Ubaid Khan Londkhuwar Pk-61

Ubaid Khan Londkhuwar Pk-61 باچا خان کا پیغام - امن خدمت اور جدوجہد 🚩

سوات کے پرامن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امن، انصاف اور انسانیت کے خلاف ہر سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ معصوم جانوں کا ضیاع...
03/08/2026

سوات کے پرامن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امن، انصاف اور انسانیت کے خلاف ہر سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ معصوم جانوں کا ضیاع پوری قوم کا مشترکہ دکھ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار برائے PK-61، عبید خان نے سوات میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور شہداء کے لواحقین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور ہمارے وطن میں ہمیشہ امن و استحکام قائم رکھے۔

#سوات

حلقہ پی کے-61: عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور عملی قدمخدمتِ خلق کے جذبے کے تحت عبید خان کی جانب سے حلقہ پی کے-61 کے غ...
28/07/2026

حلقہ پی کے-61: عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور عملی قدم

خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت عبید خان کی جانب سے حلقہ پی کے-61 کے غریب اور مستحق عوام کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ہینڈ پمپ نصب کر دیے گئے ہیں، تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں آسانی میسر آ سکے۔

نصب کیے گئے ہینڈ پمپ کی تفصیل:

📍 خٹ کلے کودرو: غریب اور مستحق خاندانوں کی سہولت کے لیے ہینڈ پمپ نصب کر دیا گیا ہے۔

📍 قطب گڑھ کلے: عوامی فلاح کے پیشِ نظر ہینڈ پمپ کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔

📍 شیرگڑھ (مہتمم باباجی کے گھر کے نزدیک): مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہینڈ پمپ نصب کر دیا گیا ہے۔

📍 لوند خوڑ (میاں عیسیٰ): علاقے کے رہائشیوں، خصوصاً مستحق افراد کی سہولت کے لیے ہینڈ پمپ نصب کر دیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ کاوش اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ خیر و برکت ثابت ہو اور عوامی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے

fans
Ubaid Khan

عوامی نیشنل پارٹی، حلقۂ پی کے-61 کے پارٹی آفس میں عوامی ملاقاتآج عوامی نیشنل پارٹی کے حلقۂ پی کے-61 کے پارٹی آفس میں ع...
28/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی، حلقۂ پی کے-61 کے پارٹی آفس میں عوامی ملاقات

آج عوامی نیشنل پارٹی کے حلقۂ پی کے-61 کے پارٹی آفس میں عبید خان لوندخوڑ سے حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
عبید خان لوندخوڑ نے عوام کے مسائل کو بھرپور توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور متعلقہ اداروں تک مؤثر انداز میں عوام کی آواز پہنچائی جائے گی۔

عوام کا اعتماد، عوام کی خدمت اور عوام کے مسائل کا حل ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یومِ تاسیس عوامی نیشنل پارٹی – 26 جولائیسرخ پرچم قربانی، جمہوریت، امن اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے 40...
26/07/2026

یومِ تاسیس عوامی نیشنل پارٹی – 26 جولائی

سرخ پرچم قربانی، جمہوریت، امن اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے 40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تمام کارکنان، رہنماؤں اور ہمدردوں کو دلی مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری جماعت کو عوام کی بے لوث خدمت، باہمی اتحاد اور ترقی کے سفر میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

عوامی طاقت • عوامی اختیار • سرخ پرچم


fans Ubaid Khan Londkhuwar Pk-61
Ubaid Khan Lund Khwaryaan Hamid Ali Khan Pukhtoon times پختون ټائمز Aimal Wali Khan Haider Khan Hoti Bakhshali Khan Amk

د پیر دواخان د تعزیت په موقع عبید خان دیر ته همدردی اظهار وکړو او دیر افسوس سره یی وویل چی الله دي ظالمان تباه كزي🚩🚩
22/07/2026

د پیر دواخان د تعزیت په موقع عبید خان دیر ته همدردی اظهار
وکړو او دیر افسوس سره یی وویل چی الله دي ظالمان تباه كزي

🚩🚩

آج عبید خان لوندخوڑ نے سجن کلی، گلمیرا، لوندخوڑ میں مرحوم ارشید علی کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب ...
19/07/2026

آج عبید خان لوندخوڑ نے سجن کلی، گلمیرا، لوندخوڑ میں مرحوم ارشید علی کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم ارشید علی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

fans

آج شاہ ڈھنڈ، لوندخوڑ میں جناب عبید خان لوندخوڑ نے مرحوم وقار بھائی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کی وفات پر دلی تعزیت کا...
19/07/2026

آج شاہ ڈھنڈ، لوندخوڑ میں جناب عبید خان لوندخوڑ نے مرحوم وقار بھائی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے، اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

fans

12/07/2026

عبید خان لوندخوڑ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت پر اعتراض، فائنل میچ کا مختصر دورہ

لوندخوڑ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبید خان لوندخوڑ نے لوندخوڑ سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر گراؤنڈ کا مختصر دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عبید خان لوندخوڑ کو فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنا تھی، تاہم ان کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے مجاہد خان، ایم پی اے اختشام خان اور بعض مقامی رہنماؤں نے ان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے فائنل میچ نہ ہونے دینے اور گراؤنڈ بند کرانے کی دھمکی دی۔

اسی صورتحال کے پیشِ نظر، عبید خان لوندخوڑ نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے، ٹورنامنٹ کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور نوجوانوں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے صرف مختصر دورہ کیا اور بغیر کسی وقفے کے واپس چلے گئے۔

عبید خان لوندخوڑ نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوندخوڑ کے نوجوانوں کے لیے مستقل سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کی غرض سے زمین کی خریداری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ مل سکے۔







11/07/2026

🚩🚩🚩

10/07/2026

شہیدِ امن مولانا خان زیب کی پہلی برسی کے موقع پر مدرسے کے طلبہ کرام نے ختمِ قرآنِ مجید کا اہتمام کیا، جس میں خدائی خدمتگار عبید خان لنڈخوڑ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شہیدِ امن مولانا خان زیب کے ایصالِ ثواب،
مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی قربانیوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

#دعا #اسلام #امن #لوندخوڑ #مردان #خیبرپختونخوا #پاکستان #رحمت

Address

Lundkhwar
Mardan Cantonment
0397

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubaid Khan Londkhuwar Pk-61 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share