Chattar News HD

Chattar News HD Explore the heartbeat of Pakistan with "Chattar News HD" where we bring you the latest in politics, current affairs, business, sports, and culture
(3)

07/09/2026

بٹگرام : تھانہ چانجل پولیس کی اہم کارروائی ، قتل کے مقدمہ میں 39 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارڈی پی او بٹگرام قمر حیا...
07/09/2026

بٹگرام : تھانہ چانجل پولیس کی اہم کارروائی ، قتل کے مقدمہ میں 39 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایس ایچ او تھانہ چانجل سردار شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حنیف اللہ ولد جنگریز سکنہ ہوتل کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم گزشتہ 39 سال سے اشتہاری تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

پریس ریلیزخیبر پختونخوا کو کسی دوسرے ملک سے جوڑنا اور پنجاب کے لیے خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے: نعیم شاہینچیئرمین تحریکِ ...
06/09/2026

پریس ریلیز
خیبر پختونخوا کو کسی دوسرے ملک سے جوڑنا اور پنجاب کے لیے خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے: نعیم شاہین

چیئرمین تحریکِ انقلاب محمد نعیم شاہین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا کسی پڑوسی ملک سے موازنہ کرنا اور اسے پنجاب کے لیے خطرہ قرار دینا نہایت افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور وفاقی یکجہتی کے منافی ہے۔

نعیم شاہین نے کہا کہ پاکستان چاروں صوبوں کی مشترکہ قربانیوں اور اتحاد کا نام ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملکی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان برداشت کیا، جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے عوام کو اجتماعی طور پر شک، خوف یا خطرے کے تناظر میں پیش کرنا نہ صرف ان کی توہین ہے بلکہ اس سے وفاق کی اکائیوں کے درمیان نفرت، تعصب اور بداعتمادی کو فروغ ملتا ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن آئینی عہدے پر فائز شخصیات کو قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور ذمہ دارانہ سیاسی رویے کو مقدم رکھنا چاہیے۔

چیئرمین تحریکِ انقلاب نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ پاکستان کی مضبوط وفاقی اکائیوں کا حصہ ہیں۔ کسی ایک صوبے کی مشکلات، امن و امان یا انتظامی مسائل کا ذمہ دار دوسرے صوبے یا اس کے عوام کو قرار دینا مسائل کا حل نہیں۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور خیبر پختونخوا کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے علانیہ معذرت کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جو لسانی، صوبائی یا علاقائی تعصب کو ہوا دیں۔

نعیم شاہین نے مزید کہا کہ تحریکِ انقلاب ایک مضبوط، متحد، جمہوری اور خوشحال پاکستان پر یقین رکھتی ہے، جہاں کسی صوبے یا قوم کو دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے کے بجائے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق، عزت اور مواقع حاصل ہوں۔

محمد نعیم شاہین
چیئرمین، تحریکِ انقلاب

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود چکیاء میں 9/10 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع پر مانسہرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئ...
06/09/2026

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود چکیاء میں 9/10 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع پر مانسہرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر ولد محمد رفیق سکنہ چکیاء کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کے والدین کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی کہ چند روز قبل ملزم نے بچے کو بہانے سے اپنے ساتھ بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ملزم نے بچے کو ڈرایا دھمکایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس کے باعث بچے نے کچھ تاخیر کے بعد والدین کو واقعے سے آگاہ کیا۔والدین کی جانب سے رپورٹ موصول ہوتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

06/09/2026
🌸 ایک پیغامِ خیر خواہی: حیا، تربیت اور ہماری نسلوں کا تحفظ 🌸​السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!​میرے محترم بھائیو، بہنو ...
06/09/2026

🌸 ایک پیغامِ خیر خواہی: حیا، تربیت اور ہماری نسلوں کا تحفظ 🌸
​السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
​میرے محترم بھائیو، بہنو اور پیارے اساتذہ کرام!

​یہ تحریر کسی تنقید یا الزام تراشی کے لیے نہیں، بلکہ ایک مسلمان بھائی کا اپنے ایمانی کنبے کے لیے دردِ دل، صلہ رحمی اور خیر خواہی کا پیغام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام اور قرآن کا زبردست نظامِ زندگی عطا کیا ہے۔ ہم یتیم یا بے سہارا نہیں ہیں، ہمارے پاس نبی کریم ﷺ کی کامل تعلیمات کا عظیم بیک گراؤنڈ موجود ہے۔ اس کے باوجود اگر ہم اپنے بچوں کی تربیت میں غفلت برتیں، تو یہ بڑی نادانی ہوگی۔

​📚 تعلیمی نظام اور بیٹیوں کی حد:
​بنیادی تعلیم پر اکتفا: موجودہ دور کے فتنوں اور اخلاقی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹیوں کو پانچویں جماعت تک بنیادی تعلیم (اردو، حساب اور دین کو سمجھنے کی حد) ضرور دلوائیں تاکہ وہ قرآن کا ترجمہ، صحیح احادیث اور دین کے مسائل خود سمجھ سکیں۔ پانچویں کے بعد ماحول کے فتنوں سے بچاتے ہوئے ان کی حیا اور پاکدامنی کو سب سے پہلی ترجیح دیں۔

​والدین کی خود نگرانی: والدین کو چاہیے کہ جب بھی اسکول میں داخلہ کروائیں، وہاں کے واش رومز، کلاسوں اور سیفٹی کا خود جائزہ لیں۔ بچوں کو خود لائیں اور لے جائیں، اور ہفتے میں دو تین بار اساتذہ سے مل کر ماحول پر نظر رکھیں۔

​🏠 گھروں کا ماحول اور بچپن سے حیا کی تربیت:
​حیا ایک دن میں پیدا نہیں ہوتی، بلکہ اس کا بیج بچپن ہی سے بویا جاتا ہے:

​محرم و غیر محرم کی تمیز: گھروں میں جب ماموں زاد، خالہ زاد، پھوپھی زاد یا چچا زاد بھائی/بہنیں بالغ ہوں یا ان میں شعور آ جائے، تو بچپن ہی سے بیٹیوں اور بیٹوں کو پیار سے سمجھائیں۔ انہیں سورۃ النور کی روشنی میں بتائیں کہ اب بغیر اجازت کسی کے کمرے میں داخل نہیں ہونا، ہاتھ نہیں ملانا اور پردے کی حدود کا خیال رکھنا ہے۔
​ستر اور پردے کا ادب: چھوٹے بچوں (5 سے 7 سال) کو بچپن ہی سے سکھائیں کہ اپنا ستر (رانیں وغیرہ) کسی کے سامنے ننگا نہ کریں۔ اگر خارش یا تکلیف بھی ہو تو تنہائی میں جا کر کپڑا اوپر کریں۔

​واش روم کی نجی حد: بچوں کو بتائیں کہ ایک دوسرے کے سامنے یا کھلے عام واش روم (پیشاب وغیرہ) ہرگز نہ کریں۔

​لباس اور یونیفارم بدلنے کے آداب: جب 5، 6 یا 7 سال کے بچے اسکول کا یونیفارم یا کپڑے تبدیل کریں، تو ایک دوسرے کے سامنے نہ بدلیں۔ ایک وقت میں ایک بچہ کمرے میں کپڑے بدلے۔ اگر جگہ تنگ ہو تو دوسرا بچہ اپنا رخ دوسری طرف کر لے یا آنکھوں پر ہاتھ رکھ لے۔

​🎓 اساتذہ کرام سے عاجزانہ درخواست:
​آپ ہمارے بچوں کے روحانی والدین ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ:
​پانچ وقت کی نماز، تہجد اور استغفار کی پابندی فرمائیں تاکہ دل ایمان کے نور سے منور رہیں اور شیطانی وسوسوں سے حفاظت ہو۔

​اپنے موبائل فونز کو خرافات سے پاک رکھیں، سنتِ نبوی (داڑھی) اپنائیں اور شلوار/پینٹ ٹخنوں سے اوپر رکھیں۔
​اسکولوں میں طالبات کو انعامات کی تقسیم کا نظام صرف خواتین اساتذہ کے ذریعے قائم کیا جائے اور غیر محرم سے مصافحہ یا نمائش کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

​حاصلِ کلام:
​اللہ تعالی فرماتا ہے:
​"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ"
"اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔" (سورۃ محمد: 33)
​آئیے! اپنے گھروں اور تعلیمی ماحول میں اسلام کو سب سے پہلی فوقیت دیں۔ جب بچپن سے حیا ہمارے بچوں کے خمیر میں شامل ہوگی، تو بڑے ہو کر وہ خودبخود پاکدامن اور باحیا زندگی گزاریں گے۔

​والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خیر خواہ بھائی

06/09/2026

مانسہرہ: قراقرم ہوٹل کے قریب واقع الکرم سی این جی اسٹیشن پر ایک ٹیوٹا ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور آگ لگنے کی وجوہات سامنے آنا باقی ہیں۔

06/09/2026

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چھتر پلین میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران بچیوں نے بہترین اور دلکش پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ان کی شاندار صلاحیتوں، اعتماد اور بہترین اندازِ پیشکش کو دیکھ کر تقریب کے مہمانِ خصوصی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ننھی بچیوں کی اس خوبصورت اور یادگار پرفارمنس کی ویڈیو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

Address

Chattar Plain
Mansehra
21070

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chattar News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chattar News HD:

Shortcuts

Share