
05/09/2025
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونی کیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کی بورڈ آف اسٹڈیز9واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد الغفار نے کی۔اجلاس میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے نصاب پر نظرِ ثانی اور اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے غور و خوض کرتے ہوئے سفارشات مرتب کی گئیں۔ڈاکٹر ماجد الغفار نے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف اسٹڈیز کا بنیادی مقصد کورسز کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے انہیں مارکیٹ کے تقاضوں اور ابلاغی صنعت کی پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہے تاکہ طلباء کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے جس سے وہ عملی زندگی میں اپنی متعلقہ فیلڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔ڈاکٹر ماجد الغفار نے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران کی رہنمائی اور آراء کو سراہا ۔اجلاس میں ممتاز ماہرینِ تعلیم جن میں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال ، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونی کیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر بخت روان، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین اورنمل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر حسنین سید کے علاوہ ڈاکٹر شجاعت علی خان، ڈاکٹر اعظم جان، لیاقت خان راحت، شفقت علی، سمیع اللہ اور خائستہ رحمان شامل تھے نے شرکت کی۔