22/08/2025
ریسکیو1122مردان/کرنٹ لگنے کا واقعہ
"جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی"
مردان کے علاقے محب بانڈہ میں 2 سالہ بچہ اذان ولد طاہر گھر میں کھیل کود کے دوران پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث حالت غیر ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ بچے کی حالت تشویشناک تھی اور دل کی دھڑکن بند ہو چکی تھی۔ ٹیم نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد CPR (دل و پھیپھڑوں کی بحالی) فراہم کی جس کے نتیجے میں بچے کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم کے بروقت ردعمل سے ننھے بچے کی جان بچ گئی۔
بچے کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ موقع پر موجود لواحقین نے ریسکیو 1122 کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔