01/10/2025
مانسہرہ جابہ میں قائم غیر قانونی کلینک پرجعلی ڈاکٹر بلال نے مریض کا غلط علاج کرکے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔مریض کو تشویشناک حالت میں کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیا گیا۔لواحقین سراپا احتجاج جعلی ڈاکٹر بلال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔۔وزیر صحت سپیکر صوبائی اسمبلی اور چیف سیکرٹری سے نوٹس کی اپیل ۔جابہ کے عوام نے جعلی ڈاکٹر کو جابہ ہسپتال سے ٹرانسفر کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اس شخص کے غلط علاج سے جابہ کے سرکاری ہسپتال میں بھی بہت سے مریض خراب ہوئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر بلال کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈی ایچ او مانسہرہ فوری طور پر کاروائی کریں۔