Provincial Drs Association Mansehra

Provincial Drs Association Mansehra Welfare organisation

30/03/2026
30/03/2026

ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ اباد ڈاکٹر عامر اسرار کی کرپشن اور پھر خود اقبال جرم پر سیکٹری ہیلتھ کی پر اسرار خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۰کیا ایسے کرپٹ افسران کی سپورٹ اور پھر ایبٹ اباد جیسے ضلع میں تعیناتی سیکٹری صحت اور اس کی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۰حکومت اس ایم ایس کو فلفور اس عہدے سے ہٹا کر ایبٹ اباد میں ایک قابل اور اچھے اخلاق والے افسر کو تعینات کرے بصورت دیگر حالات کی خرابی کے ذمہ دار سیکٹری صحت اور ایم ایس عامر اسرار پر ہوگی۰

ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ اباد ڈاکٹر عامر اصرار کا ایک اور فراڈ ، غلط بیانی اور Victamization:ڈاکٹر عامر اصرار نے ڈاکٹر را...
14/03/2026

ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ اباد ڈاکٹر عامر اصرار کا ایک اور فراڈ ، غلط بیانی اور Victamization:

ڈاکٹر عامر اصرار نے ڈاکٹر راحیل کے غیر قانونی تنخواہ بندش کے دفاع کرنے کیلئے ہیلتھ سکٹری اور ہیلتھ منسٹر کو غلط بیانی سے کام لیا۔ ایسا بدعنوان اور اخلاقی کرپٹ بندہ کسی عہدے کا قابل نہیں رہا۔

ایم ایس نے ڈاکٹر راحیل پر الزام لگایا کہ انہوں نے غیر ملکی وفد کو ہسپتال بلایا اور (بقول ایم ایس کے) ان کو کچھ خفیہ دستاوذات تک رسائی دی۔
جبکہ پی ڈی اے نے اصل حقائق کو سامنے لاتے ہوئے ایم ایس کی جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

1:ڈاکٹر راحیل نے 30 ستمبر 2025 کو چھٹی لی تھی۔

2: یکم اکتوبر کو غیر ملکی وفد نے ہسپتال کو دورہ کیا ، جو تصویر میں دکھائی دے رہا ہے۔ جس میں ایم ایس وفد کیساتھ بیٹھا ہوا ہے اور خوشی سے نہال بھی ہے۔

3: وفد کیساتھ ڈاکٹر راحیل موجود نہیں ہے اور نہ ہسپتال میں موجود ہے۔
اس نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ غیر ملکی وفد کو ڈاکٹر راحیل نے ہسپتال کا راستہ دکھایا ہے۔ارے اس نادان کو کوئی سمجھائے کہ آپ کے ہسپتال کی سیکیورٹی گارڈ سے کیسے لوگ اندر آسکتے ہیں؟
آپ نے خود یہ ڈرامہ رچایا اور سکٹری ہیلتھ کو غلط رپورٹ دیا جو کہ اخلاقی پستی، بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال کے زمرے میں اتا ہے۔

یہ سب تم اپ نے غیر قانونی کام چھپانے اور اپنے ماتحت افیسرز کو پھنسانے کیلئے کر رہے تھے لیکن اس دفعہ پی ڈی اے حقیقت کو سامنے لاییگی۔
ایسا بندہ کسی صورت بھی ایم ایس عہدے کیلئے اہل نہیں۔حکام بالا سے ایکشن لینے کی اپیل، بصورت دیگر احتجاج کا رستہ اپنائینگے۔
ترجمان پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخواہ

08/03/2026

ڈاکٹر عامر اصرار، ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کی فراڈ اور غلط بیانی سامنے آ گئی ہے، جو کہ ایک سنگین اخلاقی بدعنوانی ہے۔

اخلاقی طور پر ایسے بدعنوان اور کرپٹ شخص کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر عامر اصرار نے ڈاکٹر راحیل کے 90 دن کی چھٹی کے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کرا کے اسے بذاتِ خود ہیلتھ سیکرٹری کے دفتر میں جمع کیا اور اس پر کارروائی کی درخواست کی۔

بعد ازاں جب ڈی جی ہیلتھ سے متعلقہ فائل منگوائی گئی تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر راحیل نے اصل (جینوئن) نوٹیفکیشن جمع کروایا تھا۔

ڈاکٹر عامر اصرار گزشتہ پانچ ماہ سے ڈاکٹر راحیل کی تنخواہ غیر قانونی طور پر روکے ہوئے ہیں اور اپنے غلط اقدام کو درست ثابت کرنے کے لیے ایسے غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ اور وزیر صحت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

ایسا بدعنوان اور اخلاقی طور پر کرپٹ شخص کسی بھی عہدے پر فائز رہنے کا اہل نہیں۔

ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، بصورتِ دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Drs Association Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share