District MEDIA Mansehra

District MEDIA Mansehra fast fearless factual that's DMM news.Another name of trust .What they try to hide we reavel. From whispers to headlines.

Exposing the unseen unmasking the untold that's DMM news انتباء
ڈی ایم ایم نیوز /ڈسٹرکٹ میڈیاء مانسہرہ نیوز نشریاتی ادارہ ہے اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہوئے تمام مواد انتہائی نیک نیتی کے ساتھ شائع کرتا ہے /کسی بھی رپورٹ وڈیوز میں اظہار خیال کرنے والوں کا اپنا موقف ہوتا ہے۔ادارہ ہذا اس سے متفق نہیں

17/09/2025

مانسہرہ ہائی سکول نمبر 1 کے پرنسپل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں

17/09/2025

مانسہرہ لنڈا بازار مارکیٹ کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
کرڑروں کا نقصان
لنڈا بازار مانسہرہ میں آتش زدگی . ٹی ایم اے مانسہرہ اور l1122کی گاڑیاں آگ بجھا نے میں مصروف

17/09/2025

مانسہرہ
اچھڑیاں کیمپ میں انتظامیہ کی جانب سے افغان باشندوں کو اپنے ملک افغانستان واپس جانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں تاکہ بغیر تکلیف یا گرفتاریوں کے افغان باشندے اپنے ملک پہنچ جائیں۔
゚ ゚

عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی خاتون پولیس افسر ایس پی عائشہ بٹ کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مل...
17/09/2025

عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی خاتون پولیس افسر ایس پی عائشہ بٹ کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات۔
ایس پی عائشہ بٹ نے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی 62ویں کانفرنس میں Excellence in Performance Award 2025 حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔
سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کو ٹریفک سیفٹی پولیسنگ، عوام اور پولیس کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لئے شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی عائشہ بٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، یہ کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعثِ فخر و تقلید ہے۔ آئی جی پنجاب

*چینی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار رہا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم* اسلام آباد/شنگھائی ۔پاکستان چائنا بزنس...
17/09/2025

*چینی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار رہا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم*

اسلام آباد/شنگھائی ۔
پاکستان چائنا بزنس فورم (پی سی بی ایف) کے چیف پیٹرن سینیٹر (ر) لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ہلال امتیاز (ملٹری) نے کہا ہے کہ اگرچہ سرکاری صنعتی ادارے اور محکمے چینی قیادت کی دور اندیش پالیسیوں اور سخت نگرانی کے تحت بہترین کارکردگی دکھاتے رہے، تاہم چین کی معیشت کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں اصل محرک نجی شعبہ رہا ہے۔

وہ چین کے صنعتی شہر شنگھائی میں پی سی بی ایف کے ایک اور دفتر کے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر کو چیئرمین پی سی بی ایف و ایم ڈی پراجیکٹ سلوشنز اعجاز شیخ اور سینیٹر بلال احمد منڈوزئی بھی موجود تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ نجی سطح پر بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پی سی بی ایف نے اب تک چین بھر میں بارہ سے زائد دفاتر قائم کیے ہیں جو نمایاں اور کامیاب چینی بزنس مین چلا رہے ہیں۔

پاکستانی وفد نے اس دوران چینی نجی سرمایہ کاروں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور انہیں سنجیدگی سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ ان شعبوں میں قابلِ تجدید توانائی، کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سیاحت، دفاعی پیداوار، فنی تعلیم اور صنعت شامل ہیں۔

انا لللہ وانا الیہ راجعون المحمود کمپنی کے مالک حاجی داد محمد اچکزئی کراچی میں انتقال کرگئے
16/09/2025

انا لللہ وانا الیہ راجعون
المحمود کمپنی کے مالک حاجی داد محمد اچکزئی کراچی میں انتقال کرگئے

جرمنی میں افغان شہری کو عمر قید کی سزاایک جرمن عدالت نے منگل 16 ستمبر کو ایک افغان شہری کو گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی می...
16/09/2025

جرمنی میں افغان شہری کو عمر قید کی سزا
ایک جرمن عدالت نے منگل 16 ستمبر کو ایک افغان شہری کو گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی۔
اس حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

16/09/2025

اچھڑیاں کیمپ خاکی اور شیخ اباد کے افغانیوں کو وارنک کل سے وہ دکانیں نہ کھولیں جلد سے جلد اپنے ملک روانہ ہوجائیں

🚨 جرائم پیشہ عناصر اور کرپٹ مافیا سے روابط رکھنے پر 6 ایس ایچ اوز فارغ!🔹 کریک ڈاؤن میں مزید شدت، پولیس کے اندر صفائی کا ...
16/09/2025

🚨 جرائم پیشہ عناصر اور کرپٹ مافیا سے روابط رکھنے پر 6 ایس ایچ اوز فارغ!
🔹 کریک ڈاؤن میں مزید شدت، پولیس کے اندر صفائی کا عمل تیز

تین کیمروں کیساتھ لائیو کووریج+فوٹوگرافی۔تین سو سے زیادہ پکچرز کی+ڈرون شاٹ+ پروگرام کی Highlights +ایڈیٹنگ صرف دس ہزار م...
16/09/2025

تین کیمروں کیساتھ لائیو کووریج+
فوٹوگرافی۔تین سو سے زیادہ پکچرز کی+
ڈرون شاٹ+ پروگرام کی Highlights +
ایڈیٹنگ صرف دس ہزار میں

اگر آپکے سکول کا کوئی ایونٹ ہے ،سیاسی جلسہ ہے
اسلامی محفل ہے،یا کسی بھی قسم کی تقریب کی کوریج ہے
ماہر ترین پروفیشنلز کی خدمات حاصل کریں
Price :10 thousand

16/09/2025

*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے جاری کردہ حکم نامے کے بعد مانسہرہ ٹریفک پولیس کا ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا*

ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان اور انسپکٹر ٹریفک انس خان نے اپنی موجودگی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ان آپریشنز کے دوران درجنوں گاڑیوں سے بلیک پیپرزہٹائے گئے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فلیشرز، بغیر رجسٹریشن گاڑیاں، پھٹے سلنسرز والے موٹرسائیکل، ناجائز پارکنگ، غیر قانونی منی اڈے اور پریشر ہارن سمیت دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہیکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، خواتین کی عزت نفس کا احترام اور قانون کی عملداری پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد یا گروہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری کر کے ایک محفوظ اور پرامن ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

16/09/2025

Address

SECOND FLOOR LARI ADDA Dicrict Media MANSEHRA
Mansehra
0997

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District MEDIA Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District MEDIA Mansehra:

Share