Azad News

Azad News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azad News, News & Media Website, Mardan Cantonment.
(2)

ضلع مردان کے سطح پر سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک... ھر قسم نیوز اپڈیٹ، اشتہارات اور اپنے آواز کو اعلٰی حکام تک پہنچانے کیلئے رابطہ کریں..
چیف ایگزیکٹیو ملک سلطان 📲 03165011270
چیف ایڈیٹر شاھد خان 📲 03428031980

Disclaimer: Image is AI Generated and is just for reference.کوہستان  28سال  بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے...
04/08/2025

Disclaimer: Image is AI Generated and is just for reference.
کوہستان 28سال بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔۔

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر!

نذیرالدین ولد بہرام (قوم صالح خیل) کی نعش 28 سال بعد لیدی پالس کے گلیشیئر سے صحیح حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
وہ 28 سال قبل برفانی طوفان کی نذر ہو کر لاپتا ہو گئے تھے۔ نعش پر وسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔

28 سال بعد کوہستان کے علاقے بر پالس، لیدی گلیشئر کے قریب سے نصیرالدین عرف ہجو ولد بہرام کی لاش برآمد ہو گئی۔ وہ 1997 میں سپٹ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔

حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی، اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے پورے علاقے کو حیرت اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ وہ دن آج بھی یاد ہے جب نصیرالدین اپنے گھوڑے پر سپٹ کی طرف گیا تھا اور پھر کبھی واپس نہ لوٹا۔

نصیرالدین کے اہلِ خانہ کو اطلاع ملنے پر وہ فوراً موقع پر پہنچے، اور طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی
لاش دفنانے کا موقع مل گیا۔
🤲🤲🤲

04/08/2025

کا ٹلنگ ایک رکشے والے کو بھی انعام ملا ۔۔۔

The Voice Of Humanity تفصیلات: ضلعی پولیس سربراہ مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او عبدال...
03/08/2025

The Voice Of Humanity
تفصیلات: ضلعی پولیس سربراہ مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او عبدالسلام خان کی قیادت میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کمسن بچی کی نازیبا ویڈیو میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اسد ولد مراد، زوار حسین ولد اقبال حسین ساکنان پار ہوتی، کامران ولد محمد آمین ساکن شریف آباد، اور زاہد ولد منور ساکن شہباز گڑھی شامل ہیں۔
گرفتار افراد میں بچی کی دادی اور قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں، جو چند پیسوں کی خاطر بچی سے مختلف ڈانس پروگرامز کروایا کرتے تھے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس قبیح فعل میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

مردان پولیس والدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بچوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور ایسے جرائم کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
ایسے افسوسناک واقعات پر مردان پولیس کی جانب سے فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کا راستہ روکا جا سکے۔

راولپنڈی : نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتارراولپنڈی پولیس نے نوکری ...
03/08/2025

راولپنڈی : نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے پیوند کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے چار ملزموں کو پکڑا ہے جنہوں نے پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کے لیے گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، پولیس نے فوری رسپانڈ کیا تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا، جسے آزاد کروایا گیا۔
اس حوالے سے درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہری کو بلا کر نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوش کیا گیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کروانے کا مقصد متاثرہ شخص کا گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

پولیس نے ملزموں عاکف، نسیم، راکیش اور ساون کو گرفتار کر لیا ہے

باٹے سپر لیگ میں بلال غنی کی شاندار بیٹنگ    ملک سلطان اور خالد خان ڈی ایس پی بلال غنی کو مین آف دی میچ کا انعام دے رہے ...
03/08/2025

باٹے سپر لیگ میں بلال غنی کی شاندار بیٹنگ
ملک سلطان اور خالد خان ڈی ایس پی بلال غنی کو مین آف دی میچ کا انعام دے رہے ہیں

Post By.... Salman Farsi Mazloom Yar
The Voice Of Humanity

03/08/2025

BSL SUPER LEAUGE KOHI BARMOL
. VIDEO BY 🎀 Salman Farsi Mazloom Yar

03/08/2025

کاٹلنگ۔باچاہ گارمنٹس کے جانب سے سوال پر انعام کے دوران کیمرے کے سامنے کون آیا

03/08/2025

پاکستان 1965 کوآزاد ہوا ھے

03/08/2025

پښتون او پختون خواه😥 The Voice Of Humanity
د انسانيت جنازه اوګورے 👀
اعتماد سنټر پيښور :
بس په هر لور هر ډګر د مسافر او بيا خاص کر د پښتون سره چې کم ظلم کيږې نو دا به د دنيا په مخ يو زے هم نه وې او دپښتو هغه متل دے وآې سوزے هغه زے چې په کم زے 🔥 بليګې مطلب مې دا دے چې دا زے چا ليدلې او څوک ورته تلې نو د دې زے د سټړې او زلالت به هغه انسان ته پته وې الله پاک دې په ټولو خپل رحم اوکې

02/08/2025
🎖️ شہداء کو سلام 🇵🇰شہید اے ایس آئی سردار علی خان کو خراجِ عقیدتمتہ سپین خاک قبرستان میں شہید سردار علی خان کے مزار پر پو...
01/08/2025

🎖️ شہداء کو سلام 🇵🇰

شہید اے ایس آئی سردار علی خان کو خراجِ عقیدت
متہ سپین خاک قبرستان میں شہید سردار علی خان کے مزار پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

تھانہ بائیزی کے ایس ایچ او مدثر خان نے نفری کے ہمراہ سلامی پیش کی۔
شہید سردار علی خان ایس ایچ او بشیر خان کے والد تھے

شہید سردار علی خان 15 اپریل 2009 کو تھانہ مندنی ہری چند چیک پوسٹ پر ایک بلاسٹ میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

🌹 شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے 🌹

Address

Mardan Cantonment
23200

Telephone

+923165011270

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azad News:

Share

Azad One News

Azad One News - Stasu Khpal Channel