Nawaz 2.1M

Nawaz 2.1M islamc videos

ان میں سے آپ کس کو سپورٹ کرتے ہیں ؟ آپ کے خیال میں کون حق پہ ہے ؟
17/07/2025

ان میں سے آپ کس کو سپورٹ کرتے ہیں ؟ آپ کے خیال میں کون حق پہ ہے ؟

17/07/2025
اطلاع دی گئی کہ ابو فوت ہو گئے دونوں بھائی گلے مل کر رونے لگے پھر دونوں نے گھر روانگی کی اطلاع دی جنازے کا ٹائم لیٹ رکھن...
12/07/2025

اطلاع دی گئی
کہ ابو فوت ہو گئے
دونوں بھائی گلے مل کر رونے لگے
پھر دونوں نے گھر روانگی کی اطلاع دی
جنازے کا ٹائم لیٹ رکھنا ، تاکہ ہم والد کا آخری دیدار کرے
مگر راث کی تاریکی میں گاڑی رکتی ہے
دہشت گرد شناختی کارڈ چیک کرنے لگتے ہیں
دونوں بھائیوں کو بھی نیچے اتارا جاتا ہے
دونوں بھائی اللہ رسول کا واسطہ دینے لگتے ہیں ، کہ ہم نے والد صاحب کے جنازے پر جانا ہے ۔۔
مگر ۔۔۔۔
ماتم والے گھر اطلاع دی جاتی ہیں ، کہ دونوں بھائیوں کو قتل کیا گیا ہے ۔۔
گھر میں قیامت پر قیامت کا سماں ہوتا ہے ۔۔

ہم اس خوبصورت کرہ ارض کے لائق ہی نہیں😥😥

11/07/2025

تبصرہ برائے اصلاحِ احوالِ پشتون قوم

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ خیبرپختونخوا، خاص طور پر قبائلی علاقوں میں، روزانہ کی بنیاد پر دھماکے، ڈرون حملے اور پرتشدد واقعات معمول بن چکے ہیں۔ بطور ایک پختون، یہ صورتحال نہایت تکلیف دہ ہے۔ ہر روز کسی نہ کسی بچے، کسی مولوی، بے گناہ شہری یا حتیٰ کہ جانور کی لاش اٹھائی جاتی ہے۔ یہ خطہ مسلسل خون میں نہایا جا رہا ہے اور المیہ یہ ہے کہ دنیا اسے محض اعداد و شمار میں گنتی کر کے نظرانداز کر دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا کے عوام کا احتجاج، فوج، ریاستی اداروں، علماء اور نظام کے خلاف غصہ بظاہر سمجھ میں آتا ہے، لیکن کیا ہم نے کبھی اپنی قوم کے اندرونی تضادات پر بھی اتنی شدت سے غور کیا ہے؟ کیا ہم نے سوچا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے ہر گروہ میں اکثریت پختونوں کی ہی کیوں ہوتی ہے؟ چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان ہو، افغان طالبان ہو، یا کوئی اور گروہ، قیادت سے لے کر صفِ اوّل تک پختون نظر آتے ہیں۔ دھماکے ہوں، اغواء برائے تاوان ہو، یا خودکش حملے—اکثر چہرے پختون نوجوانوں کے ہی ہوتے ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ظلم کی جتنی داستانیں ہمارے علاقوں میں لکھی جا رہی ہیں، ان کے کردار بھی ہم خود ہی ہیں۔ کہیں کوئلے کی کانوں پر قبضے کے لیے بھائی بھائی کا دشمن بن گیا ہے، کہیں غیرت کے نام پر قتل ہو رہے ہیں، کہیں زمین کی حد بندیوں پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ سنی شیعہ فسادات جنہیں ملک کے دیگر حصوں میں کم دیکھا جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں اکثر سننے کو ملتے ہیں۔ ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو جلا رہے ہیں لیکن الزام ہمیشہ باہر والوں پر دھر دیتے ہیں۔

مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں ہمیں "انقلاب" اور "پختونوں کے حقوق" کے نام پر استعمال کیا گیا۔ کبھی ایک تاریخ دی گئی، پھر اچانک دوسری۔ کتنے ہی بڑے بڑے جلسے ہوئے، لانگ مارچ کیے گئے، عوام نے جان و مال کی قربانی دی—مگر نتیجہ؟ صرف اور صرف مایوسی۔ کیا کسی نے غور کیا کہ ہمارے لیڈر صرف دعوے کرتے ہیں، مگر خود پسِ پردہ رہتے ہیں؟ وہ خود محفوظ رہتے ہیں، مگر نوجوانوں کو سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔ جب عوام اکٹھی ہوتی ہے، تو اچانک جلسہ ملتوی کر دیا جاتا ہے، کوئی نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔ یہ کب تک چلے گا؟ کیا ہم ایک بار بھی سوچیں گے کہ ہماری قربانیاں کس کے فائدے کے لیے ہو رہی ہیں؟

ریاست اور افواج پر تنقید ضرور کریں، لیکن اپنی اصلاح بھی لازم ہے۔ جلسے جلوس، نعرے بازی، اور ہر وقت شکایات—یہ سب ایک حد تک تو درست ہیں، مگر جب ہم اپنے رویوں اور اپنی سوچ کو نہیں بدلیں گے تو صورتحال کبھی نہیں بدلے گی۔ علماء کو گالیاں دینا، ریاستی اداروں کو برا بھلا کہنا، اور ریاستی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی باتیں کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ایک نیا مسئلہ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم، شعور اور اصلاحِ نفس کی طرف لانا ہوگا۔ نفرت، تعصب، انتقام اور جذباتیت کی جگہ ہمیں اتحاد، برداشت، بھائی چارہ اور خود احتسابی کو فروغ دینا ہوگا۔ جب تک ہم اپنے اندر کے دہشتگرد کو نہیں پہچانیں گے، باہر کے دشمن کا مقابلہ ممکن نہیں۔ ہمیں بحیثیت پختون یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو ایک پرامن مستقبل دینا چاہتے ہیں یا انہیں نفرت اور خونریزی کی وراثت؟

آئیے خود سے سوال کریں:
کیا ہمارا دشمن واقعی صرف ریاست یا فوج ہے؟
یا ہم خود بھی اپنی قوم کے دشمن بن چکے ہیں؟

11/07/2025

Aaman aaman aaman please

10/07/2025

آنسوؤں کا وزن تو نہیں ہوتا...پھر بھی ان کے گر جانے سے دل ہلکا ضرور ہو جاتا ہے...!!!
😿💧

Ameen
08/07/2025

Ameen

مگر ڈوبنے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ بچانا جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: lllllll
28/06/2025

مگر ڈوبنے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ بچانا جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: lllllll

Address

Mardan Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawaz 2.1M posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share