Mansehra Tv

Mansehra Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mansehra Tv, Media/News Company, Mansehra.

ڈیلی مانسہرہ نیوز مانسہرہ کے عوام کا ایک مقبول اور قابلِ اعتماد نیوز پورٹل ہے ، ڈیلی مانسہرہ نیوز اپنے قارئین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھتا ہے۔ اس کا مقصد ہے عوام کو صحیح، غیر جانبدار اور تیز ترین خبریں نشر کرنا !

ورثاءیہ شخص اس وقت کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں زیرِ علاج ہے۔ یہ اپنا نام صابر بتا رہا ہے اور اپنا تعلق خواجگان ...
06/09/2026

ورثاء
یہ شخص اس وقت کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں زیرِ علاج ہے۔ یہ اپنا نام صابر بتا رہا ہے اور اپنا تعلق خواجگان سے بتاتا ہے۔
اگر کوئی شخص اسے جانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کو جانتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ پہنچ کر اس کے اہلِ خانہ تک اطلاع پہنچائے۔

براہِ کرم یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اس شخص کے اہلِ خانہ تک اطلاع پہنچ سکے۔

حق مہر دی گئی پانچ مرلے زمین واپس نہ دینے پر بیوی کو چھری کے ساتھ مویشیوں کی طرح ذبح کرنے والہ درندہ گرفتار ۔۔۔سفاکیت کی...
05/09/2026

حق مہر دی گئی پانچ مرلے زمین واپس نہ دینے پر بیوی کو چھری کے ساتھ مویشیوں کی طرح ذبح کرنے والہ درندہ گرفتار ۔۔۔

سفاکیت کی انتہا
ایبٹ آباد: حق مہر میں دی گئی پانچ مرلہ زمین واپس نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر ذبح کر دیا۔

خاتون نے جان کے خطرے کے پیش نظر تھانہ مانگل میں درخواست بھی دی تھی، پولیس نے تحفظ فراہم نہ کیا: مقتولہ کے والد کی دہائی۔

(نیوز آف ہزارہ) حق مہر میں دی جانے والی پانچ مرلہ زمین واپس کرنے سے انکار پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو ذبح کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی نے جان کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی تھانہ مانگل میں درخواست دے رکھی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے اسے مبینہ طور پر کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔

بالاکوٹ کے رہائشی بشیر ولد خانی زمان نے بتایا کہ ان کی بیٹی رضیہ بی بی کی شادی سجی کوٹ کوٹلہ، قلندرآباد کے رہائشی ثاقب کے ساتھ ہوئی تھی۔

بشیر کے مطابق نکاح کے وقت ثاقب نے پانچ مرلہ زمین حق مہر میں دی تھی، جو نکاح نامے میں درج اور ادا شدہ تھی۔ مقتولہ کے چار بچے تھے، جبکہ اس کا سب سے چھوٹا بچہ صرف دو ماہ کا تھا۔

مقتولہ کے والد کے مطابق کچھ عرصے سے ثاقب اپنی اہلیہ سے حق مہر میں دی گئی پانچ مرلہ زمین واپس کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا، تاہم رضیہ بی بی نے زمین واپس کرنے سے انکار کردیا۔ بشیر کا دعویٰ ہے کہ زمین واپس نہ کرنے پر ثاقب نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

والد کے مطابق جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر رضیہ بی بی نے تھانہ مانگل میں باقاعدہ درخواست بھی دی، تاہم ان کے بقول پولیس نے ان کی بیٹی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کی۔

بشیر نے بتایا کہ آج صبح پولیس کی جانب سے اطلاع ملی کہ ثاقب نے مبینہ طور پر رضیہ بی بی کو ذبح کرکے قتل کردیا ہے اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر مقتولہ کے والد ہسپتال پہنچے، جہاں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش آبائی گھر منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب مانگل پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی

پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ھے

05/09/2026
پکھل کی سر زمین میں معروف نیورو سرجن ڈاکٹر خلیق الزمان  کے بعد غیر معمولی ذہانت اور قابلیت کے حامل تین سپیشلازیشنز کئے ن...
04/09/2026

پکھل کی سر زمین میں معروف نیورو سرجن ڈاکٹر خلیق الزمان کے بعد غیر معمولی ذہانت اور قابلیت کے حامل تین سپیشلازیشنز کئے نیوروفزیشن اور میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر احسن خان سواتی اس بات کا ثبوت ہیں کہ ھزارہ کی سر زمین پر ٹیلنٹ پورے پاکستان میں پہچانا جاتا ہے۔۔

04/09/2026

آئیے! اس مجبور ماں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔
ہم میں سے ہر شخص اگر اپنی استطاعت کے مطابق تھوڑا سا حصہ ڈال دے تو ایک بے سہارا ماں کی زندگی میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہو سکتی ہے۔
یاد رکھیے، انسانیت صرف الفاظ کا نام نہیں، بلکہ کسی کے دکھ میں شریک ہونے اور مشکل وقت میں اس کا سہارا بننے کا نام ہے۔
آپ کی معمولی سی مدد، کسی مجبور انسان کے لیے زندگی کی ایک بڑی امید بن سکتی ہے۔
انسانیت کے ناطے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اس ماں کی آواز اہلِ خیر تک پہنچ سکے اور کوئی صاحبِ استطاعت اس خاندان کا سہارا بن سکے۔
آئیے، مل کر ایک مجبور ماں کے گھر کا چولہا جلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مولاداد میر
رابطہ نمبر 03462727585

04/09/2026

مانسہرہ بیدڑہ چوک کے قریب سنگل فیملی کے لیے دو کمروں کے لیے مکان چاہیں رابطہ نمبر
0317 9833356

مانسہرہ جان بحق ہونے والے غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی قانونی کاروائی کے فیملی کے ہمراہ اسلام آباد روانہ فیملی نے ہوسٹ مارٹ...
03/09/2026

مانسہرہ جان بحق ہونے والے غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی قانونی کاروائی کے فیملی کے ہمراہ اسلام آباد روانہ فیملی نے ہوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا جس کے بعد ڈیڈ باڈی اسلام آباد روانہ کر دی گئی

Address

Mansehra

Telephone

+923462727585

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share