30/01/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔سب سے پہلے تو گزشتہ رات علاقہ بکی میں جو جیپ حادثہ ہوا اس پے بہت دکھ ہوا اللہ پاک مرحومین کی کامل بخشش فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت وتندرستی عطاء فرمائے ۔۔اب آتے ہیں آپنے مدعا کی طرف آئے روز دیہات علاقوں میں حادثات کیوں پیش آتے ہیں آیا آج تک کسی نے اس طرف توجہ دی ہے کہ حادثات کی وجہ کیا ہے سیدھے روڈ پے گاڑی چلتی چلتی گہری کھائی میں جا گرتی ہے کسی نے اس کے محرکات جاننے کی کوشش کی ہے آج تک کتنے ہی حادثے رونما ہو چکے ہیں ۔ہم لوگ صرف تعزیت کی پوسٹیں کر کے 2۔4 دن بعد واقع بھول جاتے ہیں زیادہ سے زیادہ ہم سردار یوسف صاحب پے باتیں کرنے لگ جاتے ہیں کہ روڈز پکی نہیں کروا رہے اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں حالانکہ حقیقت کا اس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔۔حادثات کی وجہ کیا ہیں ۔۔1 ڈرائیور کا نا تجربہ کار ہونا۔۔2 گاڑی کا اوور لوڈ ہونا۔3گاڑی کی مینٹینس نا کروانا جس میں بریک کمزور ہونا گہر کا ایشو وغیرہ ۔4 ڈرائیور کا لا پرواہی سے گاڑی چلانا آیا کوئی بتا سکتا ہیکہ 30 ۔40 کی سپیڈ سے گاڑی چل رہی ہو اور ڈرائیور سے بے قابو ہو جائے ہر گز نہیں یہ صرف اناڑی بندے سے ہو سکتا ہے۔۔۔ہماری مانسہرہ شنکیاری ٹریفک پولیس سے درخواست ہے کہ خدا راہ جیپ ڈرائیور حضرات پے قانون کا استعمال عمل میں لائیں چیپ ڈرائیور حضرات کے پاس لائسینس نا ہونے کے برابر ہیں اور مینٹینس کا تو اللہ ہی حافظ ہے ایسے میں اس طرح کے حادثات ہوتے رہیں گے اور ہم یوں کی تعزیت کرتے رہیں گے ۔۔احباب سے التماس ہیکہ ایسے حادثات پے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کو پس پشت ڈال کر حادثات بننے والے محرکات پے بات کریں۔۔ایا آج تک کسی بھی ڈرائیور سے حادثے کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے کوئی کیس دائر ہوا ہے لائسینس کے بغیر گاڑی چلانے کا کچھ نہیں کیوں کے قصور وار تو سردار صاحب ہے وہ روڈ بنا کر نا دیتے تو یہ حادثے نا ہوتے✍️✍️
Atish news