سب سے بڑی کیمروں کی مارکیٹ پنجاب ہے دوسرا یہاں کے پروڈکشن ہائوسز کا معیار نیشنل انٹرنیشنل لیول کا ہے ۔کیونکہ یہ جدید سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں اور سالوں کا تجربہ بھی ساتھ جڑا ہے۔
حالیہ دنوں میں یہ تمام پروڈکشن ہائوسز و ڈیلرز پاکپتن میں جمع ہوئے اور ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔
تمام ہائوسز و ڈیلرز نے آپس میں اتحاد کیا اور ایک ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی اس موقع پر ایسے پروڈکشن ہائوسز بھی جمع تھے جنکے پاس سو سے زیادہ فوٹوگرافرز اور سینکڑوں کی تعداد سے جدید ترین کیمرے و سامان موجود یے۔
ایسے موقع پر کے پی کے سے آزاد پروڈکشن کو خصوصی دعوت دینا اور ہماری خدمات کو سراہنا ۔خصوصی ایوارڈ سے نوازنا اور ایک جدید کیمرے کا تحفہ دینا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔
اس ایونٹ کی ہوسٹنگ کرنا اور اس ایونٹ کے بعد کئی پروجیکٹ ملنا اللہ رب العزت کا کرم ہے
اس موقع پر کئی بڑی کمپنیوں سے ایم او یو بھی ہوئے اور ملکر چلنے کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
آپکے ضلع مانسہرہ کا ایک برینڈ اب نینشنل لیول کے ایونٹس کو کوور کرتا نظر آئے گا یہ ہمارے علاقے کے ان نوجوانوں کیلئے بھی نیک شگون ہے جنھوں نے زیرو سے سٹارٹ لیا ہے اور جو نامساعد حالات کے باوجود خواب بڑے بڑے دیکھتے ہیں ،
اس امید کیساتھ کہ خوابوں کو پورا کرنے والی ذات بہت بڑی ہے۔
میں مانسہرہ آیا تھا تو جیب میں پانچ ہزار کیش تھا صرف اور ایک پرانا موبائل تھا ہاتھ میں۔پر اللہ رب العزت نے ہماری محنت ضائع نہیں کی آج بڑے ادارے ہمارے کلائنٹس ہیں اور بیس بندوں کی ٹیم موجود ہے۔
میں تحدیث نعمت کے طور پر یہ کہہ رہا ہوں کہ آزاد پروڈکشن کی کمائی کا تیسرا حصہ یعنی کہ 33فیصد ہم اللہ کی راہ میں دیتے ہیں جس سے کئی بچے پڑھ رہے ہیں کئی گھر چل رہے ہیں
شاید یہ ان لوگوں کی دعائوں کا صلہ ہے کہ میری نالاٙئقیوں کے باوجود میں دن بدن کامیاب ہو رہا ہوں۔
اس تمام سفر میں جن لوگوں نے ساتھ دیا سب کا شکریہ جن لوگوں نے کڑوا سبق سکھایا انکا بھی خصوصی شکریہ
اعظم بھائی و پوری ٹیم کا شکریہ جنھوں نے بہت زیادہ مہمان نوازی کی اور پے پناہ عزت دی

یہ آغاز ہے انشاء اللہ بہت کچھ نیا آپکو دیکھنے کو ملے گا!!

از:رجب علی آزاد

Address

Muslim Town
Mansehra

Telephone

+923038104674

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Media.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share