Mansehra Youth Channel

Mansehra Youth Channel News, Advertising,Promotion Video,
Public Awareness, Natural Beauty,
Youth Promotion, Social Work,

05/08/2026

صوبائی نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کمال سلیم سواتی،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالشکور خان ، ایم پی اے اکرام اللہ غازی ، ضلعی صدر پی ٹی آئی لوئر کوہستان احسان اللہ باقی، اور ایم پی اے سردار محمد ریاض کی قیادت میں مانسہرہ سے 5 اگست کے تاریخی پشاور جلسے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ روانہ ہو گئی۔

کارکنان کے ولولے، جذبۂ وفا اور قائد عمران خان سے محبت نے اس قافلے کو ایک یادگار منظر میں بدل دیا۔ ان شاء اللہ، پشاور کا جلسہ عوامی طاقت کا تاریخی مظاہرہ ثابت ہوگا۔

28/07/2026

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی کاوشوں کے ثمرات مانسہرہ کے عوام تک پہنچنے لگے

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں اور عوامی فلاح کے وژن، نیز اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کمال سلیم سواتی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی سہیل، ٹی ایم او ملک فراست، تحصیلدار بشیر، پی کے-37 کے چیئرمین حضرات اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں مانسہرہ شہر کے دیرینہ قبرستان کے مسئلے کے مستقل حل کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت اب شہری بٹ دریاں، دیب گراں، اوگرہ اور گنڈہ کے مقامات پر اپنے پیاروں کی تدفین کر سکیں گے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ قبرستان منصوبے کے لیے پہلے سے مختص مگر غیر استعمال شدہ 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کروا کر باقاعدہ اراضی خرید لی گئی ہے۔ مزید برآں، منصوبے کی توسیع کے لیے 18 کروڑ روپے بھی ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکے ہیں، جن پر آئندہ چند روز میں عملی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔


سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے فراہم کردہ فنڈ 20 لاکھ سے مٹاں والی زیارت  روڈ  کا کام شروع
17/07/2026

سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے فراہم کردہ فنڈ 20 لاکھ سے مٹاں والی زیارت روڈ کا کام شروع

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر — سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی خصوصی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی سے مانسہرہ شہر کے عوام کے...
11/03/2026

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر —

سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی خصوصی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی سے مانسہرہ شہر کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری

مانسہرہ شہر میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے کے حل کے لیے NON-ADP اسکیموں کی مد میں ایمرجنسی بنیادوں سے 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم صوبائی کابینہ سے منظور کر لی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی کام جلد شروع کیے جائیں گے۔

اس اہم اقدام سے مانسہرہ کے عوام کو درپیش پینے کے پانی کی قلت میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

21/12/2025

Kamal Saleem Khan

Address

Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Youth Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mansehra Youth Channel:

Shortcuts

Share