KSB News

KSB News Visit our Youtube Channel https://youtube.com/ksbnews This is Official KSB News Page. For Marketing Inquiry
Please Contact Us on : 0345-8203100, 03035053472

KSB News is a Pakistani News Web Page Where You Watch Live 24/7 Pakistan's Exclusive Coverage, Breaking News, Latest News, Top Stories, Top News, Current Affairs, Pakistan News & International News.

پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد -محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری...
02/11/2025

پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد -

محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔

خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

پشاور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی۔ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ...
02/11/2025

پشاور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق تھانے میں آگ لگنے سے بارودی مواد پھٹ گیا، عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپر کوہستان کے ڈی ایف او کی کارروائی کے بعد اب لوئر کوہستان کے ڈی ایف او محمد اقبال خان کی جانب سے بھی ایکشن سامنے آگیا ...
02/11/2025

اپر کوہستان کے ڈی ایف او کی کارروائی کے بعد اب لوئر کوہستان کے ڈی ایف او محمد اقبال خان کی جانب سے بھی ایکشن سامنے آگیا ہے چکائی فاریسٹ چیک پوسٹ کے فاریسٹ گارڈ کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا

یہ اقدام جنگلات کے تحفظ کے لیے قابلِ تعریف اور بروقت فیصلہ ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ لوئر کوہستان فاریسٹ ڈویژن اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھا رہا ہے

تاہم یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ آخر یہ لکڑی اپر کوہستان کی حدود میں داخل ہو کر زیدکھاڑ چیک پوسٹ تک کیسے پہنچی؟ یہ نکتہ آئندہ تحقیقات کے لیے اہم رہے گا.

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنستریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ ا...
01/11/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنستریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ کاری کردیا ہے۔

* مینا خان آفریدی: صوبائی وزیر بلدیات, الیکشن و دیہی ترقی
* ارشد ایوب خان: وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم
* فضل شکور خان: ویزر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ
* ڈاکٹر امجد علی: وزیر ہاؤسنگ
* آفتاب عالم آفریدی: وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق
* سید فخر جہان: وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول
* جناب ریاض خان: وزیر آبپاشی
* خالق الرحمان: وزیر صحت
* عاقب اللہ خان: وزیر ریلیف، بحالی اور آبادکاری
* فیصل خان تراکئی: وزیر محنت (لیبر)
* مزمل اسلم: مشیر خزانہ
* تاج محمد ترند: مشیر کھیل و امورِ نوجوانان
* شفیع اللہ جان: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و عوامی تعلقات

سہیل آفریدی کی نئی 13 رکنی کابینہ میں صرف شفیع جان نیا چہرہ ہے،باقی 12 وزراء میں سے 10 علی امین گنڈاپور کی کابینہ کا حصہ...
01/11/2025

سہیل آفریدی کی نئی 13 رکنی کابینہ میں صرف شفیع جان نیا چہرہ ہے،
باقی 12 وزراء میں سے 10 علی امین گنڈاپور کی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں،
جبکہ تاج محمد ترند اور ریاض خان محمود خان کے دور میں وزیر تھے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود بھی علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں

01/11/2025

ایم پی اے مسلم لیگ ن سونیا شاہ گوجری زبان بولنے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔۔۔۔😱😱

بنگش قومی اتحاد کے صدر داؤد بنگش کی اپنے وفد کے ہمراہ کوہاٹ میں سیٹھ سیف اللہ خان بنگش (مرحوم) کے فرزند گوہر سیف اللہ خا...
31/10/2025

بنگش قومی اتحاد کے صدر داؤد بنگش کی اپنے وفد کے ہمراہ کوہاٹ میں سیٹھ سیف اللہ خان بنگش (مرحوم) کے فرزند گوہر سیف اللہ خان بنگش سے انکی رہائش گاہ میں ملاقات۔
اس ملاقات کا مقصد بنگش برادری کی نمائندہ تنطیم بنگش قومی اتحاد کی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرنا اور بنگش قومی اتحاد کے لیے حمایت حاصل کرنا تھی۔
محترم گوہر سیف اللہ خان بنگش نے خوشی کا اظہار کیا اور بنگش قومی اتحاد کی پوری ٹیم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بنگش قومی اتحاد کے ساتھ ہر لحاظ سے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے جس پر بنگش قومی اتحاد کے صدر داؤد بنگش نے ان شکریہ ادا کیا۔

نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرنامیر جماعتِ اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی کا خطاب — حافظ نعیم الرحمٰن کے وژن کی عملی جھلکا...
31/10/2025

نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن

امیر جماعتِ اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی کا خطاب — حافظ نعیم الرحمٰن کے وژن کی عملی جھلک

ایبٹ آباد (پریس ریلیز)
آج ایبٹ آباد میں مقامی گراؤنڈ میں "بنو قابل" پروگرام کے تحت ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ یہ ٹیسٹ الخدمت فاؤنڈیشن اور بنو قابل ہزارہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند اور بااعتماد شہری بنانا ہے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ہزارہ و سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن عبدالرزاق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بنو قابل" صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ ایک قومی تحریک ہے جو نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار اور عزتِ نفس کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا وژن یہی ہے کہ پاکستان کے نوجوان جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور ٹیکنیکل مہارت حاصل کریں تاکہ وہ خودکفیل بن سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تعلیم، خدمت اور قیادت کے میدانوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

تقریب میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ "بنو قابل" پروگرام کے ذریعے ہزارہ کے طلبہ کے لیے ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے جہاں سے وہ جدید مہارتیں سیکھ کر اپنے مستقبل کو سنوار سکیں گے۔

تقریب کے اختتام پر عبدالرزاق عباسی نے تمام شرکاء، اساتذہ، والدین اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سفر ابھی آغاز ہے، ہم ہر شہر، قصبے اور گاؤں تک "بنو قابل" کا پیغام پہنچائیں گے۔

ایبٹ آباد :           تھانہ نواں شہر پولیس نے ایس ایچ او دلاور خان کی قیادت میں بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے...
31/10/2025

ایبٹ آباد : تھانہ نواں شہر پولیس نے ایس ایچ او دلاور خان کی قیادت میں بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم سخاوت شاہ ولد سلیمان شاہ سکنہ درہ سلہڈ کو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ساڑھے چار کلو ہیروئن اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ کے قیام کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

*پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل*اسلام آباد: سپریم ...
31/10/2025

*پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل*

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہم نے اپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس گراؤنڈ پر دی جاسکتی ہے،کل کتنے درخواست گزار ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کل117 درخواست گزار ہیں اس جسٹس مسرت نے کہا کہ یہ تو وہ درخواست گزار ہیں جو سامنے آگئے ہیں۔

سماعت کے دوران نادرا کےوکیل نے عدالت کو بتایاکہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کے لیے ویلڈ ویزا کی شرط بھی ہے، اس پر جسٹس مسرت نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کے کوئی شخص دیوار پھلانگ کر آیا یا دروازے سے اندر آیا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا تاریخی فیصلہ عملی اقدامات کے لئے وائس چانسلر ہزارہ  ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکر...
31/10/2025

مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا تاریخی فیصلہ عملی اقدامات کے لئے وائس چانسلر ہزارہ ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام ﷲ خان کے زیر نگرانی کمیٹی تشکیل۔

ضلع مانسہرہ کے عوام کے لیے تاریخی خوشخبری ہے کہ حکومت نے یہاں میڈیکل کالج قائم کرنے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کی ذمہ داری ہزارہ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے۔

گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ہزارہ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے کابینہ اراکین سے غیر رسمی ملاقات کے دوران اس اہم فیصلے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے میڈیکل کالج کے قیام کی ذمہ داری ہزارہ یونیورسٹی کو سونپ دی ہے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تیزی سے کام کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے لیے دو مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر زیر غور لایا جا رہا ہےجس میں گورنمنٹ مینٹل و جنرل ہسپتال، ڈاڈر مانسہرہ اور ہزارہ یونیورسٹی گارڈن کیمپس، ڈھوڑیال مانسہرہ شامل ہیں۔
ہزارہ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی اور کابینہ کے اراکین نے اس اہم پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع مانسہرہ اور پورے خطے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ میڈیکل کالج کا قیام نہ صرف نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ خطے میں صحت کی سہولیات کو بھی revolutionise کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی جلد ہی متعلقہ حکام کو میڈیکل کالج کے تفصیلی پلان پیش کرے گی۔اس منصوبے پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ضلع مانسہرہ میں میڈیکل ایجوکیشن کا نیا باب کھلے گا۔

یہ منصوبہ خطے کے نوجوانوں کے لیے میڈیکل ایجوکیشن کے دروازے کھولے گا اور علاقے میں صحت کی سہولیات کے معیار میں بہتری لانے کا ذریعہ بنے گا۔

ایبٹ آباد کی باصلاحیت طالبہ مریم اجمل نے ایم ڈی کیٹ میں اول پوزیشن حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کر دیاایبٹ آباد (نمائندہ...
31/10/2025

ایبٹ آباد کی باصلاحیت طالبہ مریم اجمل نے ایم ڈی کیٹ میں اول پوزیشن حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کر دیا

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی چیئرمین کاغان ہزارہ الائنس ساجد محمود کی بھانجی اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کی ذہین و فطین طالبہ مریم اجمل نے رواں سال کے ایم ڈی کیٹ امتحان میں اول پوزیشن حاصل کر کے والدین، اساتذہ اور علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے مریم اجمل کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر مریم اجمل نے کہا کہ اُن کی کامیابی انتھک محنت والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی تعلیم مکمل کر کے ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گی۔ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو بہترین علاج کی سہولت میسر ہو۔مریم اجمل نے مزید کہا کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول ایبٹ آباد کے اساتذہ کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اُن کی حوصلہ افزائی کی اور رہنمائی فراہم کی۔مریم اجمل کی اس شاندار کامیابی پر والدین، اساتذہ، اہلِ علاقہ اور معزز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KSB News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KSB News:

Share