Chattar News

Chattar News Explore the heartbeat of Pakistan with "Chattar News HD" where we bring you the latest in politics, current affairs, business, sports, and culture
(1)

چھتر نیوز ایچ ڈی کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ۔ خدا کرے میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال ن...
13/08/2025

چھتر نیوز ایچ ڈی کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ۔

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

انتہائی افسوس ناک خبر دی جاتی ہے کہ ہر دلعزیز شخصیت سماجی رہنما خوبصورت انداز گفتگو ملنسار شخصیت کے مالک حاجی شوکت شاہ ص...
13/08/2025

انتہائی افسوس ناک خبر دی جاتی ہے کہ ہر دلعزیز شخصیت سماجی رہنما خوبصورت انداز گفتگو ملنسار شخصیت کے مالک حاجی شوکت شاہ صاحب لمی بٹل والے کی موت کا سن کر شدید صدمہ ہوا مرحوم کا نماز جنازہ کل بروز جمعرات 5 بجے لمی بٹل میں ادا کیا جائیگا اللہ تعالیٰ
مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور کے احکامات کی روشنی میں بسلسلہء جشن آزادی نائٹ ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان ...
13/08/2025

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور کے احکامات کی روشنی میں بسلسلہء جشن آزادی نائٹ ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی ہدایت پر، ڈی ایس پی ٹریفک مدثر ضیاء کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان بمعہ نفری ہل ٹاپ پر موجود ہیں۔ جبکہ شہر کے دیگر تمام ٹریفک پوائنٹس پر بھی عملہ سپیشل نائٹ ڈیوٹی پر اپنے اپنےڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی یقینی بنا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ٹریفک جام یا عوام کو پریشانی نہ ہو۔
تمام ٹریفک کنٹرول کو مسلسل سپروائز کیا جا رہا ہے اور ہر قسم کی غیر قانونی حرکات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، جن کے خلاف بروقت اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ون ویلرز، پھٹے سلنسر استعمال کرنے والے، فلیشر لائٹس کا استعمال کرنے والے اور ہلڑ بازی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عوام کی سہولت اور ٹریفک کی بہتر نگرانی کے لیے ٹریفک پولیس ہر وقت مستعد ہے۔

احمد زیب جھاراخیل کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو
13/08/2025

احمد زیب جھاراخیل کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو

13/08/2025
تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو منجانب نثار احمد یوتھ کونسلر و رہنما پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل شارکولئی
13/08/2025

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو
منجانب نثار احمد
یوتھ کونسلر و رہنما پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل شارکولئی

🛑 ریسکیو 1122 مانسہرہ /روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ مانسہرہ: ہاتھی میرا سی پیک پر لوڈرڈمپر اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہو کر حادثہ...
13/08/2025

🛑 ریسکیو 1122 مانسہرہ /روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ

مانسہرہ: ہاتھی میرا سی پیک پر لوڈرڈمپر اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگیا۔

مانسہرہ 🩺 حادثے کی اطلاع ملنے پر بھیرکنڈ سٹیشن سے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
مانسہرہ : حادثہ میں شبیر احمد (50 سال ) اور علی رضا (31 سال ) نامی دو افراد زخمی ۔
مانسہرہ ( ) ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری جائے حادثہ پر ریسپانس کرتے ہوے زخمی افراد کو کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔
ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ

جلیل چوک چھتر پلین سے افسوس ناک خبر
12/08/2025

جلیل چوک چھتر پلین سے افسوس ناک خبر

تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں مون سون کی شدت میں اضافہ متوقع محکمہ موسمیات نے ایڈوائزریز جاری کر دیں
12/08/2025

تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں مون سون کی شدت میں اضافہ متوقع محکمہ موسمیات نے ایڈوائزریز جاری کر دیں

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور کے احکاماتِ کی روشنی میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان نے سرکل بالاکوٹ کا خصو...
12/08/2025

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور کے احکاماتِ کی روشنی میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان نے سرکل بالاکوٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا تھا۔ اسی سلسلے میں بالاکوٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تاکہ دور دراز سے آنے والے سائلین کو طویل سفر اور مشکلات سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سرکل بالاکوٹ راجہ خوشحال خان، اور سینئر کلرک لائسنس برانچ سید مجیب علی شاہ کاظمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی موٹر کار جیپ اور موٹر سائیکل چلانے کی عملی جانچ کے ساتھ ساتھ اشاروں کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

پاس ہونے والے امیدواروں کو موقع پر ہی لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ ناکام امیدواروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تیاری کے ساتھ آنےوالے ٹیسٹ میں شامل ہوں تاکہ وہ بھی لائسنس پرمٹ حاصل کر سکیں۔

مانسہرہ پولیس کا عزم ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جائے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں۔

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chattar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chattar News:

Share

Chattar News Tv

معزز دوستو !

فیس بک پر Chattar News Tv کے نام سے ہمارا ایک پیج ہے ۔

جس کا مقصد چھترپلین کی ثقافت، قدرتی حسن اور خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے ۔ تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ چھترپلین نام کا کوئی علاقہ بھی پاکستان میں ہے۔ ھمارا مقصد صرف اور صرف چھترپلین کی ترقی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم یہاں کی ثقافت، اور یہاں کی خوبصورتی کو ایک مثبت انداز میں دنیا کو دکھا سکیں۔ ہمارا پیج فیس بک نے ایک دفعہ ڈیلیٹ کر دیا تھا ۔ ہم نے ایک نئے سرے سے آغاز کیا ہے ۔ ہم امید کر تے ھیں کہ آپ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

ہمارے پیج نیچے لنک میں دیا گیا ہے ۔ آپ خود بھی Like کریں اور اپنے دوستوں کیساتھ بھی شئیر کریں۔