Voice of mardan

Voice of mardan VOICE OF MARDAN provides latest news and raise social issues of Mardan

02/11/2025

مردان میڈیکل کمپلیکس کئ یو معذورہ تہ AB پازیٹیو وینی اشد ضرورت دے۔ وینی مقدار ئے انتہائی کم شوی دے۔پہ خولا او پوزا ئے وینی شروع شوی دہ۔ اللہ دا رضا دا پارہ AB پازیٹیو بلڈ گروپ والا ملگری رابطہ ووکے۔ دی معذورہ رور تہ وینہ عطیہ کے۔ رابطہ نمبر 03105605161

02/11/2025

مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایک مریض کے لیے بی نیگٹیو خون کی اشد ضرورت ہے
0315-8905668

02/11/2025

B- ( NEGATIVE) blood neeeded in mardan medical complex mardan urgently …
Contact number: 0314 9972972

ایم ایم سی سے  نومولود بچے کی اغواء کی کوشش ناکام/ مبینہ خاتون اغواء کار کو گرفتار کرکے نومولود کو بازیاب کرا لیا گیاتفص...
02/11/2025

ایم ایم سی سے نومولود بچے کی اغواء کی کوشش ناکام/ مبینہ خاتون اغواء کار کو گرفتار کرکے نومولود کو بازیاب کرا لیا گیا

تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کی لیبر روم میں نومولود بچے کی پیدائش ہوئی جس کو مجوزہ پروٹوکول کے مطابق موقع پر موجود رشتہ دار کو حوالے کیا گیا۔

نومولود کی رشتہ دار بچے کو ہائی ڈپنڈنسی یونٹ میں بڈ پر لٹا کر کسی کام سے باہر چلی گئی اور وہاں پر موجود ایک دوسری عورت نے موقع پاتے ہی بچہ لے کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم نومولود کے رشتہ داروں کی بروقت اطلاع دینے پر ہسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی اور ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ اغواء کار کی نشاندہی کرکے مذکورہ اغواء کار کی تلاش شروع کردی گئی۔

ہسپتال کے سیکورٹی انچارج اے ایس آئی آمرالملک نے تاج نبی ودیگر اہلکاروں سمیت اغواء کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ہسپتال کی شعبہ حادثات کے گیٹ پر مبینہ اغواء کار کو روک کر گرفتار کرکے نومولود کو بازیاب کرلیا۔

بازیاب بچے کو رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا اور مبینہ اغواء کار کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجادعلی شاہ نے ہسپتال سیکورٹی اور مینیجر آئی بی پی آصف خان، جن کو حال ہی میں مینیجر ایڈمنسٹریشن و فسیلیٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، کی مستعدی اور بروقت اور فوری کارروائی کرکے نومولود کی اغواء کی کوشش کو ناکام بنانے پر ان کو خراج تحسین پیش کی اور جان پیشانی سے ڈیوٹی انجام دینے پر ان کی تعریف کی۔

سابقہ صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سبحان خان اور صوبائی صدر مرکزی تنظیم تاجراں ظاہر شاہ ڈاکٹر علی خان سے اُ...
02/11/2025

سابقہ صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سبحان خان اور صوبائی صدر مرکزی تنظیم تاجراں ظاہر شاہ ڈاکٹر علی خان سے اُن کی والدہ صاحبہ کی تعزیت اور دُعا کے موقع پر

وائس آف مردان تلاش ورثاء (02 نومبر 2025)یاسین ولد صابر جو کہ اس وقت "زمونگ کور" چائلڈ پروٹیکشن پشاور میں  پچھلے 8 سال سے...
02/11/2025

وائس آف مردان
تلاش ورثاء (02 نومبر 2025)
یاسین ولد صابر جو کہ اس وقت "زمونگ کور" چائلڈ پروٹیکشن پشاور میں پچھلے 8 سال سے موجود ہے مردان کا رہائشی بتا رہا ہے لیکن گاؤں یا علاقے کا نام نہیں معلوم نہیں بس یہ بتا رہا ھے میں مردان کا رہنے والا ھوں اگر کوئی اسے جانتا ہے یا والد صاحب خود یہ پوسٹ دیکھ لیں تو اس نمبر پر رابطہ کرے اور پوسٹ کو ثواب کی نیت سے شئیر کرے ۔۔03015953455

01/11/2025

کاٹلنگ! کے پی بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں کاٹلنگ بار ایسوسی ایشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جو مکمل طور پر صاف، شفاف اور پُرامن ماحول میں انجام پایا۔انتخابی عمل کی نگرانی ایڈیشنل سیشن جج طفیل احمد نے بطور پریذائیڈنگ افیسر کی، جبکہ سول جج اشفاق احمد اور سول جج اعجاز خان نے پولنگ افسران کے فرائض انجام دیے۔کاٹلنگ بار ایسوسی ایشن کے کل 52 وکلا رجسٹرڈ ووٹرز تھے، اور تمام کے تمام وکلا نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر نور بادشاہ خان ایڈووکیٹ نے 22 ووٹ حاصل کرکے مردان کے لیے نمایاں پوزیشن حاصل کی، جبکہ صوابی سے ایڈووکیٹ احمد علی نے 23 ووٹ اور مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے 27 ووٹ حاصل کیے۔اس موقع پر کاٹلنگ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر نعیم خان ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری حسین احمد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری تحسین اکبر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کاٹلنگ میں پورے طریقے سے صاف و شفاف انتخابی عمل مکمل ہوا، جس کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔وکلا نے پریذائیڈنگ افسران اور عدلیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا ہے۔

01/11/2025

Dr Touseef Durrani cosmetologist and Skin Specialist shamsi road mardan clock tower
03159454061

مردان: پولیس چوکی بہرام خان کلے کے اے ایس آئی صابر خان نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران کاروائی کی کاروائی کے دوران م...
01/11/2025

مردان: پولیس چوکی بہرام خان کلے کے اے ایس آئی صابر خان نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران کاروائی کی کاروائی کے دوران مصنوعی دودھ سے بھرے ٹینکر کو موقع پر دھر لیا۔ مصنوعی دودھ کو گلوکوز سی ایم سی کیمکل اور کھانے کے تیل تیار کیا گیا تھا مضر صحت دودھ کو موقع پر ضائع کردیا مضر صحت دودھ کو پنجاب سے مردان لایا جارہاتھا۔

انا للہ و انا الیہ رجعون __________کاٹلنگ! بابوزئی کاٹلنگ چک بلندی سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے جوان (ایس ایس جی) شاہج...
31/10/2025

انا للہ و انا الیہ رجعون __________
کاٹلنگ! بابوزئی کاٹلنگ چک بلندی سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے جوان (ایس ایس جی) شاہجہان ولد میرزمان شاہ باچہ نے وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ مرحوم محراب شاہ,حبیب شاہ،اجملی شاہ اور شاہ حسین کے بھائی اور ڈاکٹر آیاز علی شاہ کے ماموں تھے ۔ جنازے کا وقت ابھی تک مقرر نہیں ہوا ہے۔

شہباز گھڑھی ضلع مردان کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ۔
30/10/2025

شہباز گھڑھی ضلع مردان کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ۔

Address

Mardan Cantonment
23200

Telephone

+923129176212

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of mardan:

Share