TERI QASak, P0etry

TERI QASak, P0etry EK din hoga apne manzil paa loonga mera ye page sub k dilon me jaga bnaya ga dekh lena hi friends Plex follow my page

09/07/2024
سلام تمام فالورز اور فینز کا بہت بہت شکریہ جو کافی عرصے سے اس پیج کو لایٸک کرتے ہیں اور امید ہے مزید شیٸر بھی کریں گے ۔۔...
08/05/2024

سلام تمام فالورز اور فینز کا بہت بہت شکریہ جو کافی عرصے سے اس پیج کو لایٸک کرتے ہیں اور امید ہے مزید شیٸر بھی کریں گے ۔۔أپکا یہ پیار اور حلوص کو دیکھتے ہوۓ انشاللہ اور بھی اچھے کونٹینٹ أپکو دیکھنے کو ملیں گے۔۔۔شکریہ اٸ واللہ ۔۔حوشأمدید خوش گیلمس

جب خدا عورت کو بنانے میں مصروف تھا ۔۔۔۔ایک فرشتہ آیا اور پوچھا، "اس مخلوق پر اتنا وقت کیوں؟"خُدا نے جواب دیا، "کیا تمہیں...
29/04/2024

جب خدا عورت کو بنانے میں مصروف تھا ۔۔۔۔
ایک فرشتہ آیا اور پوچھا، "اس مخلوق پر اتنا وقت کیوں؟"
خُدا نے جواب دیا، "کیا تمہیں ان تمام خصوصیات کا پتا ہے جو مجھے اس میں رکھنی ہیں؟
اسے ہر قسم کے حالات میں کام کرنا چاہیے۔
اسے ایک ہی وقت میں کئی بچوں کو گلے لگانے کے قابل ہونا چاہیے۔
ایسا گلے لگانا جو گھٹنے کی چوٹ سے ٹوٹے ہوئے دل تک سب ٹھیک کر دے
اسے یہ سب کچھ صرف دو ہاتھوں سے کرنا ہے۔
وہ بیمار ہونے پر خود کو ٹھیک کر سکتی ہے اور دن میں 18 گھنٹے کام کر سکتی ہے۔
فرشتہ متاثر ہوا، "بس دو ہاتھ... ناممکن!
اور کیا یہ معیاری ماڈل ہے؟"
فرشتہ قریب آیا، اس نے عورت کو چھوا اور بولا۔
"لیکن آپ نے اسے بہت نرم بنا دیا ہے، یا رب."
"وہ نرم ہے"، رب نے کہا،
"لیکن میں نے اسے مضبوط بنایا ہے۔ تم سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کیا کچھ برداشت کر سکتی ہے اور اس پر قابو پا سکتی ہے۔"
"کیا وہ سوچ سکتی ہے؟" فرشتے نے پوچھا۔
رب نے جواب دیا، "وہ نہ صرف سوچ سکتی ہے، بلکہ وہ اپنی رائے بھی رکھ سکتی ہے اور بات چیت بھی کر سکتی ہے۔"
فرشتے نے عورت کے گالوں کو چھوا اور بولا۔
"یا رب، لگتا ہے یہ تخلیق ٹپک رہی ہے! آپ نے اس پر بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔"
"یہ ایک آنسو ہے" رب نے فرشتے کی اصلاح کی۔
"یہ کس لیے ہے؟" فرشتے نے پوچھا۔
رب نے کہا، "آنسو اس کے غم، اس کے شکوک، اس کی محبت، اس کی تنہائی، اس کی تکلیف اور اس کے فخر کے اظہار کا اس کا طریقہ ہیں۔"
اس بات نے فرشتے پر بڑا اثر ڈالا،
"رب، آپ عظیم و باصلاحیت ہیں. آپ نے سب کچھ سوچا. ایک عورت واقعی شاندار ہے!"
رب نے کہا، "واقعی وہ ہے۔
اس کے پاس طاقت ہے جو آدمی کو حیران کر دیتی ہے۔
وہ مصیبت کو سنبھال سکتی ہے اور بھاری بوجھ اٹھا سکتی ہے۔
وہ خوشی، محبت اور رائے رکھتی ہے۔
جب وہ چیخنے کی طرح محسوس کرتی ہے تو وہ مسکرا دیتی ہے۔
وہ ہنستے ہنستے رو دیتی ہے
وہ روتے روتے ہنس پڑتی ہے
وہ جس چیز پر یقین رکھتی ہے اس کے لیے لڑتی ہے۔
جب وہ کچھ کرنے کا ٹھان لے تو کر گذرتی ہے۔
اس کی محبت غیر مشروط ہے۔
اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے جب کوئی قریبی رشتہ دار یا عزیز مر جاتا ہے لیکن وہ زندگی کے ساتھ چلنے کی طاقت رکھتی ہے۔"
فرشتے نے پوچھا: "تو وہ ایک کامل وجود ہے؟"
رب نے جواب دیا، "نہیں۔ اس میں صرف ایک خرابی ہے... وہ اکثر بھول جاتی ہے کہ اس کی اہمیت کیا ہے۔"

With Aksh*ta dwivedi – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
26/04/2024

With Aksh*ta dwivedi – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

تمھاری آنکھیں کہتی ہیں،حصارٖ ذات سے نکلو،تمنا میری بن جاؤ،شب برباد سے نکلو،کنارہ تھام لو دل کا،بھلا دو سب گلے شکوے،کبھی ...
22/04/2024

تمھاری آنکھیں کہتی ہیں،
حصارٖ ذات سے نکلو،
تمنا میری بن جاؤ،
شب برباد سے نکلو،
کنارہ تھام لو دل کا،
بھلا دو سب گلے شکوے،
کبھی سچی ہنسی ہنسا دو،
پرانی یاد سے نکلو،
خیال یار اچھا ہے،
مگر جس نے وفا نہ کی،
پلٹ کر پھر صدا نہ دو
،در فریاد سے نکلو،
آج کی رات کا پہلو
اچانک،ہم سے کہتا ہے
،سجا لو آنکھ میں سپنے،
اداس رات سے نکلو،
بڑی مشکل میں لگتے ہو،
جو یوں رک رک کے چلتے ہو،
جو جی میں ہے کر ڈالو،
بس ان حالات سے نکلو،
نہیں تم کو گوارہ اب
،ہمارا قرب تو کہہ دو
،ہمارے قرب کی چھوڑو،
تم اس عذاب سے نکلو۔۔۔۔!!!

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ...
18/04/2024

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا ، اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا ، جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا ۔ تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی۔ تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا، اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا ذاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے۔
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے۔
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو ............

17/04/2024

Ye game install kar k is me ludo to her kisee ko atee hy us py khelein or earning karein link nechy pehly comment mein hy..bhot asan hy

Address

Baffa Doraha
Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TERI QASak, P0etry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TERI QASak, P0etry:

Share

Category