04/10/2025
"ہم سوشل میڈیا کے توسط سے کیپلا کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر قاضی ظفر اقبال صاحب، پروفیسر ثاقب صاحب، پروفیسر عبدالرزاق عادل صاحب ،ڈاکٹر خورشید صاحب اور مختلف کالجز کے تمام پروفیسر صاحبان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے گورنمنٹ کالج اوگی کے پروفیسر محمد بلال صاحب اور دیگر معزز پروفیسر صاحبان کے حق میں اور اے سی اوگی کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویے کے خلاف احتجاج کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آپ کی یکجہتی اور حمایت لائق تحسین ہے۔
ان کے ساتھ ساتھ صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن اوگی ڈاکٹر بشیر صاحب، شیر افضل صاحب, PEN کے صدر گل محمد صاحب, جملہ اساتذہ اکرام اور تمام سیاسی پارٹیز کے نمائندوں ،سوشل ورکز, میڈیا کے نمائندوں اور ایوان تجارت کے صدر عطاء اللہ تنولی صاحب اور عبدالرزاق صاحب کے بھی ممنون ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر ساتھ کھڑے رہنے اور حمایت کا اعلان کیا۔ ایم پی اے جناب اکرام غازی خان کی خاص توجہ اور حمایت اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
گورنمنٹ کالج اوگی کے طلبہ خاص طور پر داد و تحسین کے مستحق ہیں، جنھوں نے اپنے اساتذہ کی عزت بڑھائی اور احتجاج کو کامیاب کیا۔
پروفیسر جان عالم (صدر لوکل یونٹ کیپلا)
پروفیسر محمد عظیم (جنرل سیکرٹری لوکل یونٹ)
گورنمنٹ ڈگری کالج اوگی