Mardan News

Mardan News Mardannews.net is dedicated to provide real time information to the visitor via news & pictures. You can download

end our android app from the store as well
(955)

We have the most popular and largest photo gallery of Mardan counting more then 1K+ unique & old pictures. Our main aim is provide local stuff to the visitors whether they are students, artist, photographer or sportsman. Furthermore entertainment section contains Live FM radio and TV channels only for Pashtuns around the globe to listen and watch thier favorite media through internet.

30/07/2025

ایم ایم سی کے بعد DHQ ہسپتال مردان کی صورت حال کی کہانی ایک پی ٹی آئی ورکر کی زبانی🙏

مردان خاص پیرانو ڈاگہ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
30/07/2025

مردان خاص پیرانو ڈاگہ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تلاش گمشدہ سعد کفایت آج صبح گھر سے لاپتہ  ھے۔ جس کسی کو بھی اس بارے کوئی معلومات ھو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کر...
29/07/2025

تلاش گمشدہ
سعد کفایت آج صبح گھر سے لاپتہ ھے۔ جس کسی کو بھی اس بارے کوئی معلومات ھو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں 03135680718
03429481247

یا پولیس اسٹیشن کالوخان

29/07/2025

مردان کا گبر ایس ایچ او ایس ایچ او عجب درانی لائن سے واپس تھانہ پارہوتی بحال ۔۔۔ دوبارہ بحالی پر ڈی ائی جی مردان کو خراج تحسین
لیکن ہمارا معصومانہ سوال یہ ہے کہ ایس ایچ او کو لائن حاضر کیوں کیا گیا تھا ؟ کیا آئس مافیا پر ہولیس اور کے کالے بھیڑیوں کا ہاتھ موجود ہے؟ کیا تھانہ و چوکی افسران ان کالی بھیڑیوں کی وجہ سے مجرمان اور آئس مافیا کے خلاف کاروایوں سے کتراتے ہیں؟ کیا اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاھئیے؟

29/07/2025

بٹگرام: گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار
بٹگرام(شیراز احمد شیرازی )ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے کارروائی کرتے ہوئے کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ مارا جہاں سے تازہ ذبح کیا ہوا گدھا اور گدھے کا گوشت برآمد ہوا۔

ملوث دو افراد کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ضلع بھر میں محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی خاص طور پر جعلی یا مضر صحت اشیائے خورونوش کی تیاری یا فروخت کی اطلاع رکھتے ہوں تو فوراً انتظامیہ یا پولیس کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

بٹگرام پولیس نے دوفراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کی شناخت ہنزہ کا رہائشی انور شاہ ولد احوال شاہ اور مانسہرہ کے رہائشی دانیال ولد شوکت کے نام شامل ہیں۔

سوات / چالیار مدرسہ کیس سوات۔ خوازخیلہ چالیار مدرسہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان قاری عمر اور احسان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدال...
29/07/2025

سوات / چالیار مدرسہ کیس

سوات۔ خوازخیلہ چالیار مدرسہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان قاری عمر اور احسان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سوات۔ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

افسوسناک خبر مردان سے ۔۔مردان بورڈ جماعت نہم میں 59 فیصد طلباء فیل  ہوگئے ہیں ۔
29/07/2025

افسوسناک خبر مردان سے ۔۔
مردان بورڈ جماعت نہم میں 59 فیصد طلباء فیل ہوگئے ہیں ۔

29/07/2025

مردان | میٹرک نتائج کا اعلان

دی قائداعظم سکول مردان کے طالب علم محمد اطہر خان 1177 نے نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

دی قائداعظم سدرہ ماہم اور غزالی سکول فار گرلز مردان کی طالبات روضہ سراج اور ثانیہ فلک نے 1172 نے نمبرات لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اقراء ماڈل سکول چارگلی کے خاقان احمد ، غزالی سکول فار گرلز مردان اقصی رحمان اور قائداعظم سکول صوابی کے عروسہ انور 1170 نمبرات لیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کردی

29/07/2025

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

29/07/2025

Board of Intermediate & Secondary Education, Mardan سرکاری طلباء کوئی پوزیشن نہ لے سکے پرائیویٹ سکول نے پہلی تین پوزیشن حاصل کی

جاز نیٹ ورک  پاکستان میں ایک تیزترین انٹرنیٹ اور کالز  کے لئے بہترین سروس فراہم کر رہا ہے ملک بھر میں 10500 سے زیادہ جاز...
29/07/2025

جاز نیٹ ورک پاکستان میں ایک تیزترین انٹرنیٹ اور کالز کے لئے بہترین سروس فراہم کر رہا ہے ملک بھر میں 10500 سے زیادہ جاز ٹاورز لگے ہیں لیکن مردان کے نواحی علاقہ جات میں جیسے #طورومایار میں جاز ٹاورز ایک مافیاز کے حوالے کیا گیا ہے چونکہ ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہوتی ہے تو جاز کمپنی نے ان ٹاورز مالکان کو بجلی جنریٹر بھی لگا کر دئے ہیں لیکن یہ مافیاز ان جنرریٹروں کے تیل بھیج کر پیسے اپنے جیبوں میں ڈالتے ہیں اور جب بجلی نہیں ہوتی تو جاز سگنلز مکمل غائب ہو جاتے ہیں جس سے جاز کے ہزاروں صارفین انتہائی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ وہ ان ٹاورز مافیاں کے تیل چوری کی وجہ سے دوسرے نیٹ ورک پر منتقل ہو رپے ہیں جاز کمپنی والوں سے گزارش ہے کہ ان ٹاورز مافیا کے خلاف ایکشن لے کر ٹاور کہی دوسری جگہ منتقل کیا جائے کیونکہ ان لوگوں کی وجہ سے جاز کمپنی بدنام ہو رہی ہے۔

Address

Mardan Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mardan News:

Share