Naat Collection Official

Naat Collection Official السلام علیکم �! Is page par aapko milenge Islamic videos, naats, aur hamd. Hum aapke liye laate hain lyrics naats.

Follow karein hamein aur apne doston ke saath share karein!"�

*🌹بِســــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹* *اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰه ﷺ*          *وَعَل...
25/01/2025

*🌹بِســــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*

*اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰه ﷺ*
*وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰه ﷺ*

*🤝🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم ورَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌🤝🏻*

*👈🏻 🌙 23 رجب المرجب 1446 ھِجْــرِی*

*👈🏻 🗓️ 25 جنوری 2025 عِیسَوی*

*تاریخ دیسی بکـرمی*
*👈🏻 ☀️ 13 ماگھ 2081 بکـــــرمی*

*👈🏻 🌎 بـــــروز ہفتہ*

*👈🏻 ✍🏻 آج کا پیغــــام 📜*

*✨فرمانِ خاتم الانبیاء ﷺ✨*
لالچ سے بچـــــــــــو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا

*(سنن ابو داؤد جلد 2 صفحہ 185 رقم الحدیث 1698)*

*آج کی باتــــــــــــــ✨*

_تین چیزوں کی محبت انسان کیلئے نقصان دہ ہے مال، شہرت اور حکومت_
___________________________________________
*•●◉✧صَلُّوا عَلٰی الْحَبِیْب✧◉●•*
*●✧صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدﷺ✧●*

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹**اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ* *👈🏻اَلسَّلَامُ عَ...
24/01/2025

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*
*اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ*

*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

*👈🏻🌙 23 رجب المرجب 1446ھ ھِجْــرِی*

*👈🏻🗓️ 24 جنوری 2025عِیسَوی*

*👈🏻☀️ 12 ماگھ 2081 بکـــــرمی*

*👈🏻جمعۃ المبارک*

*👈🏻 آج کا پیغام 📜*
*✍ القرآن الکریم*
*مومن مرد و عورت آپس میں ایک دوسرے کے (مددگار و معاون) اور دوست ہیں، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں، نمازوں کو پابندی سے بجا لاتے ہیں زکٰو ۃ ادا کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے_* “🔹
📗 *«التوبة:71»*
*صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !*
*صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحمّد🌺 الحدیث: ۳۹۷۹)💚*

*آج کی اچھی بات**22 رجب المرجب شریف 1446ھ**23 جنوری 2025 بروز جمعرات*
23/01/2025

*آج کی اچھی بات*
*22 رجب المرجب شریف 1446ھ*
*23 جنوری 2025 بروز جمعرات*

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹**اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ* *👈🏻اَلسَّلَامُ عَ...
22/01/2025

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*
*اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ*

*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

*👈🏻🌙 21 رجب المرجب 1446ھ ھِجْــرِی*

*👈🏻🗓️ 22 جنوری 2025عِیسَوی*

*👈🏻☀️ 10 ماگھ 2081 بکـــــرمی*

*👈🏻بدھ*

*👈🏻 آج کا پیغام 📜*
*✍ نبی ﷺ نے فرمایا اپنے والد کے ساتھ سب سے بڑا نیک سلوک یہ ہے کہ انسان اس شخص سے بھی بہت اچھا سلوک کرے جس کے ساتھ اس کے والد کا محبت کا رشتہ تھا۔“*🔹
📗 *«صحیح مسلم:2552 (6514) صحیح»*
*صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !*
*صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحمّد🌺 الحدیث: ۳۹۷۹)💚*

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹**اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ* *👈🏻اَلسَّلَامُ عَ...
21/01/2025

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*
*اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ*

*👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

*👈🏻🌙 20 رجب المرجب 1446ھ ھِجْــرِی*

*👈🏻🗓️ 21 جنوری 2025عِیسَوی*

*👈🏻☀️ 09 ماگھ 2081 بکـــــرمی*

*👈🏻منگل*

*👈🏻 آج کا پیغام 📜*
*✍ جو شخص نماز فجــر کـے لیـے اٹھنـے کـی بجائـے دنیا کـے لیـے اُٹھتا ہـے اس کـے پاس دنیا کـی ہـر نعمت ہـو سکتـی ہـے لیکن سکوـن نہیں کیونکہ سکون تو اللّٰه تعالیٰ کـی عبادت میـں ہــے...!!*
*صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !*
*صلَّی اللہُ تَعَالٰی علٰی مُحمّد🌺 الحدیث: ۳۹۷۹)💚*

20/01/2025

محبوبِ ربِّ اکبر تشریف لارہے ہیں
آج انبیا کے سَرور تشریف لا رہے ہیں

کیوں ہے فَضا مُعطَّر! کیوں روشنی ہے گھر گھر
اچّھا! حبیبِ داوَر تشریف لا رہے ہیں

عیدوں کی عید آئی رَحمت خدا کی لائی
جُود و سخا کے پیکر تشریف لا رہے ہیں

حوریں لگیں ترانے نعتوں کے گنگنانے
حور و ملک کے افسر تشریف لا رہے ہیں

عالم میں ہیں جو یکتا، بے مثل ہیں جو آقا
وہ آمِنہ ترے گھر تشریف لا رہے ہیں

اے فَرشیو مبارَک اے عَرشیو مبارَک
دونوں جہاں کے سروَرتشریف لا رہے ہیں

اے بے کسو مبارَک اے بے بسو مبارَک
اب غمزدوں کے یاور تشریف لا رہے ہیں

جھومو اے بدنصیبو! ہو جاؤ خوش غریبو!
دیکھو غریب پروَر تشریف لا رہے ہیں

کیسا ہے پیارا منظر رنگین و روح پرور
ہر ایک سے حسیں تر تشریف لا رہے ہیں

رحمت برس رہی ہے ہرسَمت روشنی ہے
دیکھو مہِ مُنوَّر تشریف لا رہے ہیں

اے بے نواؤ آؤ، آؤ گداؤ آؤ
وہ آمِنہ کے گھر پر تشریف لا رہے ہیں

تیری حلیمہ دائی تقدیر مسکرائی
محبوبِ حق ترے گھر تشریف لا رہے ہیں

اُمَّت کے ناز اٹھانے اُمَّت کو بخشوانے
اللہ کے پَیَمبر تشریف لا رہے ہیں

آج ازپئے وِلادت جی ہاں ملے گی جنَّت
مختارِ خُلد و کوثر تشریف لا رہے ہیں

خود چل کے منزِل آئے آکر گلے لگائے
بھٹکے ہوؤں کے رہبر تشریف لا رہے ہیں

وقتِ ولادت آیا ہے شور مرحبا کا
دونوں جہاں کے سرور تشریف لا رہے ہیں

شیطاں کی آئی شامت کیوں دور ہو نہ ظلمت
ہاں ہاں عرب کے خاوَر تشریف لا رہے ہیں

کِسریٰ کا قَصرشَق ہے شیطاں کا رنگ فَق ہے
دیکھو! رسولِ انور تشریف لا رہے ہیں

تعظیم کے لئے اب اے مومِنو اُٹھو سب
آرامِ جانِ مُضطَر تشریف لا رہے ہیں

اپنا غلام کہنے، اِس اُجڑے دل میں رہنے
کب اے غریب پرور تشریف لا رہے ہیں

اُف! ہائے گُھپ اندھیرا چمکانے گورِ تِیرہ
کب اے مہِ منوَّر تشریف لا رہے ہیں

اے تِشنَگانِ محشر دیکھو کرم کے پیکر
کوثر کا لے کے ساغَر تشریف لا رہے ہیں

بدکارو! رکّھو ہمت فرمائیں گے شَفاعت
دیکھو شفیعِ محشر تشریف لا رہے ہیں

عطارؔ اب خوشی سے پھولا نہیں سماتا
دنیا میں اس کے سرور تشریف لا رہے ہیں

20/01/2025

رحمت دا خزینہ اے
لوکاں دِیاں لکھ ٹھاراں ،ساڈی ٹھار مدینہ اے

محبوب دا میلہ اے
محفل نوں سجائی رکھنا ں، او دے آون دا ویلہ اے

دَسّاں گَل کی خزینے دی
ساری دنیا کھاندی اے خیرات مدینے دی

اج ساڈی وی عید ہووے
اگے اگے کملی والا پِچّھے بابا فرید ہو وے

زُلفاں چھلّے او چھلّے
سارا جگ سوہنڑاں اے، ساڈے مدنی توں تھلّے او تھلّے

کوئی مِثل نیئوں ڈھولن دی
چُپ کر مِؔہر علی ایتھے جانیئوں بولن دی

20/01/2025

🌹🌹🌹
آج مولیٰ ؔبخش فضلِ رب سے ہے دولھا بنا
خوشنما پھولوں کا اس کے سر پہ ہے سہرا سجا

اس کی شادی خانہ آبادی ہو ربِّ مصطَفٰے
از طفیلِ غوث و خواجہ ازپئے احمدرضا

ان کی زَوجہ یاخدا کرتی رہے پردہ سدا
از طفیلِ حضرتِ عثماں غنی باحیا

تُو سدا رکھنا سلامت ان کا جوڑا کردگار
ان کو جھگڑوں سے بچانا از طفیلِ چار یار

ان کو خو شیاں دو جہا ں میں تُو عطا کر کبریا
کچھ نہ چھائے ان پہ غم کی رنج کی کالی گھٹا

تو نحوست سے انہیں فیشن کی اے مولیٰ بچا
سنتوں پر یہ عمل کرتے رہیں یارب سَدا

نیک اولاد ان کو مولیٰ عافیت سے ہو عطا
واسِطہ یارب مدینے کی مبارک خاک کا

یاالٰہی جب تلک دونوں یہاں جِیتے رہیں
سنّتوں کی خوب خدمت یہ سدا کرتے رہیں

اس طرح مہکا کرے یہ گھر کا گھر پیارے خدا
پھول مہکا کرتے ہیں جیسے مدینے کے سدا

یاالٰہی! دے سعادت ان کو حج کی باربار
باربار ان کو دِکھا میٹھے محمد کا دِیار

ہو بقیعِ پاک میں دونوں کو مدفن بھی عطا
سبز گنبد کا تجھے دیتا ہوں مولیٰ واسِطہ

یہ میاں بیوی رہیں جنّت میں یکجا اے خدا
یاالٰہی تجھ سے ہے عطارِؔ عاجِز کی دعا

🌹🌹🌹

20/01/2025

🌹🌹🌹
مدنی آقا میں صدقے تیر ی یاد توں آکے جو بے قراراں دے کم آ گئی
ایسی باغ مدینہ چوں اٹھی مہک کئیاں دکھیاں لاچاراں دے کم آ گئی

اپنے اپنے مقدر دی ہنُدی اے گل آئیا ں دائیاں تے بڑیاں سی مکّے دے ول
جس دی ڈاچی قدم وی نہ سکدی سی چل عرش دے شہسواراں دے کم آ گئی

شان صدّیق و فاروق دا کی دسّاں کیتا اللہ نے جیہناں دا اُ چّا نشاں
سبز گنبد دے اندر جو بچ دی سی تھاں تاج والے دے یاراں دے کم آ گئی

لین خوشبو ئے زلفِ حبیب ِ خدا آئی جنت دے وچوں سی باد صبا
چھو کے لنگھی جدوں گیسوئے مصطفیٰ جاندی جاندی بہاراں دے کم آ گئی

اَوندی عملاں دے ولوں سی صائم شرم رکھ لیا کملی والے نے ساڈا بھرم
دن قیامت دے سوہنے دی نظرِ کرم میرے جئے عیب کاراں دے کم آ گئی
🌹🌹🌹

20/01/2025

🌹🌹🌹
سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ
سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

مدعا زیست کا میں نے پایا
رحمتِ حق نے کیا پھر سایا
میرے آقا نے کرم فرمایا
پھر مدینے کا بلاوا آیا
پہلے کچھ اشک بہالوں تو چلوں
اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں

سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

چاند تارے بھی مجھے دیکھیں گے
ماہ پارے بھی مجھے دیکھیں گے
خود نظارے بھی مجھے دیکھیں گے
غم کے مارے بھی مجھے دیکھیں گے
میں نظر سب سے بچولوں تو چلوں
اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں

سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

شکر میں سر کو جھکانے کے لیے
داغ حسرت کے مٹانے کے لیے
بختِ خوابیدہ جگانے کے لیے
اُن کے دربار میں جانے کے لیے
اپنی اوقات بنالوں تو چلوں
اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں

سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

سامنے ہو جو درِ لطف و کرم
یوں کروں عرض کہ یا شاہِ اُمم
آگیا آپ کا محتاج کرم
اِس گناہ گار کا رکھیے گا بھرم
شوق کو عرض بنالوں تو چلوں
اِک نئی نعت سنالوں سے تو چلوں

سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

اُن کی مدحت میں ہے جینا میرا
کیسے ڈوبے گا سفینہ میرا
دیکھ لو چیر کے سینہ میرا
دل ہے یا شہرِ مدینہ میرا
دل ادیب دکھالوں تو چلوں
اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں
سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ
🌹🌹🌹

20/01/2025

🌹🌹🌹
لگاتے ہیں نعرہ یہ ایمان والے
محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے
میرا دل بھی چمکادے چمکانے والے
برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

فیض ہے یا شہ تسنیم نرالہ تیرا
آپ پیاسوں کے تجسس میں ہے دریا تیرا
جودِ شاہِ کوثر اپنے پیاسوں کا جویا ہے آپ
کیا عجب اڑ کر جو آپ آئے پیالی ہاتھ میں

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

جو عشق نبی کے جلووؔں کو سینوں میں بسایا کرتے ہیں
اللہ کی رحمت کے بادل اُن لوگوں پہ سایہ کرتے ہیں
جب اپنے غلاموں کی آقا تقدیر بنایا کرتے ہیں
جنّت کی سند دینے کے لیے روضے پہ بلایا کرتے ہیں

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاوّں گا خالی
کچھ نواسوں کا صدقہ عطاء ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی
تمھارے آستانے سے زمانہ کیا نہیں پاتا
کوئی بھی در سے خالی مانگنے والا نہیں جاتا

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

دو جہاں کی بہتریاں نہیں کہ امانی ٴ دل و جاں نہیں
کہو کیا ہے وہ جو یہاں نہیں مگر اک نہیں کہ وہ ہاں نہیں

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

خدا کی سلطنت کا دو جہاں میں کون دولہا ہے
تمہی تم ہو تمہی تم ہو یہاں تم ہو وہاں تم ہو
حقیقت سے تمہاری جز خدا اور کون واقف ہے
کہے تو کیا کہے کوئی چنیں تم ہو چناں تم ہو

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

عرش کی عقل دنگ ہے چرخ میں آسمان ہے
جانِ مُراد اب کدھر ہائے تِرا مکان ہے
پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفٰے کہ یوں
کیف کے پر جہاں جلیں کوئی بتائے کیا کہ یوں

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لئے
چنین و چناں تمہارے لئے ، بنے دو جہاں تمہارے لئے
دہن میں زباں تمہارے لئے بدن میں ہے جاں تمہارے لئے
ہم آئے یہاں تمہارے لئے اٹھیں بھی وہاں تمہارے لئے

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

اصالتِ کُل امامتِ کُل سیادتِ کُل امارتِ کُل
حکومتِ کُل ولایتِ کُل خدا کے یہاں تمہارے لئے

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

اُنہیں جو نہ مانے وہ شیطان والے
اُنہیں جو بھی مانے وہ رحمٰن والے
اُنہیں جانے مانے وہ رحمٰن والے
محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

اُنہیں جانا، اُنہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
للہِ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے

کتاب عبیدِ رضا کے ورق پر
عطا کیجیے مضمون عنوان والے

میرا دل بھی چمکادے چمکانے والے
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے

تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ
مِرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے

رہے گا یونہی اُن کا چرچا رہے گا
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے

مٹ گئے مٹتے ہیں مٹ جائیں گے اعداء تیرے
نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبهی چرچا تیرا

رہے گا یونہی اُن کا چرچا رہے گا
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے

تِرا کھائیں تیرے غلاموں سے الجھیں
ہیں منکر عجب کھانے غرّانے والے

رضا نفس دشمن ہے دَم میں نہ آنا
کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے

محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے
🌹🌹🌹

*آج کی اچھی بات**19 رجب شریف 1446ھ**20 جنوری 2025 پیر*
20/01/2025

*آج کی اچھی بات*
*19 رجب شریف 1446ھ*
*20 جنوری 2025 پیر*

*آج کی اچھی بات* *17 رجب المرجب شریف 1446ھ**18 جنوری 2025 بروز ہفتہ*
18/01/2025

*آج کی اچھی بات*
*17 رجب المرجب شریف 1446ھ*
*18 جنوری 2025 بروز ہفتہ*

18/01/2025

باغِ عالم میں بادِ بہاری چلی

سرورِ انبیاء کی سُواری چلی

یہ سُواری سُوئے ذاتِ باری چلی

ابرِ رحمت اُٹھا آج کی رات ہے

طُور چوٹی کو اپنی جھکانے لگا

چاندنی چاند ہر سُو دِکھانے لگا

عرش سے فرش تک جگمگانے لگا

رشکِ صبحِ صفا آج کی رات ہے

عطرِ رحمت فرشتے چھڑکتے چلے

جس کی خوشبو سے رستے مہکتے چلے

چاند تارے جِلو میں چمکتے چلے

کہکشاں زیرِ پا آج کی رات ہے

طُور پر رفعتِ لامکانی کہاں

لَن تَرانی کہاں مَنْ رّاٰنی کہاں

جس کا سایہ نہیں اُس کا ثانی کہاں

اُن کا اِک معجزہ آج کی رات ہے

جذبِ حسنِ طلب ہر قدم ساتھ ہے

دائیں بائیں فرشتوں کی بارات ہے

سرپہ نورانی سہرے کی کیا بات ہے

شاہ دُولہا بنا آج کی رات ہے

17/01/2025

دل کو بھی غسل دیا کریں توبہ کے پانی سے 🤌🥲🫀

*وہ بستی اہلِ دل کی اور دیوانوں کی بستی ہے🫀**گئے جتنے خِرد نازاں ، وہ دامن تار تار آئے❣️**جبیں ہو آستاں پر ، ہاتھ میں ...
14/01/2025

*وہ بستی اہلِ دل کی اور دیوانوں کی بستی ہے🫀*
*گئے جتنے خِرد نازاں ، وہ دامن تار تار آئے❣️*

*جبیں ہو آستاں پر ، ہاتھ میں روضے کی جالی ہو🤲*
*یہ لمحہ زندگی میں اے خدا پھر بار بار آئے !*🥺🙏

*آقا صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بھی مدینے بلا لیجئے ،😭🥺🙏*

10/01/2025

*_السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
🌹جمعہ مبارک 🌹_*
خوب نمازوں کی پابندی کیجیۓ ۔۔درود شریف کی کثرت کیجیے ۔۔
موت کو کثرت سے یاد کیجئے ۔۔
الموت الموت الموت 💥

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naat Collection Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share