06/08/2026
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز برابر کرنے کے بعد "مین آف دی سیریز" قرار پانے والے بابر اعظم نے ایک بار پھر دل جیت لیے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر نے کہا:
"مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے مل کر میچ جیتا اور سیریز برابر کی۔ ایوارڈ سے زیادہ اہمیت ٹیم کی کامیابی کی ہے۔"
اسی موقع پر بابر نے اعلان کیا کہ وہ اپنا "مین آف دی سیریز" ایوارڈ اور دونوں ٹیسٹ میچز کی میچ فیس ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر این بشپ کے کینسر ہسپتال کے نام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: "میں نے یہاں آ کر جانا کہ سر بشپ بے سہارا لوگوں کے لیے مفت ہسپتال چلا رہے ہیں۔ وہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ میں اسی عظیم کام کے نام کرتا ہوں۔"
بابر کے اس اعلان کے بعد ویسٹ انڈیز کی میڈیا میں پاکستان کی جیت سے زیادہ اس عمل کی تعریف ہو رہی ہے۔
ایک کھلاڑی نے میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ مثال قائم کر دی۔