
08/07/2025
*تورغر: امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل کنڈر حسن زئی کے حدود میں پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
()تفصیلات کے مطابق آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ PSP کے ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور جراٙئم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ڈی ایس پی سرکل کنڈر حسن زئی راجہ خان کے زیرنگرانی میں ایس ایچ اوز کی قیادت میں ہمراہ سی ٹی ڈی٬ ڈی ایس بی٬ بی ڈی یو، ایلیٹ فورس اور دیگر پولیس اہلکاروں نے سرچ اینڈ سٹرائیک میں حصہ لیا۔ سرچ آپریشن سرکلر کنڈر کے حدود میں مختلف علاقوں میں کیا گیا، جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا، شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد، غیرقانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔
ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP) کے ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنایا جا سکے۔
ترجمان تورغر پولیس