
19/07/2025
خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 21 اور 22 جولائی کی رات سے موسلا دھار بارشوں اور گرج چمک کے طوفان کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔
شدید بارشوں کا خطرہ ان علاقوں میں ہے:
ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، شانگلہ،تورغر،بونیر، مالاکنڈ، سوات ، مردان، صوابی،چارسدہ اور نوشہرہ۔
ان علاقوں میں 50 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش بھی ہو سکتی ہے۔
درمیانے سے تیز درجے کی بارش متوقع ہے:
باجوڑ،مہمند،کرم،خیبر،بٹگرام،کوہستان،اپر & لوئر دیر،اورکزئی،کوہاٹ، کرک، ٹانک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں 25 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
پشاور میں بھی بارش کا 80 فیصد امکان ہے، جہاں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔