Daily Mansara News

Daily Mansara News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Mansara News, Media/News Company, Mansehra.

ڈیلی مانسہرہ نیوز مانسہرہ کے عوام کا ایک مقبول اور قابلِ اعتماد نیوز پورٹل ہے ، ڈیلی مانسہرہ نیوز اپنے قارئین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھتا ہے۔ اس کا مقصد ہے عوام کو صحیح، غیر جانبدار اور تیز ترین خبریں نشر کرنا !

30/12/2025
میرے بڑے بھائی مجھے "انکل" کہہ کر پکارتے ہیں، اور سچ تو یہ ہے کہ وہ غلط بھی نہیں کہتے۔ ہم سارے بھائیوں کو ساتھ کھڑا کریں...
28/12/2025

میرے بڑے بھائی مجھے "انکل" کہہ کر پکارتے ہیں، اور سچ تو یہ ہے کہ وہ غلط بھی نہیں کہتے۔ ہم سارے بھائیوں کو ساتھ کھڑا کریں. تو میں اپنے بڑے بھائیوں سے بڑا نظر آتا ہوں
عمر کا تعلق تو محض ہندسوں سے ہوتا ہے، لیکن میں نے گزشتہ پانچ چھ برسوں میں جس کرب، جس دھوکے اور جن طوفانوں کا سامنا کیا ہے، انہوں نے میری روح پر وہ لکیریں کھینچ دی ہیں جو کسی پچاس سالہ تجربہ کار شخص کے چہرے پر بھی نہیں ہوتیں۔
میرا دل چاہتا ہے کہ میں بتاؤں کہ کیسے پیارے پیارے لوگ میرے زوال کی گھات میں بیٹھے رہے۔ وہ لابی، وہ گٹھ جوڑ، وہ سازشیں جو میری عزت کا تماشہ بنانے کے لیے دن رات متحرک رہیں۔ کبھی کبھی جی چاہتا ہے کہ اس دوست کا ذکر کروں جس کے ساتھ برسوں کا بھائیوں والا تعلق تھا، مگر وہ میری ہر محفل کی ریکارڈنگ کر کے میری پیٹھ میں چھرا گھونپتا رہا۔ جب وہ پکڑا گیا تو اللہ کی مدد سے،
اس نے اعترافِ جرم بھی کیا، لیکن میں نے اسے معاف کر کے آگے بڑھنا ہی مناسب سمجھا، کیونکہ ، اپنی ذات کی وجہ سے لڑائی کمزور لوگوں کی نشانی ہے اور اپنوں کیساتھ لڑائی میں خاموشی ہی اس کا سب سے بڑا جواب ہوتی ہے۔
کبھی دل کرتا ہے اس خط کا ذکر کروں جن میں گولی ڈال کر سال پہلے بھیجی گئی
وہ میری موت کا پیغام تو نہ بن سکی، مگر نفرت کا اشتہار ضرور بن گئیں۔ میں مسکرایا اور آگے بڑھ گیا۔
دل کرتا ہے کبھی آپکو ایک قریبی سرکاری کالج کی وہ میٹنگ کا احوال سنائوں جہاں وہ لوگ جڑ سے اکھاڑنے پر بیعت کر رہے تھے
ایک مہربان نے کال ملا کر چھوڑ دی کانوں سے سب کچھ سنا اور پھر وہی لوگ جب سامنے آئے تو میری عظمت کے گیت گانے لگے۔ میں نے ان کے چہرے پہ موجود دوہرے نقاب دیکھے مگر ان کو بھی نظر انداز کر کے آگے نکل گیا، کیونکہ "جس نے پانی پت کی جنگ لڑنی ہو، وہ محلے کی چھوٹی موٹی لڑائیوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔"
سازشوں کی حد تو یہاں تک پہنچی کہ ایک معزز بزرگ نے خواتین کے ذریعے مجھے "ہنی ٹریپ" میں پھنسانے کی کوشش کی، تاکہ مجھے قدموں میں لایا جا سکے،

پلان بنایا کسی طرح ویڈیو بنائی جائے کوئی تماشہ کسی طرح بنایا جائے پھر پریس کانفرنسیں کروائی جائیں اور میری پگڑی اچھالی جائے۔ مگر وہاں بھی میرا رب میرا ڈھال بن گیا۔ وہ غفور الرحیم ہے، اس نے میرا ہاتھ تھام لیا اور مجھے اس گرداب سے نکال لایا۔عین وقت پر پلاننگ پکڑی گئی

میری جاب کی جگہوں پر باس کے کان بھرنا،" اداروں" کو جھوٹی ای میلز کرنا، میرے بھائیوں کا کاروبار تباہ کرنے کی کوشش کرنا، اور یہاں تک کہ میری ہونے والی منگیتر تک رسائی حاصل کر کے رشتے کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کرنا ۔یہ سب وہ زخم ہیں جو نظر نہیں آتے پر انکا کہیں نہ کہیں اثر ہوا ہے
اس سے زیادہ کیا لطیفہ کیا ہو گا کہ بالاکوٹ سائیڈ جو ڈیم بن رہے ہیں کچھ سال پہلے چائینیز سے لکھوا کر مراسلہ ایجنسیز کو بھیجنے کی کوشش کی کہ یہ "نان سٹیٹ ایکٹر" ہیں۔
پاکستان کی پریمئیم ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے آفس میں وہ انکوائری بھی یاد یے جس میں جب مجھے میرا یہ "پاپ" سنایا گیا میں بے اختیار مسکرا اٹھا کہ وہ شخص جس کی وصیت بھی یہ ہے کہ میرا کفن بھی پاکستان کا جھنڈا ہو ۔
جس نے اس ملک کی بقا اور حفاظت کیلئے وہ خاموش جنگ لڑی جو کہیں لکھی بھی نہیں جائے گی نہ اسکا تمغہ ملے گا
آج یہ سننا پڑ رہا یے خیر وہاں سے بھی کلئیر ہو کے نکلا
اسکے بعد ایک پوری داستان ہے کیا کچھ سنائوں ۔
چپ ہی رہا بس اللہ ہر جگہ ہاتھ پکڑ کے میری مدد کرتا۔
پچھلے ہفتے میرے بڑے بھائی نے محتاط رہنے کی تنبیہ کی کہ "ہائرنگ" پھر شروع ہے کسی قسم کا وار ہو سکتا ہے ۔
پھر ایک بزرگ کا ذکر کیا تو پرانی یادیں کسی پردے کیطرح آنکھوں کے آگے چلنے لگی۔
اللہ بہتر کرے گا یہ کہہ کر مسکرا کر رہ گیا
آپ بھی سوچ رہے ہونگے یہ ہیں کون لوگ؟ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ظلم کیا کسی پر اور میں نے اسکا ہاتھ پکڑا اسکو ظلم کرنے سے روکا ۔کسی نے قتل کیا تو اسکو جیل پہنچایا تو اسی گروپ سے پیچھے کوئی رہ گیا اور وہ تاک میں ہے ۔کوئی ویسے ہی حسد کی آگ میں جل رہا ۔۔کوئی پیسے لئے کر ریا کیونکہ اسکو ہائر کیا گیا یے المختصر اکثریت ان ظالموں کی ہے جنکو مظلموم پہ وار ہم نے کرنے نہیں دیا ۔وقت کیساتھ ساتھ یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے بڑھتے بہت بڑھ گیا ہے
اتنا سب ہونے کے باوجود بھی
سچ کہوں؟ مجھے ان سب سے اب نفرت نہیں ہوتی، بلکہ ترس آتا ہے۔ حسد کینسر سے بھی زیادہ مہلک بیماری ہے، اور یہ لوگ اس لاعلاج مرض میں مبتلا ہیں۔ میں تو ان کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں صحت دے اور خوشیاں نصیب کرے۔ یہ میرے دشمن نہیں، میرے محسن ہیں؛ یہ مجھے تھکنے نہیں دیتے، مجھے ہر دم چوکنا اور بیدار رکھتے ہیں۔ جب بھی کوئی میرا راستہ روکتا ہے، میری ہمت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
میں آج زندگی کے اس مقام پر ہوں جہاں نہ مجھے زوال کا خوف ہے، نہ شہرت اور دولت کی چکا چوند میری آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ میں نے اپنے اندر جو جنگ لڑی ہے، اس نے مجھے ایک ایسے سکون سے آشنا کر دیا ہے جہاں اب عزت جانے کا ڈر بھی ختم ہو چکا ہے۔
میں کوئی فرشتہ نہیں، کوتاہیوں اور گناہوں کا ایک مجموعہ ہوں۔ لیکن مجھے اس بات کا پختہ یقین ہے کہ اگر آج ہی میری سانس اکھڑ جائے اور میں اپنے خالق کے سامنے پیش ہوں، تو کم از کم اس بات پر سرخرو ہوں گا کہ میں نے انسانیت کے لیے وہ جنگیں لڑی ہیں جو میری تھیں ہی نہیں۔ میں نے زخم کھائے مگر ظرف نہیں کھویا۔
میرا یہ قلم میرے ضمیر کی عدالت ہے اور میرے لوگوں کی امانت ہے۔ چاہے سرِ بازار میری پگڑی اچھالی جائے یا مجھے رسوا کر دیا جائے، میں اپنا قلم کسی کے قدموں میں نہیں رکھوں گا اور نہ ہی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کروں گا۔ جب تک آخری سانس باقی ہے، حق اور سچ کی یہ جنگ جاری رہے گی۔

بیا جاناں تماشا کن کہ در انبوہِ جانبازاں
بہ صد سامانِ رسوائی سرِ بازار می رقصم
ترجمہ :
آ، اے محبوب اورتماشا دیکھ کہ جانبازوں کی بھِیڑ میں، میں سینکڑوں رسوائیوں کےسامان کےساتھ ،سر بازار ناچتا ہوں

منم عثمانِ ھارونی کہ یارے شیخِ منصورم
ملامت می کند خلقے و من برَ،دار می رقصم
ترجمہ :
میں عثمان ھارونی ،شیخ حسین بن منصور حلاج کا دوست ہوں، مجھے خلق ملامت کرتی ہے اور میں سولی پر ناچتا ہوں

از:رجب علی آزاد

کے پی صوبے کے مایہ ناز نیوروفزیشن و میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر احسن خان سواتی، MBBS GOLD MEDALIST, FRCP UK, DCN, MCPS, MEMBER ...
25/12/2025

کے پی صوبے کے مایہ ناز نیوروفزیشن و میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر احسن خان سواتی، MBBS GOLD MEDALIST, FRCP UK, DCN, MCPS, MEMBER American Academy of Neurology ie USA, MSc Rheumatology UK, M.D.Medicine..ماہر امراض دماغ، حرام مغز، نس، مہرہ، گردن، کمر، پٹھہ، جوڑ، شوگر، بلڈ پریشر، نفسیات، پھیپھڑے، انفیکشن۔۔کلینک۔۔شفیق میڈیکل سینٹر، منڈیاں ایبٹ آباد۔۔پیر تا ہفتہ۔۔سہ پہر تین بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے۔۔رابطہ نمبر 03348984240،03155058986۔۔

*اہم اطلاع ⚠️**لُنڈی مُنڈہار کا ٹرانسفارمر کل سے جل چکا ہے، جس کے باعث بجلی کی بندش سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔*📌 ...
24/12/2025

*اہم اطلاع ⚠️*

*لُنڈی مُنڈہار کا ٹرانسفارمر کل سے جل چکا ہے، جس کے باعث بجلی کی بندش سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔*

📌 *کل سے پینے کا پانی دستیاب نہیں*
📌 *گھروں کے تمام ضروری برقی آلات بند*
📌 *طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر*
📌 *بزرگ، مریض اور بچے شدید تکلیف میں*
📌 *سردی میں عوام اذیت کا شکار*
📌 *متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں*

⚡ *نیا ٹرانسفارمر فوری فراہم کیا جائے*
⚡ *بجلی کی بحالی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے*
⚡ *مستقبل میں ایسے مسائل سے بچاؤ کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔

شکریہ پاکستانی عوام اینڈ مانسہرہ آزاد نیوز نیٹ ورک ٹیم رجب علی ازاد صاحب کی میڈیا ٹیم کابٹراسی کیڈٹ کالج مانسہرہ کے پرنس...
23/12/2025

شکریہ پاکستانی عوام اینڈ مانسہرہ آزاد نیوز نیٹ ورک ٹیم رجب علی ازاد صاحب کی میڈیا ٹیم کا

بٹراسی کیڈٹ کالج مانسہرہ کے پرنسپل کے عہدے سے
متعلق طویل عرصے سے جاری تنازعہ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پاکستانی عدالت نے کورین شہری کو انصاف فراہم کرتے ہوئے حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔
ڈپٹی چیف کمشنر سکاوٹس پاکستان سرفراز قمر ڈھا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر مانسہرہ کی معزز عدالت نے مسٹر کم سو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں بٹراسی کیڈٹ کالج کے پرنسپل کے عہدے پر بحال کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد کالج میں انتظامی معاملات واضح ہو گئے ہیں جبکہ اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے مسٹر کم سو نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

بٹراسی کیڈٹ کالج مانسہرہ کے پرنسپل کے عہدے سے متعلق طویل عرصے سے جاری تنازعہ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پاکستانی عدا...
23/12/2025

بٹراسی کیڈٹ کالج مانسہرہ کے پرنسپل کے عہدے سے متعلق طویل عرصے سے جاری تنازعہ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پاکستانی عدالت نے کورین شہری کو انصاف فراہم کرتے ہوئے حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا۔
ڈپٹی چیف کمشنر سکاوٹس پاکستان سرفراز قمر ڈھا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر مانسہرہ کی معزز عدالت نے مسٹر کم سو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں بٹراسی کیڈٹ کالج کے پرنسپل کے عہدے پر بحال کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد کالج میں انتظامی معاملات واضح ہو گئے ہیں جبکہ اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے مسٹر کم سو نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

23/12/2025
کچھ دن پہلے اسلام آباد میں میرا ایک حادثہ ہو گیا۔ میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ اچانک سڑک کے درمیان ایک چھوٹا بچہ آ گیا...
23/12/2025

کچھ دن پہلے اسلام آباد میں میرا ایک حادثہ ہو گیا۔ میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ اچانک سڑک کے درمیان ایک چھوٹا بچہ آ گیا۔ اسے بچاتے بچاتے میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ آس پاس لوگ جمع ہو گئے۔ ایک بھائی نے مجھے اٹھا کر سرکاری ایمرجنسی ہسپتال پہنچایا۔

وہاں پہنچتے ہی سب سے پہلے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے میرا معائنہ کیا، مجھ سے پوچھا کہ کہیں کوئی بڑا مسئلہ تو نہیں۔ پھر ہاتھ کا ایکسرے کیا کیونکہ ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔ ایکسرے کے بعد انہوں نے کچھ دوائیاں لکھیں اور میرے ہاتھ پر پلستر کر دیا۔ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے مجھ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ یہاں تک کہ جو 20 روپے کی پرچی ہوتی ہے، وہ بھی نہیں لی۔ پھر انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ آنا، لیکن میں گھر آ گیا کیونکہ وہاں میرا کوئی جاننے والا نہیں تھا۔

آج میں غلطی سے بٹگرام ڈی ایچ کیو ہسپتال ہاتھ چیک کروانے کے لیے آ گیا۔ سب سے پہلے ماشاءاللہ 50 روپے کی پرچی بنوائی، کیونکہ ان کے پاس 30 روپے کھلے نہیں تھے، تو پورے 50 روپے رکھ لیے گئے۔ اس کے بعد میں اپنی باری کے انتظار میں ڈاکٹر کے پاس بیٹھ گیا۔ میں صبح 9 بجے آ گیا تھا، لیکن ڈاکٹر صاحب ماشاءاللہ 10 بجے تشریف لائے۔ مجھے پورا ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔

ڈاکٹر صاحب نے مجھے دوبارہ ایکسرے کا کہا۔ میں نے جا کر ایکسرے کروایا جس کے 400 روپے ادا کیے۔ اس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ ہاتھ میں فریکچر ہے اور پلستر کرنا پڑے گا۔ جب میں پلستر کروانے گیا تو وہاں بھی 1100 روپے لے لیے گئے اور کہا گیا کہ سامان باہر سے لا کر دیں، یہاں موجود نہیں ہے۔

بعد میں ڈاکٹر نے دوائیاں لکھ دیں، جو میں نے باہر سے تقریباً 500 روپے کی خریدیں کیونکہ ہسپتال میں دوائیاں بھی دستیاب نہیں تھیں۔ اس طرح میرے تقریباً 2000 سے 2500 روپے خرچ ہو گئے۔

ہسپتال سے باہر آتے ہوئے میں یہی سوچتا رہا کہ یہ سرکاری ہسپتال ہے یا پرائیویٹ؟ ایک طرف اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال ہیں جہاں تقریباً ساری سہولتیں مفت ملتی ہیں، اور دوسری طرف یہاں سہولتوں کا شدید فقدان ہے۔

ضلع مانسہرہ میں نجی جرگوں پر پابندی عائد۔مظلوم کی آواز کو دبانے ، انھیں انصاف سے محروم کرنے اور انھیں زبردستی صلح کے لئی...
20/12/2025

ضلع مانسہرہ میں نجی جرگوں پر پابندی عائد۔

مظلوم کی آواز کو دبانے ، انھیں انصاف سے محروم کرنے اور انھیں زبردستی صلح کے لئیے مجبور کرنے کے لئیے قائم کئیے جانے والے تمام نجی جرگوں پر ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے پابندی عائد کر دی۔

Address

Mansehra

Telephone

+923462727585

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Mansara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share