Buraq News Oghi

Buraq News Oghi This page is only for the news .Use of vulgar language in the comments section should be avoid .Than

افغانستان میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 20 افراد کی ہلاکت اور 320 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب...
03/11/2025

افغانستان میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 20 افراد کی ہلاکت اور 320 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

03/11/2025

‏بہت مشکل ہو گیا ہے گزر بسر، بجلی کے بل، گھر کا کرایہ، راشن، تعلیمی اخراجات،
اللّہ پاک سفید پوش گھرانوں کی غیب سے مدد فرمائے

03/11/2025

تمام ورک ویزا پر جانے والے لوگ اب اپنے دستاویزات 18 گریڈ کے آفیسر سے تصدیق کروا کر جائیں ورنہ ائیرپورٹ پر جانے نہیں دیا جائے گا عجیب قانون ہے

03/11/2025

دنیا کے تمام قرض لوٹائے جا سکتے ہیں،
سوائے اُن قرضوں کے جو ہمارے والدین کے ہم پر ہیں۔ ❤️

 #اوگی  مانسہرہ سے اوگی اور  شیرگڑھ سے اوگی روڈ  کی موجودہ صورتحال یہ ہے پیدل  سفر  کرنے والے اور موٹرسائیکل سوار  صاف  ...
03/11/2025

#اوگی
مانسہرہ سے اوگی اور شیرگڑھ سے اوگی روڈ کی موجودہ صورتحال یہ ہے پیدل سفر کرنے والے اور موٹرسائیکل سوار صاف کپڑے پہن کر کہیں آ جا نہیں سکتے سفر کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے مہینہ ہوا ہے نہایا نہیں ہے
مہینے سے زیادہ ٹائم گزر گیا ہے روڈ پر گرد وغبار اتنا ہے عوام پریشان ہو کر رہ گئی ہےاس کی وجہ یہ ہے اوگی میں پتھر اٹھاؤ نیچے سیاسی نظر آئے گا جس کے پاس 2/4پیسے آتے ہے ویسٹ کوٹ پہن کر خود کو وزیر اعظم سمجھنے لگتا ہے تب ہی اوگی تناول کی عوام کو ان خکمرانوں نے ڈرامہ سمجھا ہوا ہے خدا کے لیے اس پر جلد کام شروع کیا جائے دن با دن بیماریاں بڑھ رہی ہے جب روڈ نہیں تھا تب بھی عوام کا نقصان اب بھی عوام کا نقصان

اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجئے!  news oghi  fans
02/11/2025

اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجئے!
news oghi
fans

غریب اس ملک میں کرے  تو لیا کرے  ہر چیز کی قیمت  آسمان کو پہنچ چکی ہے اور  tv پر اپنے ڈھول ایسے بجاتے ہے جیسے ہر چیز  عو...
02/11/2025

غریب اس ملک میں کرے تو لیا کرے ہر چیز کی قیمت آسمان کو پہنچ چکی ہے اور tv پر اپنے ڈھول ایسے بجاتے ہے جیسے ہر چیز عوام کے لیے سستی کی ہوئی ہے

*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کے مطابق ایس پی اوگی زاہد الرحمٰن کی زیر نگرانی سرکل اوگی کے مختلف علاقو...
02/11/2025

*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کے مطابق ایس پی اوگی زاہد الرحمٰن کی زیر نگرانی سرکل اوگی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد*

آپریشن کے دوران ڈی ایس پی اوگی وحید خان نے ایس ایچ او اوگی صداقت خان، ایس ایچ او دربند اشتیاق خان اور دیگر نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر سرچ کی نگرانی کی۔ اس موقع پر پولیس نے مشکوک مقامات، کرایہ داروں، اور اہم حساس جگہوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی جس سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ شناختی دستاویزات اور کرایہ داری ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

اس آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا تھا۔

02/11/2025

#اوگی
صرف ایک سوال ریفر ٹو ایبٹ آباد سے کب جان چھوٹے گی اوگی والوں کی کوئی ایمرجنسی ہوتی ہے تو باہر سے ہی بول دیتے ہے ایبٹ آباد لے جائے

طور خم اور چمن بارڈر دوبارہ کھلنے پر غیر قانونی افغان مہاجرین کی  بے دخلی کا کام دوبارہ شروع
02/11/2025

طور خم اور چمن بارڈر دوبارہ کھلنے پر غیر قانونی افغان مہاجرین کی بے دخلی کا کام دوبارہ شروع

02/11/2025

اسلام آباد: بگڑے نواب زادے کی شراب کے نشے میں ہلڑ بازی، پولیس اہلکاروں پر تشدد

اسلام آباد

اسلام آباد کے علاقے آئی-8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔

گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
01/11/2025

گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

Address

Mansehra
21300

Telephone

+923469600088

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buraq News Oghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category